پاکستان
کابل ایئرپورٹ بند ہونے پر اسد قیصر کا جہاز واپس لوٹ آیا
کابل ":سیکورٹی وجوہات کی بنا پر کابل ایئرپورٹ بند کر دیا گیا جس کے بعد اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصرکی سربراہی میں پارلیمانی وفد کا دورہ کابل ملتوی ہوگیا، دنیا بھر سے کابل آنے والی تمام فلائٹس بھی منسوخ ہوگئیں۔

نمائندہ خصوصی برائے افغانستان صادق خان نے بتایا کہ جہازکے کابل ایئرپورٹ پر لینڈنگ سے پہلے کنٹرول ٹاور نے ایئرپورٹ بندش سے آگاہ کیا، دورے کی نئی تاریخ کا اعلان دونوں ممالک کی مشاورت سے دوبارہ کیا جائے گا۔اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر پارلیمانی وفد کے ہمراہ آج افغانستان روانہ ہوئے ، وفدمیں نمائندہ خصوصی برائے افغانستان محمدصادق خان، رکن پارلیمان غلام مصطفیٰ شاہ کے علاوہ ساجد خان، رانا تنویر، گل داد خان، شیخ یعقوب اور شاندانہ گلزار بھی شامل تھے۔
پاکستانی پارلیمانی وفد نے 8 سے 11 اپریل تک افغانستان کا دورہ کرنا تھا، وفد نے افغان صدر اشرف غنی، وزیر خارجہ اور افغان پارلیمنٹ کے اسپیکر سے ملاقاتیں کرنا تھیں۔پارلیمانی وفد کے دورہ کا مقصد پاکستان، افغانستان میں اعتماد کا فقدان ختم کرنا اور افغانستان کے راستے وسط ایشیائی ممالک کیلئے برآمدات میں رکاوٹوں کا معاملہ اٹھایا جانا تھا۔
ملاقاتوں میں افغانستان کے ساتھ پاکستانی برآمدات وتجارت بڑھانے پر بات ہونا تھی اور افغان سرمایہ کاروں کو رشکئی اکنامک زون میں سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی سے متعلق اموع زیر بحث آنا تھے۔ذرائع کے مطابق دورے میں افغانستان کو پاکستان میں ہیلتھ ٹورزم کے فروغ پر دعوت اور پاک افغان سرحد پربسنے والی آبادی کیلئے معاشی مواقع پیدا کرنے پربات چیت شیڈول تھی۔
دنیا
شمالی کوریاکے لیڈر کم جونگ ان کو چینی صدر کے خط کا جواب
چین کے ساتھ قریبی دوستانہ تعلقات کو مزید فروغ دینا چاہتے ہیں،کم جونگ ان

شمالی کوریا کے لیڈر کم جونگ ان نے چینی صدر شی جن پنگ کو ایک خط روانہ کرتے ہوئے قریبی تعاون میں فروغ کا عندیہ دیا ہے۔
ترک نشریاتی ادارے کے مطابق کم جونگ ان نے ملک کے 75 ویں جشن آزادی کی مبارک باد کے جواب میں چینی صدر کو خط ارسال کیا ہے۔انہوں نے چینی صدر کو مخاطب کرتے ہوئےلکھا کہ ہم چین کے ساتھ قریبی دوستانہ تعلقات کو مزید فروغ دینا چاہتے ہیں جن کے لیے کوششیں جاری رکھیں گے۔
واضح رہے کہ چینی صدر نے شمالی کوریا کی 75ویں یوم آزادی کی مناسبت سے کم جونگ ان کو ایک تہنیتی خط روانہ کیا تھا،اس خط میں چینی صدر نے دونوں ممالک کے درمیان بہترین ہمسایہ تعلقات کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا تھا کہ دونوں ملکوں کے مابین یہ روایتی دوستانہ تعلقات ایک نئے دور میں داخل ہو چکے ہیں۔
پاکستان
نگران وفاقی وزیر وزرائے ثقافت کی 12ویں کانفرنس میں شرکت کے لیے قطر روانہ
نگران وفاقی وزیر برائے قومی ورثہ و ثقافت جمال شاہ کانفرنس میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے

