اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ آسان قرضوں کے لیے ہماری کوششیں کامیاب ہوئیں۔نیاپاکستان ہاؤسنگ منصوبے پر تیزی سے کام جاری ہے۔ خواب ہے کچی آبادیوں کو مالکانہ حقوق دیں۔

وزیراعظم عمران خان نے اسلام آباد میں فراش ٹاؤن میں ہاؤسنگ اسکیم کاسنگ بنیاد رکھ دیا، سنگ بنیاد کے موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ سستے قرضوں کیلئے ہماری کوششیں کامیاب ہوئیں، بینک بھی تیار ہیں اور اسکیمیں بھی لانچ ہورہی ہیں۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ نیا پاکستان ہاؤسنگ منصوبے پر مبارکباد دیتا ہوں، ملک میں مورگیج فنانسنگ کا کوئی اسٹرکچر ہی نہیں تھا اور مورگیج فنانسنگ کامرحلہ بہت مشکل تھا کیونکہ بینکوں کو چھوٹے قرضے دینے کی عادت نہیں تھی۔انھوں نے کہا نیاپاکستان ہاؤسنگ کے منصوبے پر تیزی سے کام جاری ہے، سستے گھروں کیلئے کئی مراحل طے کئےگئے ہیں، یہ ساری اسکیمز اس طبقے کیلئے ہیں جو اپنا گھر بناناچاہتے ہیں۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ کچی آبادیوں کو 600گھر دینے پر سی ڈی اے کوخراج تحسین پیش کرتاہوں، گھر بنانے کیلئے پیسہ نہ ہونے پر کچی آبادیاں بن جاتی ہیں، کراچی میں تقریباً40فیصد کچی آبادیاں ہیں، ہماری پوری کوشش ہے کہ کچی آبادیوں کے لوگوں کو گھر دیں۔عمران خان نے کہا کہ فراش ٹاؤن میں ماڈرن سہولتیں میسر ہوں گی، کچی آبادیوں کو تبدیل کرنے کیلئےسی ڈی اے کا پلان بہت زبردست ہے۔
ملکی قرضوں کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ ہر سال قرضوں کی جو قسطیں دینی پڑتی ہیں وہ بڑھتی جاتی ہیں، بدقسمتی سے ماضی کے لئے گئے قرضوں کی وجہ سے مزید قرضے بڑھے، ہماری کوشش ہے کہ ملک کی دولت میں اضافہ ہو، دولت میں اضافہ ہوگا تو ہم ملک کا قرضہ اتار سکیں گے۔انھوں نے مزید کہا ن لیگ نےپہلےڈھائی سال میں قرضہ اور قسط20ہزار ارب واپس کیا، ہم نے اپنے ڈھائی سال میں 35000ارب قرضہ واپس کیا، سندھ حکومت کیساتھ بنڈل آئی لینڈ پر مذاکرات کررہےہیں، بنڈل آئی لینڈ بننے سے باہرسے پیسہ آئےگا،روپیہ مضبوط ہورہاہے۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان میں50سال بعد دوڈیمز بن رہےہیں، ملک میں ڈیمز بننے سے سستی بجلی بنے گی جبکہ ایم ایل ون بننے سے کراچی سے لاہور کا سفر8 گھنٹے ہوجائے گا، ہماری کوشش ہے اسمال اور میڈیم انڈسٹری کو اوپر اٹھائیں۔

آسٹریلیا نے دورہ پاکستان کیلئے 17 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا
- 14 گھنٹے قبل

کوئی بھی حکومت بلدیاتی انتخابات بروقت کرانے میں سنجیدہ نظر نہیں آتی،الیکشن کمیشن
- 16 گھنٹے قبل

اسحا ق ڈار کی مصر ی وزیر خارجہ کی ملاقات، علاقائی اور دوطرفہ امور پر تبادلہ خیال
- 11 گھنٹے قبل

افغان دارالحکومت کابل میں دھماکا، سات افراد جاں بحق، متعدد زخمی
- 11 گھنٹے قبل

’مجھے بچالو، میں مرنا نہیں چاہتا‘، گل پلازہ میں پھنسے نوجوان کی بھائی کو آخری کال
- 16 گھنٹے قبل

معروف اداکار رانا آفتاب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے جاں بحق
- 11 گھنٹے قبل

ٹرمپ ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کو قتل کرنے کی کوشش کریں گے،سابق امریکی سفیر کا دعویٰ
- 15 گھنٹے قبل

سانحہ گل پلازہ، لاپتہ افراد کی نئی فہرست جاری،تعداد 73 تک پہنچ گئی
- 16 گھنٹے قبل
کوشش ہے فروری کے آخر تک فائیو جی اسپیکٹرم کی نیلامی کر دیں،شزا فاطمہ
- 15 گھنٹے قبل

جدید ٹیکنالوجی ویلیو ایڈیشن اور زرعی برآمدات میں اضافے سےپاکستان تجارتی سرپلس حاصل کر سکتا ہے،وزیر اعظم
- 11 گھنٹے قبل

ضلع دادو کے علاقے میہڑ میں گلے کی بیماری میں مبتلا 3 بچے انتقال کرگئے
- 10 گھنٹے قبل

سی ٹی ڈی کی کوئٹہ میں کامیاب کارروائی، کالعدم بی ایل اے کے 5 دہشتگرد جہنم واصل
- 10 گھنٹے قبل













