پاکستان اورایشیائی ترقیاتی بینک کے درمیان صحت کے مضبوط نظام پروگرام کیلئے مالیاتی معاہدے پر دستخط
اسلام آباد: پاکستان اورایشیائی ترقیاتی بینک نے خیبر پختونخوا میں صحت کے مضبوط نظام پروگرام کے لیے 100 ملین ڈالر کے مالیاتی معاہدے پر دستخط کردئیے ۔
وزارت اقتصادی امور کے سیکرٹری ڈاکٹر کاظم نیاز نے حکومت پاکستان جبکہ ایشیائی ترقیاتی بینک کی جانب سے پاکستان ریذیڈنٹ مشن کے کنٹری ڈائریکٹر یونگ یی نے معاہدے پر دستخط کیے ۔
خیبر پختونخوا حکومت اورایشیائی ترقیاتی پروگرام کے درمیان صوبے میں پروگرام کے نفاذ کے لیے ایک اور معاہدے پر بھی دستخط کیے گئے۔ دستخطوں کی تقریب میں وفاقی وزیراقتصادی امور سردار ایاز صادق بھی موجود تھے۔
اس موقع پربتایاگیا کہ نتیجہ خیز قرض پروگرام بنیادی ڈھانچے اور آلات کو جدید بنا کر ثانوی ہسپتالوں میں صحت کی خدمات کی فراہمی کو بہتر بنانے میں معاون ثابت ہو گا۔ معاہدے کے تحت کلینیکل پروٹوکولز، معیارات و رہنما خطوط پر عمل درآمد کو یقینی بنانے ، انسانی وسائل کی منصوبہ بندی اور ادویات کی سپلائی چین کے انتظام کو بہتربنایاجائیگا ۔
اس پروگرام کا مقصد خیبر پختونخوا میں صحت کے ثانوی نظام کو تبدیل کرنا ہے ، پروگرام سے تقریبا 38 ملین افراد مستفید ہوں گے جن میں خواتین بھی شامل ہیں ، پروگرام سے خواتین کی صحت کی دیکھ بھال کی خدمات میں بہتری اور بچوں کی شرح اموات میں کمی آئے گی۔
واضح رہے کہ گزشتہ ماہ وزارت اقتصادی امور نے ایشیائی ترقیاتی بینک کے ساتھ 1.5 ارب ڈالر کے معاہدے پر بھی دستخط کیے تھے جبکہ بلوچستان، خیبرپختونخوا اور سندھ میں سیلاب سے متاثرہ بنیادی ڈھانچے کی بحالی اور تعمیر نو کے لیے موجودہ ترقیاتی منصوبوں سے 475 ملین ڈالر بھی دوبارہ خرچ کیے جا رہے ہیں ۔
وفاقی وزیر سردار ایاز صادق نے اس موقع پر کہاکہ بین الاقوامی ترقیاتی شراکت داروں سے رعایتی قرضوں کا انتظام کرکے سیلاب کے بعد کے حالات میں بہتر سے بہتر تعمیرات میں صوبائی حکومتوں کی مدد کی جائیگی۔
ملالہ یوسفزئی خواتین کی تعلیم سےمتعلق کانفرنس میں شرکت کیلئے پاکستان پہنچ گئیں
- 6 hours ago
پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک دفعہ پھر اضافے کا امکان
- 2 hours ago
پی ٹی آئی نےحکومت سے مذاکرات کے حوالے سے ہمیں اعتماد میں نہیں لیا، سربراہ جے یو آئی
- 3 hours ago
بانی پی ٹی آئی کا 9 مئی مقدمات میں ضمانت کے لیے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع
- 3 hours ago
وزات خزانہ نے نئے مالی سال کیلئے وفاقی سرکاری ملازمین کے بجٹ تخمینوں پر کام کرناشروع کر دیا
- 5 hours ago
بانی پی ٹی آئی کی رہائی کا تعلق عدالت سے ہے،وزیر دفاع خواجہ آصف
- 3 hours ago
خلیل الرحمان قمرہنی ٹریپ کیس، ملزمہ آمنہ عروج کی درخواست ضمانت سماعت کے لیے مقرر
- 5 hours ago
لڑکیوں کی تعلیم موجودہ وقت کا اہم چیلنج ہےاس پرمسلم دنیا کو کام کرنے کی ضرورت ہے، وزیر اعظم
- 5 hours ago
کرک:ہائی وے پر تیز رفتار ٹرالر مسافر بس پر چڑھ دوڑا، 12 افراد جاں بحق 20 زخمی
- 5 hours ago
پاکستانی نژاد برطانوی عازمین حج کے لیے حکومت کی طرف سے بڑی سہولت
- 6 hours ago
صدر مملکت نے قومی اسمبلی اور سینیٹ کا اجلاس طلب کر لیا
- 6 hours ago
نامور کینیڈین گلوکار جسٹن بیبر کے مشہور گانے ’بے بی‘ کا قوالی ورژن وائرل
- 4 hours ago