پاکستان
عمران خان کا آج شام قوم سے خطاب کا امکان
عمران خان طبعیت بہتر ہونے پر شوکت خانم اسپتال سے خطاب کریں گے، آئندہ کا لائحہ عمل بتائیں گے
سابق وزیراعظم عمران خان کا آج شام 4 بجے عوام سے خطاب کا امکان ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق عمران خان عوام سے خطاب میں خود پر ہونے والے قاتلانہ حملے سے متعلق گفتگو کریں گے اور لانگ مارچ کے حوالے سے آئندہ کا لائحہ عمل بھی بتائیں گے۔
عمران خان نے پارٹی قیادت کا اجلاس بھی طلب کر رکھا ہے۔پی ٹی آئی رہنما فیصل جاوید نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے بتایا کہ عمران خان آج دوپہر ایک بجے پارٹی اجلاس کی صدارت کریں گے جس میں آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔
میڈیکل بورڈ نے عمران خان کی میڈیکل رپورٹس کو تسلی بخش قرار دے دیا۔ڈاکٹرز نے عمران خان کو چہل قدمی کی اجازت دے دی۔سابق وزیر اعظم عمران خان ہسپتال سے آج ہی ڈسچارج کرنے پر بضد ہیں،جبکہ ڈاکٹرز نے عمران خان کو ایک روز آرام کا مشورہ دیا ہے۔
ہسپتال انتظامیہ کے مطابق عمران خان کے مزید ٹیسٹ کرنے کی ضرورت نہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق وزیراعظم عمران خان کی ٹانگ کی ہڈی میں کوئی نقصان نہیں ہوا،آپریشن کے دوران ہر قسم کے ذرات نکال دئیے گئے۔
عمران خان کی ٹانگ کا آپریشن کیا گیا ہے،ان کی ٹانگ کی ہڈی میں کوئی نقصان نہیں ہوا۔ہسپتال انتظامیہ نے کہا کہ آپریشن کے دوران ہر زاویے سے تسلی کرنا ضروری تھا۔
گزشتہ رات پی ٹی آئی رہنما فیصل جاوید نے بھی بتایا تھا کہ اب سے کچھ دیر پہلے عمران خان صاحب سے ملاقات ہوئی!الحمدللہ ان کا آپریشن ہو گیا اور وہ اللہ کے فضل سے تندرست ہیں۔ فیصل جاوید نے مزید کہا کہ ان کے جذبے کو سلام ہے،
انھوں نے کہا کہ وہ آخری سانس تک اس قوم کے لئے اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے۔پوری قوم کی دعاؤں کا شکریہ،جبکہ قاتلانہ حملےکے بعد عمران خان کا برطانیہ میں اپنے بچوں سے ٹیلیفون پر رابطہ ہوا۔
ذرائع کے مطابق عمران خان کے بیٹوں نے ان کی خیریت دریافت کی جب کہ عمران خان نے اپنے بچوں کو حوصلہ دیا۔
پاکستان
گلگت بلتستان کا 77 واں جشن آزادی آج قومی جوش و جذبے سے منایا جا رہا ہے
یکم نومبر 1947ء وہ دن جب گلگت بلتستان کو ڈوگرا راج سے آزادی ملی
گلگت بلتستان کا 77 واں جشن آزادی آج قومی جوش و جذبے سے منایا جا رہا ہے۔
جشن آزادی کے حوالے سے خصوصی تقریبات کا آغاز کیا جائے گا، مرکزی تقریب یادگار شہداء چنارباغ میں ہوگی، آرمی ہیلی پیڈ میں بھی جشن آزادی کی خصوصی تقریب منعقد ہوگی۔ تقریب میں اعلیٰ سول و عسکری حکام شریک ہوں گے، یوم آزادی پر آج گلگت بلتستان میں عام تعطیل ہے۔
یکم نومبر 1947ء وہ دن جب گلگت بلتستان کو ڈوگرا راج سے آزادی ملی، گلگت بلتستان کے عوام کی جدوجہد کا مقصد پاکستان کے ساتھ الحاق تھا، گلگت اسکاؤٹس اور مقامی جانبازوں نے ڈوگرا راج کے خلاف بغاوت کرتے ہوئے مہاراجہ کے کنٹرول کا خاتمہ کر دیا۔
ڈوگرا راج کے خاتمے کے بعد گلگت کی فضاؤں میں پہلی بار پاکستانی پرچم لہرایا گیا، 1948ء میں ایک سال کی جدوجہد کے بعد بلتستان کو ہندوستان کے تسلط سے بھی آزاد کرا لیا گیا، گلگت بلتستان سیاحتی، معاشی اور ثقافتی اعتبار سے بھی اہم مقام ہے۔
گلگت بلتستان کی آزادی کی یاد میں ایک خوبصورت قومی ترانہ جاری کیا گیا ہے۔
مقامی فنکاروں ذیشان حمزہ اور ہاشمی کی طرف سے پیش کیے جانے والے ترانے میں نہ صرف گلگت بلتستان کے دلکش مناظر کی نمائش کی گئی بلکہ یہاں کے لوگوں کی بہادری، ثقافت اور روایات کو بھی اجاگر کیا گیا۔
اپنی طاقتور دھنوں کے ذریعے، ترانہ جبر کے خلاف خطے کی جدوجہد کی یاد دہانی کا کام کرتا ہے، کیونکہ مقامی آبادی نے پاکستان کے ساتھ اتحاد کے لیے بغاوت کا جھنڈا بلند کیا تھا۔
پاکستان
توشہ خانہ ٹو : عمران کان کی درخواست ضمانت پر اعتراضات دور
اسلام آباد ہائی کورٹ نے رجسٹرار آفس کو پیر کو کیس مقرر کرنے کی ہدایت کر دی
اسلام آباد ہائی کورٹ نے توشہ خانہ ٹو میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کی درخواست ضمانت پر اعتراضات دور کرتے ہوئے رجسٹرار آفس کو پیر کو کیس کی سماعت مقرر کرنے کی ہدایت کر دی۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے کیس کی سماعت کی، عمران خان کی جانب سے عائشہ خالد، شاہینہ شہاب و دیگر عدالت میں پیش ہوئے۔
عدالت نے وکیل درخواست گزار سے استفسار کیا کہ اس درخواست پر تو رجسٹرار آفس کے اعتراضات ہیں؟ وکیل عائشہ خالد نے بتایا کہ بانی پی ٹی آئی کی توشہ خانہ ٹو کیس میں ضمانت کی درخواست ہے۔
جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے ریمارکس دیئے کہ آپ نے کہا ہے کہ رولز آف consistentsy ہے مگر یہاں مرد درخواست گزار ہے، جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے بشریٰ بی بی ضمانت کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ بشریٰ بی بی عورت تھیں تو تب ضمانت بنی، کل ہی ایک اس طرح کی درخواست میں نے خارج کی ہے۔
عدالت نے شاور خاور ایڈووکیٹ سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ رجسٹرار آفس کا اعتراض ہے وکالت نامہ جولائی کا ہے اور کاز آف ایکشن نومبر کا ہے، شاہ خاور صاحب اس معاملے پر آپ کی معاونت درکار ہے جس پر شاہ خاور نے بتایا کہ ایک روٹین پریکٹس ہیں، جب درخواست گزار جیل میں ہو تو ہم ایک ساتھ وکالت نامے دستخط کرا لیتے ہیں۔
وکیل بانی پی ٹی آئی شاہینہ شہاب نے درخواست پر نوٹسز جاری کرنے کی استدعا کی، جس پر جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے ریمارکس دیئے کہ قانون فالو ہوگا۔
عدالت نے دلائل سننے کے بعد رجسٹرار آفس کے اعتراضات دور کر دیئے اور درخواست پیر کو مقرر کرنے کی ہدایت کر دی۔
جرم
امریکی انتخابات: ٹرمپ نے کملا ہیرس کو ہیلری کلنٹن سے بھی نا اہل قرار دے دیا
کملا ہیرس ہیلری کلنٹن سے بھی زیادہ نااہل ہیں، ہلیری کم از کم ذہین تھیں مگر کملا ہیرس میں تو وہ خصوصیت بھی نہیں ہے،ٹرمپ
نیو میکسیکو:امریکا کے صدارتی انتخابات میں محض 4 روز باقی رہ گئے، صدارتی امیدوار کملاہیرس اور ڈونلڈ ٹرمپ کی لفظی جنگ بھی شدت اختیارکرگئی۔
ری پبلکن امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے نیو میکسیکو میں ایک انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم 2 دفعہ نیو میکسیکو جیت چکے ہیں، سابق صدرٹرمپ کا کہنا تھا کہ وہ الیکشن جیت کر امریکا کو پھر عظیم ملک بنائیں گے۔
اس موقع پر سابق امریکی صدر نےڈومیوکریٹک امیدوار کملا ہیرس پر بھی سخت لفظوں میں تنقید کی ،ٹرمپ نے کہا کہ کملا ہیرس ہیلری کلنٹن سے بھی زیادہ نااہل ہیں، ہلیری کم از کم ذہین تھیں مگر کملا ہیرس میں تو وہ خصوصیت بھی نہیں ہے۔
واضح رہے کہ جو ں جوں امریکی صدارتی الیکشن کے دن نزدیک آرہے ہیں دونوں امیدواروں کی جانب سے ایک دوسرے پر شدید لفظی گولہ باری کی جا رہی ہے۔
اس سے قبل موجودہ امریکی صدر جوبائیڈن نے ڈونلڈ ٹرمپ کو نا اہل قرار دے کر ان کے حامیوں کو کچڑا کہہ چکے ہیں، جس کے ردعمل میں ٹرمپ نے کچڑا اٹھانے والے ٹرک میں بیٹھ کر اپنی انتخابی مہم کی ،اس دوران صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ٹرمپ کا کہنا تھا کہ یہ جوبائیڈن کے اعزاز میں ہے۔
-
علاقائی 3 گھنٹے پہلے
علی امین گنڈاپور کا سرکاری ملازمین کےلئے بڑا اعلان
-
پاکستان 2 دن پہلے
پی ٹی آئی رہنما ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے سینیٹ کی نشست سے استعفیٰ دے دیا
-
تجارت ایک دن پہلے
ایک ماہ کے لیے بجلی کی قیمت میں فی یونٹ 70 پیسے کمی
-
پاکستان 20 گھنٹے پہلے
پاسپورٹ رولز میں ترمیم کرتے ہوئے شناختی کارڈ ایڈریس کی شرط ختم
-
پاکستان 2 دن پہلے
اوورسیز پاکستانیوں کیلئے خصوصی عدالت اور ڈپازٹ پروٹیکشن کارپوریشن ترمیمی بل منظور
-
تجارت ایک دن پہلے
پاکستان اور سعودی عرب کا سرمایہ کاری 2.2 ارب ڈالر سے بڑھا کر 2.8 ارب ڈالر کرنے کا اعلان
-
تجارت ایک دن پہلے
ملک بھر میں 2 ماہ کے لیے سی این جی اسٹیشنز بند کر نے کا فیصلہ
-
تجارت 6 گھنٹے پہلے
حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا