اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہباز شریف نے اظہار رائے کی آزادی اور آزاد ذرائع ابلاغ کے سنہری اصولوں کے فروغ اور بالادستی کیلئے تمام کوششوں کی حمایت کرنے کے حکومت کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم محمد شہباز شریف نے جرنلسٹ سیفٹی فورم کے تحت اقوام متحدہ کے 10 سالہ پلان آف ایکشن کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میڈیا کسی بھی ریاست کا اہم ستون ہے ، حکومت صحافیوں کے تحفظ کے لئے اقدامات کررہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ میڈیا، سول سوسائٹی اور حکومت کو صحافیوں کے تحفظ کے لئے مل کر کام کرنا ہے ، پاکستان نے صحافیوں کے تحفظ کے لئے ضروری قانون سازی کی ہے .
صحافی ارشد شریف قتل پر بات کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ ارشد شریف کا قتل افسوس ناک واقعہ ہے ، کینیا کے صدر سے میں نے خود اس معاملے پر بات کی اور وزیرخارجہ بھی ارشد شریف کے معاملے اور ان کی نعش کو وطن واپس لانے کے لئے کینیا کے حکام کے ساتھ رابطے میں رہے ۔ میں نے سپریم کورٹ کے چیف جسٹس کوکمیشن تشکیل دینے کے لئے خط بھی ارسال کیا۔
وزیراعظم نے اظہار رائے کی آزادی اور حقوق کے لئے تحفظ جدوجد کرنے والے صحافیوں کو سراہا اور کہاکہ ان کی جدوجہد کا نہ صرف پاکستان بلکہ عالمی سطح پر اعتراف کیاگیا۔
وزیراعظم نے کہا کہ جمہوریت اور میڈیا کی آزادی ایک دوسرے منسلک ہیں۔ پاکستان میں 33 سال ڈکٹیٹر شپ رہی لیکن پاکستان جمہوری ملک ہے اور رہے گا۔ پاکستان میں جمہوریت اورمیڈیا کی آزادی کے لئے بڑی جدوجہد کی گئی ہے۔
وزیراعظم نے 1973کے آئین کو سیاسی قیادت کے اتفاق رائے کا مظہر قرار دیتے ہوئے کہاکہ اختلافات کے باوجود مقدس مقصد کے لئے ذاتی پسند اور ناپسند سے بالا تر ہو کر سیاستدانوں نے ایک آئین پر اتفاق کیا جو سب کو بہم جوڑنے والی ایک طاقت ہے۔ 1973 کا آئین ایک مقدس دستاویز ہے ۔ میڈیا جمہوری حکومت کا اہم ستون ہے اور صحافی برادری میرے دل کے قریب ہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان نے صحافیوں کے تحفظ کے لئے وفاق اور سندھ میں قانون منظور کیا ۔ ہماری حکومت بلوچستان، خیبرپختونخوا اور پنجاب میں صحافیوں کے تحفظ کے لئے قانون سازی کی حمایت کرے گی۔
انہوں نے کہا کہ اظہار رائے کی آزادی آئین نے دی ہے اور صحافیوں کا تحفظ اور سلامتی یقینی بنانا حکومت کی ذمہ داری ہے۔ دیگر ممالک کی طر ح پاکستان میں بھی صحافیوں اور میڈیا کو اپنے فرائض کی بجا آوری میں چیلنجز درپیش ہیں۔ متعلقہ فریقین کی مشاورت سے حکومت اس حوالے سے ضروری اقدامات کرے گی۔
وزیراعظم نے یورپ سمیت دنیا کے مختلف ممالک کے ساتھ تجارتی تعلقات کو فروغ دینے کے عزم کا اظہار کرتےہوئے کہا کہ پاکستان تمام ممالک کے ساتھ اچھے تعلقات قائم کرنے کا خواہاں ہے کیونکہ اس کے بغیر ترقی نہیں کی جا سکتی۔

پاکستان فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کے نو منتخب عہدیداروں کی تقریب حلف برداری
- 3 دن قبل

ایف کلاس نیشنل لانگ رینج شوٹنگ چیمپئن شپ 2026 مظفرگڑھ فیلڈ فائرنگ رینجز میں اختتام پذیر
- 4 گھنٹے قبل
بلوچستان: سی ٹی ڈی کی کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے 10 دہشتگرد ہلاک
- 3 دن قبل

ٹانک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، ڈی جی الیکشن کمیشن شمشاد اخترہلاک
- 3 دن قبل

ایوان صدر میں اجلاس، وفاقی حکومت کا خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی لگانے پر 'اتفاق'
- 3 دن قبل

جنوبی افریقہ کی نوی پلے کو امن کا نوبیل انعام دے دیا گیا
- 3 دن قبل

پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ گرکر تباہ، دونوں پائلٹ شہید
- ایک دن قبل

اداکارہ نیلم منیر نے نومولود بیٹے کے ساتھ تصویر شیئر کردی
- ایک دن قبل

جلی کے آلات کی مقامی تیاری، لمز میں قومی مشاورت
- 19 گھنٹے قبل

پاکستان اور برازیل کا فوجی سطح پر تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
- 19 گھنٹے قبل

پاکستان کا اقوام متحدہ میں یوکرین تنازع میں فوری طور پر کشیدگی کم کرنے کا مطالبہ
- 3 دن قبل

وزیراعظم کی ذیابیطس کی روک تھام کیلئے جامع حکمت عملی وضع کرنے کی ہدایت
- 3 دن قبل



