جی این این سوشل

پاکستان

پی ٹی آئی آرمی چیف کی تعیناتی میں رکاوٹ نہیں ڈالے گی: شبلی فراز

ہم آرمی چیف کی تعیناتی میں رکاوٹ نہیں ڈالیں گے۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

پی ٹی آئی آرمی چیف کی تعیناتی میں رکاوٹ نہیں ڈالے گی: شبلی فراز
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے چیف آف اسٹاف شبلی فراز کا کہنا ہے کہ ہم آرمی چیف کی تعیناتی میں رکاوٹ نہیں ڈالیں گے۔

صحافی نے شبلی فراز سے سوال کیا کہ کیا صدر مملکت کی جانب سے آرمی چیف کی سمری میں رکاوٹ ڈالی جاسکتی ہے ؟

اس پر شبلی فراز نے کہا کہ آرمی چیف کی تعیناتی میں تحریک انصاف کی جانب سے کوئی رکاوٹ نہیں ڈالی جائے گی، عمران خان نے جس طرح کہا کہ ہم جو کریں گے آئین و قانون کے تحت کریں گے اور جو بھی عمل ہوگا وہ آئین و قانون کے تحت ہوگا۔

تجارت

پاکستان کی آئی ٹی برآمدات میں ریکارڈ اضافہ

مارچ 2024 کے دوران آئی ٹی برآمدات میں 306 ملین ڈالر کا اضافہ ہوا، وزارت آئی ٹی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پاکستان کی آئی ٹی برآمدات میں ریکارڈ اضافہ

پاکستان کی آئی ٹی برآمدات میں 339 ملین ڈالر کا ریکارڈ اضافہ ہوا ہے۔

وزارت آئی ٹی کے مطابق مارچ 2024 کے دوران آئی ٹی برآمدات میں 306 ملین ڈالر کا اضافہ ہوا جو گزشتہ سال کے اسی مہینے میں آئی ٹی برآمدات میں 36 فیصد اضافہ ہے جب کہ مارچ 2023 میں آئی ٹی برآمدات میں 225 ملین امریکی ڈالر اضافہ ہوا تھا۔

وزارت آئی ٹی کے مطابق جولائی 2023 سے مارچ 2024 تک آئی ٹی برآمدات 2 ارب 28 کروڑ ڈالر تک پہنچ گئیں۔

وزارت آئی ٹی نے بتایا کہ پاکستان کی آئی ٹی برآمدات میں17.44 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا جب کہ گزشتہ سال اسی عرصے میں آئی ٹی برآمدات ایک ارب 94 کروڑ ڈالر تھیں۔

وزارت آئی ٹی کے مطابق فروری 2024 کے دوران آئی ٹی برآمدات 19 فیصد بڑھیں

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

پاکستان اور ایران علم و ہنر کے جدید مراکز اور علوم و فنون کے فروغ کے خواہاں ہیں، ایرانی صدر

پاکستان اور ایران کے درمیان توانائی سمیت دیگر شعبوں میں تعاون کو مستقبل میں مزید بڑھایا جائے گا، ابراہیم رئیسی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پاکستان اور ایران علم و ہنر کے جدید مراکز اور علوم و فنون کے فروغ کے خواہاں ہیں، ایرانی صدر

ایران کے صدر ابراہیم رئیسی نے کہا ہے کہ پاکستان اور ایران کے درمیان گہرے تاریخی،تہذیبی،مذہبی اور ثقافتی مراسم ہیں اور دونوں ممالک علم و ہنر کے جدید مراکز اور علوم و فنون کے فروغ کے خواہاں ہیں۔

گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور کی فیکلٹی اور طالب علموں سے خطاب کرتے ہوئے ایران کے صدر نے کہا کہ قوموں کی برادری میں نمایاں مقام حاصل کرنے کے لئے علم اور ہنر،سائنس اور ٹیکنالوجی پر خصوصی توجہ دینا وقت کی اہم ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہماری یونیورسٹیاں علم و تحقیق کے مراکز ہیں اور تعلیم کے شعبے میں مربوط حکمت عملی سے بہتر نتائج حاصل کیے جا سکتے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ شاعر مشرق علامہ اقبال کے کلام کو ایران میں خصوصی پذیرائی حاصل ہے۔ ایرانیوں کے دل ہمیشہ پاکستانیوں کے ساتھ دھڑکتے ہیں، دونوں ملکوں کا رشتہ وقت کے ساتھ ساتھ مزید مضبوط ہو گا۔

ایران کے صدر ابراہیم رئیسی نے کہا کہ فلسطین کے حوالے سے پاکستان اور ایران کا موقف ایک ہے، مسئلہ فلسطین کا حل خطے میں امن و استحکام کیلئے ضروری ہے، مسئلہ فلسطین کا حل صرف مسلم امہ کا نہیں بلکہ پوری دنیا کیلئے اہم ہے، غزہ میں اب تک ہزاروں فلسطینیوں کو شہید کیا جا چکا ہے۔

پاکستان اور ایران کے درمیان توانائی سمیت دیگر شعبوں میں تعاون کو مستقبل میں مزید بڑھایا جائے گا۔انہوں نے پاکستان میں اپنے دورے کے دوران مہمان نوازی اور تواضع کو بھی سراہا۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

عمران خان کے خلاف کیسز زندہ لاش کی مانند ہیں، علیمہ خان

کسی قسم کی ڈیل نہیں کریں گے بلکہ تمام مقدمات کا سامنا کریں گے، ہمشیرہ عمران خان

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

عمران خان کے خلاف کیسز زندہ لاش کی مانند ہیں، علیمہ خان

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی چیئرمین عمران خان کی بہن علیمہ خان نے عمران خان کے خلاف مقدمات کو زندہ لاش قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ان کے بھائی کسی قسم کی ڈیل نہیں کریں گے بلکہ تمام مقدمات کا سامنا کریں گے۔

راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان نے کہا کہ یہ سب کو پتہ تھا کہ ان کیسسز میں کچھ نہیں، کتنی دیر تک ججز ان کو سنبھالیں گے،یہ کیسسز مردہ لاش ہیں،ججز پر بھی ان کیسسز کے ختم کرنے کے لئے بہت دباؤ ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ مقدمات ایک ایک کر کے دفن ہو جائیں گے،ہم مضبوطی سے عمران خان کے ساتھ کھڑے ہیں بانی چیئرمین پی ٹی آئی ڈیل کے لیے تیار نہیں ہیں، عمران خان کا کہنا ہے کہ جہاں تک میرے مقدمات ہیں تو میں سامنا کروں گا، وہ قائم ہے اور کسی مقصد کےلئے کھڑے ہیں۔

علیمہ خان نے مزید کہا کہ ظلم کے خلاف نہیں بولیں گے تو یہ بڑھتا رہے گا، بانی پی ٹی آئی کو ظلم کے خلاف بولنے پر جیل میں ڈالا گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ قانون سے تحفظ نہیں ملے گا تو بڑی مشکلات ہوں گی۔وہ آئین اور قانون کی بالادستی کےلئے کھڑے ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll