Advertisement
پاکستان

14 روز بعد عمران خان پر حملہ کرنے والا مجرم عدالت میں پیش

لاہور: وزیرآباد میں لانگ مارچ کے دوران چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان پر حملہ کیس کے ملزم نوید کا 11 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا گیا۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 4 years ago پر Nov 18th 2022, 12:02 am
ویب ڈیسک کے ذریعے
14  روز بعد عمران خان پر حملہ کرنے والا مجرم  عدالت میں پیش

پولیس کے مطابق ملزم کو گوجرانوالا کی انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش کیا گیا تھا۔

 ملزم کو واقعےکے 14 روز بعد عدالت میں پیش کیا گیا۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہےکہ واقعےکی تفتیش کے لیے قائم  جے آئی ٹی نے ملزم کو عدالت میں پیش کیا۔

پولیس کا کہنا تھا کہ ملزم نوید کو 3 نومبر کو جائے  وقوعہ سےگرفتار کیا گیا تھا، واقعے کی ایف آئی آر 7 نومبر کو درج کی گئی تھی۔

جج نے زیرحراست ملزم کو کئی روز تاخیر سے پیش کرنے پربرہمی کا اظہار کیا اور حکم دیا کہ ملزم کو تاخیر سے عدالت میں پیش کرنےکی تحقیقات کی جائیں، جےآئی ٹی سربراہ ملزم کی عدالت میں پیشی میں تاخیرکا تعین کریں۔

عدالت نے اگلی پیشی پر جے آئی ٹی کے سربراہ سے جواب طلب کیا ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق جسمانی ریمانڈ کے دوران ملزم سے عمران خان پر حملےکے معاملے پر مزید تفتیش کی جائےگی۔

یاد رہےکہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان لانگ مارچ کے دوران 3 نومبر کو وزیر آباد میں ہونے والے قاتلانہ حملے میں زخمی ہو گئے تھے۔

Advertisement
حرمین شریفین کا تحفظ پاکستان کیلئے اولین ترجیح ہے: ڈی جی آئی ایس پی آر

حرمین شریفین کا تحفظ پاکستان کیلئے اولین ترجیح ہے: ڈی جی آئی ایس پی آر

  • 4 hours ago
امریکا: 16 سالہ لڑکےکی اسکول میں فائرنگ،3 بچے اورایک استاد ہلاک

امریکا: 16 سالہ لڑکےکی اسکول میں فائرنگ،3 بچے اورایک استاد ہلاک

  • 3 days ago
ایکشن، رومانس اور سسپنس سے بھرپور فلم ’’مینگو جٹ‘‘ ریلیز، پریمیئر میں شوبز ستاروں کی شرکت

ایکشن، رومانس اور سسپنس سے بھرپور فلم ’’مینگو جٹ‘‘ ریلیز، پریمیئر میں شوبز ستاروں کی شرکت

  • 3 days ago
مکہ مکرمہ: پاکستانی شہری کو ہیروئن اسمگل کرنےکے جرم میں سزائے موت دے دی گئی

مکہ مکرمہ: پاکستانی شہری کو ہیروئن اسمگل کرنےکے جرم میں سزائے موت دے دی گئی

  • 5 days ago
پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے نفاذ کی توثیق کردی گئی

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے نفاذ کی توثیق کردی گئی

  • 4 days ago
پنجاب یونیورسٹی لاہور میں لالی وڈ کی نئی فلم 'پشمینہ' کی اوپپنگ تقریب

پنجاب یونیورسٹی لاہور میں لالی وڈ کی نئی فلم 'پشمینہ' کی اوپپنگ تقریب

  • 4 days ago
دفترخارجہ نے بھارتی وزیردفاع کے پاکستان کیخلاف اشتعال انگیز بیان کو مسترد کر دیا

دفترخارجہ نے بھارتی وزیردفاع کے پاکستان کیخلاف اشتعال انگیز بیان کو مسترد کر دیا

  • 3 days ago
ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کی آخری تاریخ میں ایک بار پھر توسیع

ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کی آخری تاریخ میں ایک بار پھر توسیع

  • 4 days ago
وزیر خزانہ اور فچ ریٹنگز کے نمائندوں کا پاکستان کی معاشی کارکردگی پر تبادلہ خیال

وزیر خزانہ اور فچ ریٹنگز کے نمائندوں کا پاکستان کی معاشی کارکردگی پر تبادلہ خیال

  • 3 days ago
بالی وڈ اداکار ٹائیگر شروف پر قاتلانہ حملہ کرنیوالے 3 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا

بالی وڈ اداکار ٹائیگر شروف پر قاتلانہ حملہ کرنیوالے 3 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا

  • 3 hours ago
آرمی چیف کا روس کے ساتھ سکیورٹی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ

آرمی چیف کا روس کے ساتھ سکیورٹی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ

  • 5 days ago
پشاور: نجی اسکول کی چھت گرنے سے30 بچے, دوخاتون ٹیچر ہلاک

پشاور: نجی اسکول کی چھت گرنے سے30 بچے, دوخاتون ٹیچر ہلاک

  • 4 days ago
Advertisement