جی این این سوشل

پاکستان

لاہور سمیت ملک کے مختلف حصوں میں موسم سرما کی پہلی بارش

لاہور:صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت ملک کے مختلف حصوں میں گزشتہ رات سے جاری بوندا باندی  سے موسم سرد ہو گیا ۔  

پر شائع ہوا

کی طرف سے

لاہور سمیت ملک کے مختلف حصوں میں موسم سرما کی پہلی بارش
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

تفصیلات کے مطابق  ہلکی بارش سے جہاں موسم خوشگوار اور سرد ہو گیا وہیں پنجاب میں سموگ کی شدت میں بھی کمی آئی ہے ۔ 

پنجاب کے مختلف شہروں ملتان، بہاولپور، چیچہ وطنی، سرگودھا، گجرات، مری ، دیربالا اور آزاد کشمیر کے مختلف علاقوں میں بھی بادل برسے، اسلام آباد میں  بھی رات سے وقفے وقفے سے بارش سے سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا۔ 

وادی نیلم ،   سوات، مالم جبہ میں موسم سرما کی پہلی برفباری ہوئی، غذر سمیت بالائی علاقوں میں بھی برفباری کے باعث سردی کی شدت بڑھ گئی ہے ۔ اسکردو میں  برف باری،شہر میں دو انچ بالائی علاقوں میں تین فٹ برف پڑ چکی ہے۔ 

دوسری جانب محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق آئندہ بارہ گھنٹے کے دوران، پنجاب اورخیبرپختونخوا کے بالائی علاقوں، اسلام آباد، گلگت بلتستان اورکشمیرمیں گرج چمک کے ساتھ بارش اورپہاڑوں پربرفباری کاامکان ہے۔تاہم ملک کے دیگر حصوں میں موسم خشک رہے گا۔

آج (پیر) صبح ریکارڈ کیا گیا بعض بڑے شہروں کا درجہ حرارت  کچھ یوں ہے : سلام آباد 12ڈگری سینٹی گریڈ، لاہور 16، کراچی 25، پشاور 13، کوئٹہ 9، گلگت 7، مری 3، اور مظفرآباد دس ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ۔ 

محکمہ موسمیات کے مطابق بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں سرینگر،LEH، پلوامہ، اننت ناگ، شوپیاں اور بارہ مولا میں مطلع جزوی طورپر ابر آلود، تیز ہوائیں چلنے اور گرم چمک کے ساتھ بارش اورپہاڑوں پربرفباری کاامکان ہے جبکہ جموں میں موسم ابرآلود اوربارش متوقع ہے۔

پاکستان

نواز شریف سے برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ کی ملاقات

ملاقات میں پاکستان اور برطانیہ میں دوطرفہ تعلقات میں بڑھتے فروغ پر اطمینان کا اظہار کیا گیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

نواز شریف سے برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ کی ملاقات

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں نواز شریف سے پاکستان میں برطانیہ کی ہائی کمشنر جین میریٹ کی ملاقات کی۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔

پاکستان اور برطانیہ میں مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون میں اضافے پر بھی بات چیت ہوئی ۔

نواز شریف اور برطانوی ہائی کمشنر کی اس ملاقات میں پاکستان اور برطانیہ میں دوطرفہ تعلقات میں بڑھتے فروغ پر اطمینان کا اظہار کیا گیا ۔

قائد میاںنواز شریف نے پاکستان میں سماجی شعبے کی ترقی اور دونوں ممالک کے تعلقات کی مزید مضبوطی کے لئے برطانوی ہائی کمشنر کی کاوشوں کو سراہا ۔

برطانوی ہائی کمشنر نے ملاقات کے لئے وقت دینے پر پارٹی قائد محمد نواز شریف کا شکریہ ادا کیا۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

اسلام آباد سے ٹورنٹو جانیوالی پرواز کی ہنگامی لینڈنگ

طیارے کو تکنیکی خرابی کے باعث اترا گیا، لینڈنگ کے فوری بعد طیارے سے آئل لیک ہوا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

اسلام آباد سے ٹورنٹو جانیوالی پرواز کی ہنگامی لینڈنگ

اسلام آباد سے ٹورنٹو جانے والی پرواز کی کراچی ایئر پر ہنگامی لینڈنگ ہوئی۔

ذرائع کے مطابق طیارے کو تکنیکی خرابی کے باعث اترا گیا۔ لینڈنگ کے فوری بعد طیارے سے آئل لیک ہوا۔ اس موقع پر فائر بریگیڈ کی گاڑیوں کو الرٹ رکھا گیا تھا۔

پی آئی اے انجینئرنگ ٹیم فوری طور پر طیارے کی خرابی دور کرنے کے لئے کراچی ایئر پورٹ پر موجود ہے۔

طیارہ لینڈنگ کے بعد رن وے سے ٹیکسی وے سی پر آیا تو آئل لیک ہوتا رہا، جس کے بعد طیارے کو پارکنگ بے 24 پر پارک کیا گیا۔

طیارے کی تکینکی خرابی کی تاحال وجہ معلوم نہیں ہو سکی۔ مسافروں کو پی آئی اے ایئر ہوٹل منتقل کر دیا گیاجس کے بعد اب پرواز کی روانگی کا متوقع وقت دوپہر ایک بجے دیا گیا ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

غزہ میں امدادی قافلوں پر انتہا پسندوں کے حملوں کی مذمت کرتے ہیں، امریکہ

امریکی انتظامیہ اسرائیل پر غزہ کو اضافی امداد فراہم کرنے کے لیے دباؤ ڈال رہی ہے، جان کربی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

غزہ میں امدادی قافلوں پر انتہا پسندوں کے حملوں کی مذمت کرتے ہیں، امریکہ

وائٹ ہاؤس میں نیشنل سکیورٹی کونسل کے اسٹریٹجک کمیونیکیشن کوآرڈینیٹر جان کربی نے غزہ کے لیے امداد لانے والے قافلوں پر اسرائیلی آباد کاروں کے حملوں کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق جان کربی نے کہا کہ امریکہ رفاح میں کسی بھی بڑے پیمانے پر اسرائیلی فوجی آپریشن کی مخالفت کرتا ہے۔ کربی نے امدادی قافلوں پر حملہ کرنے والے اسرائیلی آباد کاروں کی اشتعال انگیز کارروائیوں کی بھی شدید مذمت کی۔

ان کا کہنا تھا کہ اسرائیل کو حماس کے ارکان کا تعاقب کرنے کا حق حاصل ہے، لیکن رفاح میں ایسے حملے کے بغیر جو ہزاروں شہریوں کی موت کا باعث بنے۔

جان کربی نے مزید کہا کہ حماس کیلئے غزہ میں قید اسرائیلی قیدیوں کی رہائی مذاکرات کیلئے بہترین طریقہ ہے۔

امداد کے بارے میں کربی نے کہا کہ عارضی بندرگاہ کے ذریعے امداد کی لینڈنگ کا عمل بین الاقوامی ہم آہنگی سے کیا جاتا ہے۔ غزہ میں زمین پر کوئی امریکی فوجی موجود نہیں ہو گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ امداد بھیجنے سے پہلے قبرص میں اس کا مکمل معائنہ کیا جاتا ہے۔

جان کربی نے کہا کہ اسرائیلی آباد کاروں اور انتہا پسندوں کی طرف سے امدادی قافلوں پر حملوں کی امریکہ کی شدید مذمت کرتےہیں۔ امریکی انتظامیہ اسرائیل پر غزہ کو اضافی امداد فراہم کرنے کے لیے دباؤ ڈال رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ فلسطینی اتھارٹی کی حمایت کرتے ہیں جو جنگ کے بعد کے دور میں غزہ میں کردار ادا کر سکتی ہے۔

خیال رہے کہ 13 مغربی ممالک نے جمعہ کو تل ابیب پر زور دیا کہ وہ رفاح پر بڑے پیمانے پر حملے سے گریز کرے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll