Advertisement
پاکستان

پاکستان کی استنبول میں دہشت گردانہ حملے کی شدید مذمت

اسلام آباد: پاکستان نے ترکیہ کے شہراستنبول میں دہشت گردی کے گھنائونے حملے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پرشدیدمذمت کی ہے۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 years ago پر Nov 14th 2022, 3:16 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
پاکستان کی استنبول میں دہشت گردانہ حملے کی شدید مذمت

دفترخارجہ کے ترجمان نے ایک بیان میں کہا کہ پاکستان دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ترکیہ کے عوام کے ساتھ مضبوطی سے کھڑاہے۔

ترجمان نے کہا کہ ہمیں اس بات کایقین ہے کہ ترکی کے بہادرعوام اپنے ملک کے امن و استحکام کو تباہ کرنے کی ہرکوشش کوناکام بنادیں گے۔

دوسری جانب صدرڈاکٹرعارف علوی ،وزیراعظم شہبازشریف اوروزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری نے بھی استنبول دھماکے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پرگہرے دکھ اورافسوس کااظہارکیاہے۔

اپنے الگ الگ پیغامات میں انہوں نے پاکستان کی حکومت اور عوام کی طرف سے ترکیہ کے برادرعوام سے تعزیت کی۔ انہوں نے دھماکے میں زخمی ہونے والوں کی جلدصحت یابی کے لئے دعاکی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز اسنتبول میں دھماکا تقسیم اسکوائر پر ہوا جہاں سیاحوں کی بڑی تعداد موجود تھی، بم دھماکے میں 6 افراد جاں بحق اور 81 زخمی ہوئے تھے۔

Advertisement
Advertisement