جی این این سوشل

پاکستان

مفت حج کی سہولت ختم کرانے کا فیصلہ

پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے مفت حج کی سہولت ختم کرانے کا فیصلہ کرلیا اور مفت حج پر جانے والوں کی تمام تر تفصیلات طلب کرلیں۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

مفت حج کی سہولت ختم کرانے کا فیصلہ
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

تفصیلات کے مطابق پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی جانب سے مفت حج کی سہولت ختم کرانے کا فیصلہ کرلیا گیا۔

چیئرمین کمیٹی نے کہا کہ وزیر اعظم، وزرا یا کوئی سیاسی شخصیت مفت حج نہیں کرسکتی ، سرکاری افسران، خدام، معاونین کیلئے مفت حج کی سہولت ختم کی جائے۔

پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا کہنا تھا کہ کون کون مفت حج پر جاتا ہے تمام تر تفصیلات فراہم کی جائیں۔

چیئرمین کمیٹی نے مزید کہا کہ بیوروکریٹ اور سیاستدان یا افسر مفت میں حج حاصل نہیں کر سکتا، ہمیشہ کیلئے مفت میں حج کی سہولت کو ختم کیا جائے۔

کمیٹی نے متعلقہ وزارت،اے جی پی آر سے تفصیلات کیلئے 15 روز میں طلب کر لی، چیئرمین کمیٹی نے کہا کہ جن سرکاری افسران کی فیملیز نے مفت حج کئے ان سے ریکوری ہوگی۔

چئیر مین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نور عالم خان نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ مفت حج ختم ہوگا یہ پی اے سی کا وعدہ ہے، پاکستان قرضوں میں ڈوبا ہوا ہے یہاں ایسی سہولیات عوام پر بوجھ ہیں۔

نور عالم خان کا کہنا تھا کہ عام آدمی ٹیکس دیتا ہے ٹیکس سے پیسوں سے یہ حج پر جاتے ہیں، ایسے مفت میں حج ہوتا ہے نہ ہم مفت حج پر کسی کوجانے دیں گے۔

انھوں نے مزید کہا کسی وزیر سیکرٹری یا ایم این اے کی فیملیز گئی ہوں گی تو پیسے وصول ہونگے، وصولیاں کر کے رقم حکومت پاکستان کے خزانے میں جمع کروائی جائے گی۔

پاکستان

وزیر داخلہ محسن نقوی نے لاہور علامہ اقبال ائیر پورٹ پر آتشزدگی کا نوٹس لے لیا ، تحقیقات کا حکم

اُنہوں نے واقعے کی تفصیلات طلب کرتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ مسافروں کی سہولت کیلئے امیگریشن کائونٹر کو فوری فعال بنایا جائے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

وزیر داخلہ محسن نقوی نے لاہور علامہ اقبال ائیر پورٹ پر آتشزدگی کا نوٹس لے لیا ، تحقیقات کا حکم


لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر آتشزدگی کے نتیجے میں امیگریشن سسٹم تباہ ہو گیا۔

وزیر داخلہ محسن نقوی نے لاہور ایئرپورٹ کے امیگریشن کائونٹر پر آگ کے واقعے کا نوٹس لے لیا ہے۔

اُنہوں نے واقعے کی تفصیلات طلب کرتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ مسافروں کی سہولت کیلئے امیگریشن کائونٹر کو فوری فعال بنایا جائے۔

انہوں نے کہا کہ ائیر پورٹ پر آتشزدگی کی مکمل تحقیقات کروائیں گے ۔ 

ذرائع کے مطابق لاہور ایئر پورٹ پر ایف آئی اے کے امیگریشن ہال میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس نے پورے حصے کو لپیٹ میں لے لیا، آگ کے باعث مسافروں میں بھگدڑ مچ گئی۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

پاکستان کا چین سے ثقافتی تعاون بڑھانے کا عزم

 وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ اور چینی سفیر جیاننگ زائی ڈونگ کے درمیان اسلام آباد میں ہونے والی ملاقات کے دوران پیش رفت ہوئی کہ پاکستان اور چین ثقافت کے شعبے میں مزید تعاون کو بڑھائیں گے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پاکستان کا چین سے  ثقافتی  تعاون بڑھانے  کا  عزم

پاکستان اور چین نے اطلاعات اور ثقافت کے شعبے میں تعاون کو فروغ دینے پر اتفاق کیا ہے۔

 وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ اور چینی سفیر جیاننگ زائی ڈونگ کے درمیان اسلام آباد میں ہونے والی ملاقات کے دوران پیش رفت ہوئی کہ پاکستان اور چین ثقافت کے شعبے میں مزید تعاون کو بڑھائیں گے ۔ 

فریقین نے ثقافتی اور تعلیمی وفود کے تبادلوں پر بھی اتفاق کیا ، وزیر اطلاعات نے کہا کہ وزیر اعظم کے آئندہ دورہ ٔ چین کے دوران چینی نیوز ایجنسی شنہوا اور ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان کے درمیان خبروں کے تبادلے کے معاہدے پر دستخط کیے جائیں گے۔

اُنہوں نے کہا کہ چین پاکستان کا سب سے بڑا تجارتی شراکت دار ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ سی پیک کی بدولت چینی مصنوعات کی پاکستانی منڈیوں اور پاکستانی مصنوعات کی چینی منڈیوں تک رسائی میں اضافہ ہوا ہے ۔وفاقی وزیر اطلاعات نے چینی سفیر کو پاکستان میں چین کے شہریوں کے تحفظ کیلئے کیے جانے والے حکومتی اقدامات سے آگاہ کیا۔

چینی سفیر نے اقتصادی ترقی کیلئے حکومتی معاشی اقدامات کو سراہا اور اس امید کا اظہار کیا کہ وزیر اعظم شہباز شریف کی قیادت میں ملک ترقی کی جانب سفر جاری رکھے گا۔

پڑھنا جاری رکھیں

کھیل

قومی ٹیم کے فاسٹ باؤلر محمد عامر کو آئرلینڈ کا ویزہ مل گیا

انہیں آج رات دستیاب فلائٹ سے ڈبلن روانہ کیا جائے گا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

قومی ٹیم کے  فاسٹ باؤلر محمد عامر کو آئرلینڈ کا ویزہ مل گیا

قومی فاسٹ باؤلر محمد عامر کو آئرلینڈ کا ویزہ مل گیا، انہیں آج رات دستیاب فلائٹ سے ڈبلن روانہ کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی ) کی جانب سے انہیں آئرلینڈ روانہ ہونے کے لئے آگاہ بھی کر دیا گیا ہے۔

محمد عامر کو کلئیرنس دئیے جانے کے بعد ویزہ کی منظوری دی گئی۔

یاد رہے کہ پی سی بی نے محمد عامر کو آئرلینڈ کا ویزہ ملنے میں تاخیر پر احتجاج بھی کیا تھا۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll