کراچی : کراچی ٹیسٹ میں تیسرے دن کا کھیل شروع ہو گیا، پاکستان نے بغیر کسی وکٹ پر 21 رنز سے کھیل کا آغاز کر دیا ہے۔


پاکستان کی جانب سے آج عبداللّٰہ شفیق اور شان مسعود نے دوسری نامکمل اننگز کا آغاز 21 رنز بغیر کوئی وکٹ گنوائے کیا ہے۔
پاکستان کی پہلی وکٹ 53 رنز پر گر گئی، شان مسعود 24 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے، ان کو جیک لیچ نے بولڈ کیا، اسی اوور میں انگلش بولر نے اظہر علی کو بھی صفر پر پویلین روانہ کیا، جیک لیچ نے ایک رن کے اضافے کے بعد 54 رنز پر عبداللّٰہ شفیق کو بھی آؤٹ کر دیا، وہ 26 رنز بنا سکے۔
کراچی ٹیسٹ کی پہلی اننگز
کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے اس میچ میں قومی ٹیم پہلی اننگز میں 304 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی تھی۔
پاکستان کی جانب سے پہلی اننگز میں بابر اعظم نے 78 اور آغا سلمان نے 56 رنز کی اننگز کھیلی تھی جبکہ اظہر علی نے 45 رنز بنائے تھے۔
انگلینڈ کی جانب سے جیک لیچ نے 4 اور ڈیبیو کرنے والے نوجوان کھلاڑی ریحان احمد نے 2 وکٹیں حاصل کی تھیں۔ انگلش ٹیم نے اپنی پہلی اننگز میں 354 رنز بنائے تھے اور پاکستان پر 50 رنز کی برتری حاصل کر لی تھی۔
مہمان ٹیم کی جانب سے ہیری بروک نے 150 گیندوں پر 3 چھکوں اور 8 چوکوں کی مدد 111 رنز بنائے تھے جبکہ بین فوکس نے 64 رنز کی اننگز کھیلی تھی۔
پاکستان کے احمد ابرار اور نعمان علی نے 4، 4 انگلش کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا تھا جبکہ ٹیسٹ میں ڈیبیو کرنے والے محمد وسیم نے ایک وکٹ حاصل کی تھی۔
پاکستان ٹیم میں عبداللّٰہ شفیق، شان مسعود، اظہر علی، بابر اعظم، محمد رضوان، آغا سلمان، سعود شکیل، فہیم اشرف، نعمان علی، محمد وسیم اور ابرار احمد شامل ہیں۔
زیک کرولی، بین ڈیکیٹ، اولی پوپ، جو روٹ، ہیری بروک، بین اسٹوکس، بین فوکس، ریحان احمد، اولی رابنسن، مارک ووڈ اور جیک لیچ پلیئنگ ٹیم میں شامل ہیں۔

حج2026 کیلئے درخواستیں جمع کرانے کا دوسرا مرحلہ آج سے شروع
- a few seconds ago

9 مئی مقدمات،یاسمین راشد،اعجاز چوہدری ،محمود الرشیدکو 10،10 سال قید کی سزا، شاہ محمود قریشی بری
- an hour ago

عمران خان کے خلاف نیب ریفرنس میں جائیداد نیلامی کے معاملے پر بڑی پیش رفت
- an hour ago

پنجاب میں ڈینگی ایک دفعہ پھر سر اٹھانے لگا،مزید 9 افراد بیماری میں مبتلا
- 8 minutes ago

اداکارہ اریج فاطمہ کے کینسر میں مبتلا ہونے کا انکشاف
- 3 hours ago
چہلم امام حسین ؑکے موقع پر حکومت نے ڈبل سواری پر پابندی عائد کر دی
- 14 minutes ago

کوئٹہ سے اندرون ملک جانے والی ٹرین سروس سکیورٹی وجوہات کی بنا پر معطل
- 2 hours ago

بھارتی اپوزیشن جماعت کانگریس کے رہنما راہول گاندھی کو گرفتار کر لیا گیا
- 4 hours ago

عالمی و مقامی مارکیٹ میں سونا ہزاروں روپے سستا،فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- an hour ago

این اے 129 ضمنی الیکشن ،26 امیدواروں کے کاغذات نامزدگی منظور
- an hour ago

پنجاب میں بارشوں کے ایک اور اسپیل کا امکان، فلڈ ایڈوائزری جاری
- 3 hours ago

نامور گلوکارہ حدیقہ کیانی آج اپنی 51 ویں سالگرہ آج منارہی ہیں
- 40 minutes ago