نگران وفاقی وزیر برائے قومی ورثہ و ثقافت جمال شاہ 25 سے 26 ستمبر تک قطر کے دارالحکومت دوحہ میں منعقد ہونے والی اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کے وزرائے ثقافت کی 12ویں کانفرنس میں شرکت کے لیے اتوار کو قطر روانہ ہوگئے۔
قطر کے وزیر مملکت برائے ثقافت اور اسلامی عالمی تعلیمی، سائنسی اور ثقافتی تنظیم او آئی سی کے ڈائریکٹر جنرل نے مشترکہ طور پر وفاقی وزیر برائے قومی ورثہ اور ثقافت کو مدعو کیا ہے۔
نگران وفاقی وزیر برائے قومی ورثہ و ثقافت جمال شاہ کانفرنس میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے جو ثقافتی امور پر توجہ مرکوز کرے گا تاکہ ثقافتی منصوبہ بندی اور ترقی کے اشاریوں کے شعبوں میں مشترکہ ثقافتی عمل کو بڑھایا جائے اور ثقافتی املاک کی غیر قانونی اسمگلنگ وغیرہ سے نمٹا جاسکے۔
جرم
ایف آئی اے کی ملک بھر میں کرنسی اسمگلرز اور حوالہ ہنڈی کے خلاف کارروائیاں
18 کروڑ سے زائد کی ملکی و غیر ملکی کرنسی برآمد کر لی گئی

ایف آئی اے کی کرنسی سمگلرز اور حوالہ ہنڈی کرنے والوں کے خلاف کارروائیاں،18 کروڑ سے زائد کی ملکی و غیر ملکی کرنسی برآمد کر لی گئی
ایک ہفتے کے دوران ملک بھر میں کرنسی کی غیر قانونی ایکسچینج میں ملوث عناصر کے خلاف 38 چھاپہ مار کاروائیاں کی گئیں،چھاپہ مار کارروائیوں کے نتیجے میں 63 ملزمان کو گرفتار کر کے 39 مقدمات درج کئے گئے۔
گزشتہ ہفتے کے دوران ہنڈی حوالہ میں ملوث ملزمان کے خلاف 8 انکوائریوں کی تفتیش بھی مکمل کر لی گئی،گرفتار ملزمان سے مجموعی طور پر 18 کروڑ روپے سے زائد مالیت کی ملکی و غیر ملکی کرنسی برآمد کر لی گئی،برآمد ہونے والی کرنسی میں 21831 امریکی ڈالرز جبکہ 5 کروڑ 39 لاکھ روپےسے زائد مالیت کی دیگر غیر ملکی کرنسی شامل ہے۔
برآمد کی گئی کرنسی میں 12 کروڑ روپے سے زائد مالیت کی پاکستانی کرنسی بھی شامل ہے،گرفتار ملزمان مختلف کاروبار کی آڑ میں کرنسی کی غیر قانونی ایکسچینج میں ملوث تھے،ایف آئی اے نے ہنڈی حوالہ اور کرنسی کی غیر قانونی ایکسچینج میں ملوث ملزمان کے خلاف انٹیلیجنس بیسڈ کاروائیوں کا آغاز کر دیا گیا۔
بیرون ملک مقیم ہنڈی حوالہ اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج ڈیلروں کے خلاف بھی گھیرا تنگ کیا جا چکا ہے،ملزمان کی گرفتاری کے لئے قانون نافذ کرنے والے اداروں کی بھی معاونت حاصل کی جا رہی ہے۔
-
تجارت ایک دن پہلے
سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی 3 روپے 28 پیسے فی یونٹ مہنگی
-
پاکستان ایک دن پہلے
سائفر کیس: اسلام آباد ہائی کورٹ نے عمران کی ضمانت کی اپیل سماعت کے لیے مقرر کر دی
-
علاقائی ایک دن پہلے
پاکستانی مکینک نے پانی پر چلنے والی موٹر سائیکل بنا ڈالی
-
کھیل 2 دن پہلے
آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈکپ 2023 کیلئے18 رکنی قومی سکواڈ کا اعلان کر دیا گیا
-
پاکستان ایک دن پہلے
23ستمبر پشتون قوم کا کلچر ڈے ،دنیا بھر میں آباد پشتون قوم اپنا کلچر ڈے منا رہی ہے
-
ٹیکنالوجی 16 گھنٹے پہلے
یوٹیوب نے ویڈیوز ایڈیٹنگ ایپ متعارف کرا دی
-
تجارت ایک دن پہلے
آذربائیجان ایئر لائنز کی افتتاحی پرواز لاہور میں لینڈ
-
کھیل ایک دن پہلے
بھارتی ویزہ نہ ملنے کے باعث قومی ٹیم کاپری ورلڈکپ دبئی ٹور بھی منسوخ