اپاچی ہیلی کاپٹر مار گرائے جانے کے بعد امریکہ کے ایران کے مختلف شہروں پرفضائی حملے
امریکی ہیلی کاپٹر کو جان بوجھ کر نشانہ نہیں بنایا گیا، تاہم آبنائے ہرمز میں کشیدہ صورتحال کے باعث ایسے واقعات غیر ارادی طور پر پیش آ سکتے ہیں،نائب وزیر خارجہ


واشنگٹن: امریکی فوج نے ایران کے مختلف علاقوں میں حملے کیے ہیں، جبکہ امریکی سینٹرل کمانڈ (سینٹکام) نے ان کارروائیوں کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ حملے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ہدایت پر کیے گئے۔
سینٹکام کے بیان کے مطابق یہ کارروائی ایک امریکی اپاچی ہیلی کاپٹر کو مار گرائے جانے کے ردعمل میں کی گئی۔ امریکی فوج نے ایران کے خلاف جوابی حملوں کا سلسلہ مکمل کرنے کا بھی اعلان کر دیا ہے۔
دوسری جانب ایرانی خبر ایجنسی کے مطابق صوبہ ہرمزگان کے مشرقی علاقوں میں دھماکوں کی آوازیں سنی گئی ہیں، جبکہ جنوبی ایران کے ساحلی شہر سیرک میں میزائل حملے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔
ایرانی سرکاری میڈیا کے مطابق جزیرہ قشم کو بھی نشانہ بنایا گیا ہے، جبکہ بندر عباس میں بھی دھماکوں کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔ایران نے امریکی ہیلی کاپٹر پر حملے میں ملوث ہونے کی سختی سے تردید کی ہے۔ ایرانی نائب وزیر خارجہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تہران کا امریکی ہیلی کاپٹر پر حملے سے کوئی تعلق نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایران کی جانب سے امریکی ہیلی کاپٹر کو جان بوجھ کر نشانہ نہیں بنایا گیا، تاہم آبنائے ہرمز میں کشیدہ صورتحال کے باعث ایسے واقعات غیر ارادی طور پر پیش آ سکتے ہیں۔ایرانی نائب وزیر خارجہ نے زور دیا کہ موجودہ علاقائی کشیدگی کے تناظر میں حقائق کو مدنظر رکھتے ہوئے صورتحال کا جائزہ لیا جانا چاہیے۔

روس میں تربیتی پرواز کے دوران Tu-95 بمبار طیارہ گر کر تباہ،عملے کے 6 ارکان ہلاک
- 2 دن قبل

آذربائیجانی خاتون زیادتی کیس، مرکزی ملزم گرفتار
- 3 دن قبل

پاکستان کے افغانستان میں فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے ٹھکانوں پر فضائی حملے
- 11 گھنٹے قبل

فیفا آسیان کپ: پاکستان کا فلپائن کیخلاف میچ 2-2 سے برابر، اپنا پہلا پوائنٹ حاصل کرلیا
- 2 دن قبل

29 ستمبر کو بھارت نے ایک اور 'فالس فلیگ آپریشن' کیا، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 8 گھنٹے قبل

ممتاز عالمی مالیاتی اداروں کا پاکستان کی معاشی اصلاحات کی صورتحال پر اعتماد کا اظہار
- 2 دن قبل

ایشین گیمز ہاکی سیمی فائنل: بھارت نے پاکستان کو شکست دے کر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا
- 11 گھنٹے قبل

امریکہ افغانستان جنگی کمیشن کی علاقائی امن کے لیے پاکستان کی خدمات کی تعریف
- 3 دن قبل

گوگل نے نیا اے آئی ماڈل جیمنائی آرگون متعارف کرا دیا
- 4 گھنٹے قبل

پریِم جی نے مشرقی ومغربی موسیقی کا منفرد امتزاج پیش کردیا
- 10 گھنٹے قبل

آصف اقبال کی یاد میں تعزیتی ریفرنس، فنی خدمات کو خراجِ تحسین
- 3 دن قبل

خیبرپختونخوا میں پولیو کا چوتھا کیس سامنے آگیا
- 2 دن قبل




