اگر فوری اور مؤثر اقدامات نہ کیے گئے تو یہ مہنگائی عوام کی قوتِ خرید کو مزید کمزور کر سکتی ہے،معاشی ماہرین


اسلام آباد: ملک میں چینی کے بڑھتے ہوئے بحران نے نہ صرف روزمرہ زندگی کو متاثر کیا ہے بلکہ مٹھائی سمیت دیگر اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں بھی نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔
ادارہ شماریات کے مطابق جولائی 2025 کے دوران چینی کی قیمت میں 6.11 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد چینی 190 سے بڑھ کر 200 روپے فی کلو تک جا پہنچی۔
چینی مہنگی ہونے کے باعث مٹھائیوں کی قیمتوں میں بھی 7.96 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس نے دیگر تقریبات میں مٹھائی خریدنے والوں کے بجٹ پر براہِ راست اثر ڈالا ہے۔
اعداد وشمار کے مطابق جولائی کے مہینے میں صرف چینی ہی نہیں بلکہ بجلی کی قیمتوں میں بھی 14.18 فیصد اور گیس کی قیمتوں میں 22.91 فیصد تک اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جبکہ ہر قسم کی ٹرانسپورٹ سروسز بھی 3.75 فیصد تک مہنگی ہو گئیں۔
ادارہ شماریات نے مزید بتایا کہ ہاؤس رینٹ میں 1.45 فیصد اضافہ ہوا، جبکہ ادویات کی قیمتوں میں 0.16 فیصد تک اضافہ ریکارڈ کیا گیا، ساتھ ہی ڈاکٹر کی فیس، ڈینٹل سہولیات اور میڈیکل ٹیسٹ بھی مہنگے ہو گئے ہیں، جس سے صحت کا شعبہ بھی متاثر ہوا ہے۔
عوامی سطح پر پلاسٹک کی مصنوعات کی قیمتوں میں بھی 3.74 فیصد اضافہ دیکھا گیا ہے، جو روزمرہ استعمال اور صنعتی مقاصد کے لیے ایک اور معاشی دباؤ کی علامت ہے۔
دوسری جانب معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر فوری اور مؤثر اقدامات نہ کیے گئے تو یہ مہنگائی عوام کی قوتِ خرید کو مزید کمزور کر سکتی ہے۔

آرمی چیف کا روس کے ساتھ سکیورٹی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ
- 2 دن قبل

ایک دن کے اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزارں روپے کی کمی
- 2 دن قبل

مکہ مکرمہ: پاکستانی شہری کو ہیروئن اسمگل کرنےکے جرم میں سزائے موت دے دی گئی
- 2 دن قبل

پشاور: نجی اسکول کی چھت گرنے سے30 بچے, دوخاتون ٹیچر ہلاک
- ایک دن قبل

امریکا: 16 سالہ لڑکےکی اسکول میں فائرنگ،3 بچے اورایک استاد ہلاک
- 9 منٹ قبل

گوجرانوالہ: ریاست کے تحفظ کے لیے شہری سڑکوں پر نکل آئے
- 3 دن قبل

اے آئی بے لگام: انتھروپک کمپنی نے اے آئی سے لاحق ایک اور بڑے خطرے سے آگاہ کر دیا
- 2 دن قبل

قومی اسمبلی نے خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ کی منظوری دے دی
- 2 دن قبل
ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کی آخری تاریخ میں ایک بار پھر توسیع
- 17 گھنٹے قبل

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے نفاذ کی توثیق کردی گئی
- ایک دن قبل

پنجاب یونیورسٹی لاہور میں لالی وڈ کی نئی فلم 'پشمینہ' کی اوپپنگ تقریب
- ایک دن قبل

لالی وڈ کی نئی فلم 'پیسہ ناچ نچائے' کی شوٹنگ کا لاہور میں آغاز
- 3 دن قبل





