لاہور: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما فواد چودھری نے دعویٰ کیا ہے کہ موجودہ حکومت نہیں چل سکے گی اور نہیں معلوم 15 دن بعد یہ حکومت ہو گی یا نہیں۔


پی ٹی آئی رہنما فواد چودھری نے پارلیمانی پارٹی کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان نے تمام اراکین کی رائے لی ہے اور تمام اراکین نے عمران خان کے فیصلے کی توثیق کی ہے۔ خیبر پختونخوا کی پارلیمانی کمیٹی کل عمران خان سے ملاقات کرے گی۔
انہوں نے کہا کہ پرویز الہٰی نے اسمبلی تحلیل کرنے کا اختیار عمران خان کو دیا ہے اور اسمبلیاں توڑنے کی تاریخ کا فیصلہ عمران خان خود کریں گے۔ عمران خان نے آج پھر حکومت کو مذاکرات کی دعوت دی ہے کیونکہ پورا ملک سیاسی استحکام کی طرف جانا چاہتا ہے اور عمران خان نے کہا اگر انتخابات نہیں کرواتے تو عدم استحکام کا کوئی اور حل بتا دیں۔
فواد چودھری نے کہا کہ 2 ہزار ڈالر بھی باہر بھیجنے کے لیے اکاؤنٹ کھلوانا پڑ رہا ہے اور پاکستان اس وقت ایک بہت بڑے معاشی بحران کا شکار ہے۔ 7 ماہ کے دوران دہشتگردی میں 52 فیصد اضافہ ہوا ہے اور نہیں معلوم 15 دن بعد یہ حکومت ہو گی یا نہیں جبکہ مفتاح اسماعیل خود کہہ رہے ہیں کہ ملک ڈیفالٹ کی طرف جا رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نہیں چل سکے گی اور پنجاب کو دینے کے لیے وفاقی حکومت کے پاس پیسے نہیں ہیں۔ وفاق نے خیبر پختونخوا کو 120 ارب روپے دینے ہیں یہ دفاع کے اخراجات ہیں۔ پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ صوبوں میں دو تہائی اکثریت سے تو ہماری حکومت ہونی چاہیے تاکہ استحکام آئے اور ملک میں کچھ بھی آئین کے مطابق نہیں ہو رہا کیونکہ آئین تو معطل ہے اور جو ہے اس کے تحت انتخابات ہی کرانے ہوں گے۔
انہوں نے کہا کہ رانا ثنا اللہ کو تو بہت سے معاملات میں لیڈر شپ اعتماد میں بھی نہیں لیتی جبکہ اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کے لیے پیپلز پارٹی ایک بھی پینل نہیں بنا سکی۔

متحدہ عرب امارات میں قومی دن کے موقع پر دو دن کی تعطیل کا اعلان
- 17 گھنٹے قبل

سپریم کورٹ کی جج جسٹس مسرت ہلالی کی وفاقی آئینی عدالت کی جج بننے سے معذرت
- 21 گھنٹے قبل

دوسرا ون ڈے، پاکستان کا سری لنکا کے خلاف ٹاس جیت پر فیلڈنگ کا فیصلہ
- 18 گھنٹے قبل
دوسرا ون ڈے: سری لنکا کا پاکستان کو جیت کیلئے 289 رنز کا ہدف
- 13 گھنٹے قبل

وفاقی آئینی عدالت کے تین ججز نے اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا
- 19 گھنٹے قبل

فیلڈ مارشل عاصم منیر سے تاجکستان کے وزیر دفاع کی ملاقات،دو طرفہ دفاعی تعاون پر تفصیلی گفتگو
- ایک دن قبل

سونے کی بڑھتی قیمتوں کو بریک لگ گیا، فی تولہ قیمت میں بڑی کمی
- 20 گھنٹے قبل

پیپلز پارٹی نے وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوارالحق کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع کرا دی
- 18 گھنٹے قبل

اسلام آباد کچہری خودکش حملے میں ملوث ٹی ٹی پی دہشتگرد سیل کے 4 ارکان کو گرفتار
- 20 گھنٹے قبل

جسٹس امین الدین خان نے وفاقی آئینی عدالت کے پہلے چیف جسٹس کی حیثیت سے عہدے کا حلف اٹھا لیا
- ایک دن قبل

مسٹر بیسٹ کا سعودی دارالحکومت ریاض میں ’بیسٹ لینڈ‘ پارک کا شاندار افتتاح
- 21 گھنٹے قبل

اوپن اے آئی نے جی پی ٹی 5.1 اے آئی ماڈل متعارف کرا دیا
- 18 گھنٹے قبل







