جی این این سوشل

پاکستان

پنجاب اور وفاقی حکومت جہانگیر ترین کی جیب میں ہیں: راناثنا اللہ

لاہور: مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ کل جہانگیر ترین کے ساتھ ایم این ایز اور ایم پی ایز موجود تھے، سمجھ لیں پنجاب اور وفاقی حکومت جہانگیر ترین کی جیب میں ہیں، امید ہے کہ جہانگیر ترین کو ہوائی جہاز گھمانے کی ضرورت نہیں پڑے گی۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

پنجاب اور وفاقی حکومت جہانگیر ترین کی جیب میں ہیں: راناثنا اللہ
پنجاب اور وفاقی حکومت جہانگیر ترین کی جیب میں ہیں: راناثنا اللہ

لاہور کی احتساب عدالت کے باہر گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثناء اللہ  نے کہا کہ کل جہانگیر ترین کہہ رہے تھے کہ میرے ساتھ ظلم ہو رہا ہے، انہوں نے نوے کی دہائی میں کاروبار شروع کیا، جہانگیر ترین نے کاروباری ہونے کے باوجود شریف فیملی پر ظلم کی مذمت نہ کی۔انہوں نے کہا کہ آج جہانگیر ترین کہہ رہے ہیں کہ میرے ساتھ ظلم ہو رہا ہے، اب امید ہے کہ جہانگیر ترین کو ہوائی جہاز گھمانے کی ضرورت نہیں پڑے گی، شریف فیملی کی کاروباری ٹرانزکشن کو منی لانڈرنگ بنایا گیا تو جہانگیر ترین خاموش رہے، عمران خان کا کاروبار نہیں، انہوں نے ساری عمر مانگا ہے۔

رانا ثناء اللہ نے کہا کہ ایک طرف کہا جاتا ہے کہ حمزہ اور سلمان شہباز بے نامی ہیں، 13 اپریل کو شہباز شریف کی ضمانت کی تاریخ ہے، امید ہے کہ انصاف ملے گا، امید ہے کہ نون لیگ کو دوبارہ عوامی خدمت کا موقع ملے گا، پی ڈی ایم ٹوٹنے کا غلط پراپیگنڈہ کیا جا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ شہباز شریف کا دور اس قابل ہے کہ اسے اسٹڈی کیا جائے، شریف فیملی نے ہزاروں لوگوں کو روزگار دیا، پی ڈی ایم اس بنیاد پر بنی کہ نالائق ٹولے کو ملک پر مسلط کیا گیا، بنیادی ایشو پر تمام جماعتیں متحد ہیں، ایک یا دو جماعتیں علیحدہ جدوجہد کرنا چاہتی ہیں تو ہمیں اعتراض نہیں۔

لیگی رہنما کا مزید کہنا تھا کہ چینی سو کا ہندسہ کراس کر چکی ہے، یہ سلسلہ جاری رہا تو چینی 150 روپے کلو سے کراس کر جائے گی، مسلم لیگ نون کی پنجاب میں اکثریت ہے، مرکز میں بھی نون لیگ اکثریتی جماعت والی اپوزیشن ہے۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ ڈسکہ کے الیکشن میں ضابطۂ اخلاق پر سختی سے عمل کرایا جا رہا ہے، امید ہے کہ 10 اپریل کا الیکشن صاف شفاف ہو گا، سروے بتا رہے ہیں کہ نون لیگ ڈسکہ الیکشن واضح اکثریت سے جیتے گی۔

 

 

پاکستان

کسی صورت خیبر پختونخواہ میں آپریشن نہیں ہونے دیں گے ، علی امین گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کا کہنا تھا کہ ہمارے فیصلے ہم خود کریں گے کوئی دوسرا نہیں، شرپسندوں کےخلاف کارروائی ہماری پولیس کرے گی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

کسی صورت خیبر پختونخواہ میں آپریشن نہیں ہونے دیں گے ، علی امین گنڈا پور

وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ امریکا کےغلاموں نے پختونوں پر غلط پالیسیاں تھوپیں، حکمرانوں کے تجربات سے ہمارا نقصان ہوا ہے۔ اپنے فیصلے خود کریں گے، حق مانگنے کے بجائے چھین لیں گے۔

بنوں میں امن مارچ کے شرکاء سے خطاب میں علی امین نے کہا کہ خیبرپختونخوامیں آپریشن نہیں ہونے دیں گے، ماضی میں آپریشن کی وجہ سے ہم خانہ بدوش بنے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کو آزاد کروانے میں پختونوں نے اہم کردارادا کیا، 65ء کی جنگ میں بھی پختونوں کا کرداراہم تھا، ہم نے ملک کے ساتھ تن، من، دھن سے وفاداری کی۔ قربانی دینا ہمارے خون میں ہے، ملک کیلئےہم قربانی دیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہمارے فیصلے ہم خود کریں گے کوئی دوسرا نہیں، شرپسندوں کےخلاف کارروائی ہماری پولیس کرے گی۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

صدر مملکت کی سپریم کورٹ آف پاکستان میں ایڈہاک ججز کی تقرری کی منظوری

ایوان صدر سے جاری پریس ریلیز کے مطابق صدر مملکت نے آئین کے آرٹیکل 182 کے تحت منظوری دی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

صدر مملکت کی سپریم کورٹ آف پاکستان میں ایڈہاک ججز کی تقرری کی منظوری

صدر آصف علی زرداری نے سپریم کورٹ آف پاکستان میں ایڈہاک ججز کی تقرری کی منظوری دے دی۔

ایوان صدر سے جاری پریس ریلیز کے مطابق صدر مملکت نے آئین کے آرٹیکل 182 کے تحت منظوری دی۔

ججز میں سپریم کورٹ کے سابق جج جسٹس سردار طارق مسعود اور جسٹس مظہر عالم خان میاں خیل شامل ہیں۔ وہ ایک سال کی مدت کے لیے سپریم کورٹ کے ایڈہاک جج کے طور پر تعینات ہوں گے۔

پڑھنا جاری رکھیں

علاقائی

صوبہ سندھ میں بلائنڈ ایسوسی ایشن کیلئے سالانہ ایک کروڑ ساٹھ لاکھ گرانٹ کا اعلان

وفد نے صوبے میں خصوصی افراد کے لئے ملازمتوں میں پانچ فیصد کوٹہ مختص کرنے پر سندھ حکومت کا شکریہ ادا کیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

صوبہ سندھ میں بلائنڈ ایسوسی ایشن کیلئے سالانہ ایک کروڑ ساٹھ لاکھ گرانٹ کا اعلان

وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے صوبے میں کام کرنے والی پاکستانی بلائنڈ ایسوسی ایشن کے لئے سالانہ ایک کروڑ ساٹھ لاکھ روپے کی گرانٹ کا اعلان کیا ہے۔

بصارت سے محروم افراد کی تنظیم کے ایک وفد سے آج کراچی میں گفتگوم کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے کراچی اور لاڑکانہ میں بصارت سے محروم افراد کو سکول تک پہنچانے اور واپس لانے کے لئے گاڑیاں فراہم کرنے کا بھی اعلان کیا۔

وزیر اعلیٰ نے وفد کو یقین دہانی کرائی کہ وہ بصارت سے محروم افراد کو خصوصی کارڈ جاری کرنے کے حوالے سے نادرا سے بھی بات کریں گے۔

وفد نے صوبے میں خصوصی افراد کے لئے ملازمتوں میں پانچ فیصد کوٹہ مختص کرنے پر سندھ حکومت کا شکریہ ادا کیا۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll