Advertisement
پاکستان

وزیراعظم کی متحدہ عرب امارات کےقومی دن کے موقع پر صدر محمد بن زاید کومبارکباد

اسلام  آباد: وزیراعظم محمد شہباز شریف نے متحدہ عرب امارات کے قومی دن کے موقع پر امارات کے صدرمحمد بن زايد آل نہيان کو مبارکباد دی ہے ۔ 

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 years ago پر Dec 2nd 2022, 4:01 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
وزیراعظم کی متحدہ عرب امارات کےقومی دن کے موقع پر صدر محمد بن زاید  کومبارکباد

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک پیغام میں وزیراعظم  شہبازشریف نے کہا کہ وہ اپنی اور پاکستانی عوام کی طرف سے صدرمحمد بن زايد آل نہيان اور متحدہ عرب امارات کے اپنے بہن بھائیوں کو ان کے قومی دن پر مبارکبادپیش کرتے ہیں۔ 

وزیراعظم نے کہا کہ یہ دن ہمیں متحدہ عرب امارات کے بانیان کے متحرک اور توانا وژن کی یاددلاتا ہے جنہوں نے اتحاد کے ذریعے ایک عظیم قوم کی بنیاد رکھی۔

Advertisement
Advertisement