پی سی بی نے پاکستانی کھلاڑیوں پر ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز میں شرکت پر پابندی عائد کر دی
منتظمین کا یہ جانبدارانہ رویہ مستقبل کیلئےخطرناک اور تشویشناک ہے،پی سی بی ہمیشہ سے کھیل کو سیاست سے الگ رکھنے کا علمبردار رہا ہے،اعلا میہ


لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پاکستانی کھلاڑیوں پر ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز (ڈبلیو سی ایل) میں شرکت کرنے پر پابندی عائد کر دی۔
تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی زیر صدارت بورڈ آف گورنرز کا خصوصی اجلاس ہوا، جس میں ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز کے دوہرے معیار اور متعصبانہ رویئے پر سخت ردعمل کا اظہار کیا گیا۔
اجلاس میں پاکستانی کھلاڑیوں پر آئندہ ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز میں شرکت پر پابندی کا متفقہ فیصلہ کرلیا گیا۔
پی سی بی بورڈ آف گورنرز کے مطابق ڈبلیو سی ایل نے جان بوجھ کر میچز نہ کھیلنے والی ٹیم کو پوائنٹس دینے کا یکطرفہ فیصلہ کیا، میچز نہ کھیلنے والی ٹیم کوپوائنٹس دیناکھیل کی روح کے منافی ہے۔
بورڈ آف گورنرز کے مطابق کھیلوں کو سیاسی مفادات اورمحدود کمرشل ترجیحات کےتابع کرکے چیمپئن شپ کے بڑے مقصد کو روندا گیا۔
پی سی بی بورڈ آف گورنرز نے قرار دیا کہ ٹورنامنٹ کے بنیادی اصولوں کوکسی غیر مرئی دباؤ کے تحت پامال کرنا افسوسناک ہے، منتظمین کا یہ جانبدارانہ رویہ مستقبل کیلئےخطرناک اور تشویشناک ہے،پی سی بی ہمیشہ سے کھیل کو سیاست سے الگ رکھنے کا علمبردار رہا ہے۔
اعلامیے کے مطابق ڈبلیو سی ایل کی جانب سے معذرت بلاواسطہ اعتراف ہے کہ میچز کی منسوخی کھیلوں کے اصولوں پر نہیں بلکہ مخصوص قوم پرستی کے بیانیے کے دباؤ پر ہوئی۔
اجلاس میں مزید کہا گیا کہ بین الاقوامی کھیلوں کی دنیا میں یہ دوغلا اور متعصبانہ رویہ ناقابل برداشت اور ناقابل قبول ہے، بیرونی دباؤ پر کھیلوں کے غیر جانبدارانہ اصولوں کی خلاف ورزی سے انتہائی افسوس ناک صورتحال پیدا ہوئی۔
پی سی بی کے بورڈ آف گورنرز نے فیصلہ کیا کہ پاکستانی کھلاڑیوں کو ایسے مقابلے میں شرکت کی اجازت نہیں دے سکتے جسے سیاست کی تنگ نظری نے داغدار کر دیا ہو۔
بورڈ آف گورنرز کے ارکان ظہیر عباس، زاہد اختر زمان، سجاد علی کھوکھر، ظفر اللہ، تنویر احمد، محمد اسمعٰیل قریشی، انوار احمد خان، طارق سرور اور دیگر نے اجلاس میں شرکت کی۔
چیف آپریٹنگ آفیسر ( سی او او) پی سی بی سمیر احمد، چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) پی ایس ایل سلمان نصیر، چیف فنانشل آفیسر (سی ایف او) جاوید مرتضیٰ اور ڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ عثمان واہلہ بھی اجلاس میں شریک ہوئے۔

ملک میں ہفتہ وار مہنگائی کی شرح 3.57 فیصد تک جا پہنچی، ٹماٹر، آٹا اور چکن مزید مہنگے
- 4 گھنٹے قبل

ایرانی صدر کا وزیراعظم سے ٹیلیفونک رابطہ، سیلابی صورتحال میں مدد کی پیشکش
- 7 گھنٹے قبل

ایرانی صدر کا سیلاب متاثرین سے اظہارِ یکجہتی، پاکستان کو ہر ممکن مدد کی پیشکش
- 4 گھنٹے قبل

ایشیا ڈیولپمنٹ بینک کی پاکستان کے سیلاب متاثرین کے لیے 3 ملین ڈالر کی ہنگامی امداد
- 6 گھنٹے قبل

تحریک انصاف کے مزید ارکان کا کمیٹیوں سے استعفیٰ، پارٹی نے پارلیمانی عمل سے مکمل لاتعلقی اختیار کرلی
- 4 گھنٹے قبل

دریائے سندھ میں انتہائی اونچے درجے کے سیلاب کا خطرہ، این ڈی ایم اے کا ہنگامی الرٹ جاری
- 4 گھنٹے قبل

اسحاق ڈار اور آرمینیائی وزیر خارجہ کے مابین ٹیلیفونک رابطہ، سفارتی تعلقات کے قیام پرغور
- 8 گھنٹے قبل

حکومت کا سیلاب متاثرین کو بجلی بلوں میں ریلیف دینے کا فیصلہ
- 4 گھنٹے قبل

تین ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز کا آغاز: پاکستان کا افغانستان کے خلاف بیٹنگ کا فیصلہ
- 7 گھنٹے قبل

راولپنڈی: گاڑی میں دم گھٹنے کے باعث دو بچے جاں بحق ہوگئے
- 9 گھنٹے قبل

وزیر آباد میں فلڈ ریلیف کیمپ عارضی نکلا، مریم نواز کے دورے کے بعد متاثرین واپس، کیمپ بند
- 4 گھنٹے قبل

امریکی ٹیرف کے بعد بھارتی روپیہ ڈالر کے مقابلے میں تاریخی کم ترین سطح پر پہنچ گیا
- 5 گھنٹے قبل