جی این این سوشل

پاکستان

ترجمان الیکشن کمیشن کو عہدے سے ہٹا دیا گیا

ہارون شنواری نے تحریک اںصاف کے اسمبلیاں تحلیل کرنے کے اعلان پر متنازعہ ردعمل دیا تھا

پر شائع ہوا

کی طرف سے

ترجمان الیکشن کمیشن کو عہدے سے ہٹا دیا گیا
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

 ترجمان الیکشن کمیشن کو عہدے سے ہٹا دیا گیا، ہارون شنواری نے تحریک اںصاف کے اسمبلیاں تحلیل کرنے کے اعلان پر متنازعہ ردعمل دیا تھا۔ 

تفصیلات کے مطابق اسمبلیوں کی تحلیل سے متعلق الیکشن کمیشن کی جانب سے متنازع ردعمل دینے پر ترجمان الیکشن کمیشن کو عہدے سے ہٹا دیا گیا۔ چیف الیکشن کمشنر نے بیان کا نوٹس لیتے ہوئے فوری احکامات جاری کیے اور ترجمان الیکشن کمیشن کو عہدے سے ہٹا دیا۔ 

ترجمان الیکشن کمیشن ہارون شنواری کو اسٹیبلشمنٹ ونگ رپورٹ کرنےکی ہدایت کی گئی ہے۔ چیف الیکشن کمشنر نے متنازع ردعمل دینے پر سخت اظہارِناراضی کیا تھا۔ ترجمان الیکشن کمیشن نے اسمبلیوں کی تحلیل پر ضمنی انتخاب کرانےکا بیان دیا تھا ترجمان نےالیکشن کمیشن کی منظوری کےبغیربیان جاری کیا تھا۔ 

واضح رہے کہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے اسمبلیوں سے باہر آنے کا اعلان کر رکھا ہے جس پر پارٹی نے پنجاب اور کے پی اسمبلی تحلیل کرنے کی توثیق کردی ہے۔

گزشتہ روز پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری نے بتایا کہ اجلاس میں پنجاب اور کے پی اسمبلی تحلیل کرنے کی توثیق کی گئی ہے، سندھ اور بلوچستان سے ہمارے ممبران اپنے استعفے جمع کروائیں گے۔

کھیل

آل پاکستان سپورٹس گالا 20 دسمبر سے اسلام آباد میں شروع ہو گا

گرلز کھلاڑیوں کے مقابلے 20 سے 23 دسمبر تک کھیلے جائیں گے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

آل پاکستان سپورٹس گالا 20 دسمبر سے اسلام آباد میں شروع ہو گا

اسلام آباد: آل پاکستان سپورٹس گالا 20 دسمبر سے پاکستان سپورٹس کمپلیکس، اسلام آباد میں شروع ہو گا۔ آرگنائزنگ سیکرٹری محمد بخش مری نے بتایا کہ سپورٹس گالا کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں۔

سپورٹس گالا میں ملک بھر سے گرلز اور بوائز ٹیموں کے الگ، الگ بورڈز کی ٹیمیں مختلف کھیلوں کے مقابلوں میں حصہ لیں گی۔ گرلز کھلاڑیوں کے مقابلے 20 سے 23 دسمبر تک کھیلے جائیں گے جبکہ بوائز کھلاڑیوں کے مقابلے 25 سے 28 دسمبر تک کھیلے جائیں گے۔

گرلز کھلاڑیوں کے مقابلوں میں اتھلیٹکس، ٹیبل ٹینس، بیڈمنٹن اور ہاکی کے مقابلے جبکہ اتھلیٹکس، ٹیبل ٹینس، والی بال اور کبڈی کے مقابلے شامل ہیں۔ مقابلوں کے اختتام پر کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے جائیں گے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

بھارتی حکومت مسلمانوں اور ان کی عبادت گاہوں کی حفاظت، سلامتی اور تحفظ کو یقینی بنائے، ترجمان دفتر خارجہ

ا تاریخی بابری مسجد کے 31ویں یوم شہادت کے موق پر بیان

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

بھارتی حکومت مسلمانوں اور ان کی عبادت گاہوں کی حفاظت، سلامتی اور تحفظ کو یقینی بنائے، ترجمان دفتر خارجہ

اسلام آباد۔: پاکستان نے بھارتی حکومت پر زور دیا ہے کہ وہ اقلیتوں بالخصوص مسلمانوں اور ان کی عبادت گاہوں کی حفاظت، سلامتی اور تحفظ کو یقینی بنائے۔

ہندو انتہا پسندوں کے ہاتھوں تاریخی بابری مسجد کے 31 ویں یوم شادت کے موقع پر ترجمان دفتر خارجہ نے بدھ کو اپنے بیان میں کہا کہ آج بھارت میں تاریخی ”بابری مسجد“ کے انہدام کی ایک افسوسناک یاد دہانی ہے، آج کے دن 31 سال پہلے بھارتی قانون نافذ کرنے والے حکام کی موجودگی میں ہندو جنونیوں کے ایک ہجوم نے ایودھیا میں اس صدیوں پرانی مسجد کو منہدم کردیا تھا۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ افسوسناک امر یہ ہے کہ بھارت کی اعلیٰ عدلیہ نے اس نفرت انگیز فعل کے ذمہ دار مجرموں کو نہ صرف بری کردیا بلکہ مسمار کی گئی مسجد کی جگہ پر مندر کی تعمیر کی بھی اجازت دے دی۔

ترجمان نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ بھارت میں اگلے عام انتخابات سے چند ماہ قبل اس مندر کا افتتاح جنوری 2024 میں متوقع ہے۔ بیان کے مطابق بابری مسجد کی شہادت کا سبب بننے والا مسلم مخالف جنون بدستور جاری ہے، چند ہفتے قبل بھارتی ریاست اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ نے اس بات کا عوام میں کھل کر اظہار کیا کہ مسجد کا انہدام پاکستان کے کچھ حصوں پر دوبارہ دعویٰ کرنے کے نمونے کے طور پر کیا گیا۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

خاتون جب بھی تقاضا کرے شوہر حق مہر کی ادائیگی کا پابند ہوگا: سپریم کورٹ

بلاوجہ کی مقدمہ بازی ختم کرنے کیلئے عدالتوں کو جرمانہ کرنے سے ہچکچانا نہیں چاہیے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

خاتون جب بھی تقاضا کرے شوہر حق مہر کی ادائیگی کا پابند ہوگا: سپریم کورٹ

خاتون جب بھی تقاضا کرے شوہر حق مہر کی ادائیگی کا پابند ہوگا: سپریم کورٹ
 
اسلام آباد: سپریم کورٹ نے حق مہر کے حوالے سے فیصلہ سنا دیا، خاتون جب بھی تقاضا کرے شوہر حق مہر کی ادائیگی کا پابند ہو گا۔

چیف جسٹس قاضی فائز عیسی نے حق مہر کے حوالے سے فیصلہ تحریر کیا جو تین صفحات پر مشتمل ہے۔

سپریم کورٹ کے فیصلے میں کہا گیا ہے کہ حق مہر شرعی تقاضا ہے جس کا تحفظ ملکی قوانین میں بھی موجود ہے، حق مہر کی ادائیگی کا وقت نکاح نامہ میں مقرر نہ ہو تو بیوی کسی بھی وقت تقاضا کرسکتی ہے۔

فیصلے میں کہا گیا ہے کہ موجودہ کیس میں بیوی کو حق مہر کے حصول کیلئے مقدمہ دائر کرنا پڑا جو 6 سال بعد سپریم کورٹ پہنچا، عدالتوں نے غیر ضروری اپیلیں دائر کرنے پر شوہر کو جرمانہ عائد نہیں کیا، غیر ضروری اپیلوں پر جرمانہ کیا ہوتا تو نوبت یہاں تک نہ پہنچتی، غیرضروری اپیلیں دائر کرنے سے عدالتی نظام مفلوج ہوتا جارہا ہے۔

سپریم کورٹ نے اپنے فیصلے میں مزید کہا ہے کہ بلاوجہ کی مقدمہ بازی ختم کرنے کیلئے عدالتوں کو جرمانہ کرنے سے ہچکچانا نہیں چاہیے۔

سپریم کورٹ نے بیوی کو حق مہر میں تاخیر پر خاوند پر ایک لاکھ روپے جرمانہ عائد کر دیا اور خالد پرویز کی اہلیہ ثمینہ کو حق مہر کی ادائیگی کے حکم کیخلاف اپیل خارج کر دی۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll