ٹرمپ نے ایران کے پُلوں اور بجلی گھروں کو نشانہ بنانے پر غور شروع کردیا،امریکی میڈیا
ایران نے ایسے معاہدے پر مذاکرات کرنے میں بہت زیادہ دیر کر دی جو ان کے لیے بہترین ثابت ہو سکتا تھا،اب انہیں اس کی قیمت چکانا پڑے گی،ٹرمپ


واشنگٹن ڈی سی:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے انفراسٹرکچر پر نئے حملوں کے بارے میں غور شروع کردیا۔
تفصیلات کے مطابق امریکی نشریاتی ادارے فوکس نیوز نے ٹرمپ کے ٹیلیفونک انٹرویو کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ایران کے بجلی گھروں اور پلوں پر نئے حملوں کا حکم دے سکتے ہیں کیونکہ ایران معاہدہ کرنے میں تاخیر کر رہا ہے۔
خیال رہے کہ اس سے قبل ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر بیان دیتے ہوئے کہا کہ ’ایران کی فوج مکمل طور پر تباہ و برباد ہو چکی ہے۔ اس کے بہت سے حصے، جیسے بحریہ اور فضائیہ، اب عملاً موجود ہی نہیں رہے، انہیں مکمل طور پر شکست دی جا چکی ہے‘۔
.jpg)
جاری بیان میں امریکی صدر نے مزید کہا کہ ’ایران صرف باتیں کرتا ہے، عملی اقدام کچھ نہیں کرتا۔ مشرقِ وسطیٰ کا یہ غنڈہ اب ختم ہو چکا ہے‘۔
امریکی صدر کا کہنا تھا کہ ’ایران نے ایسے معاہدے پر مذاکرات کرنے میں بہت زیادہ دیر کر دی جو ان کے لیے بہترین ثابت ہو سکتا تھا،اب انہیں اس کی قیمت چکانا پڑے گی‘۔

پریِم جی نے مشرقی ومغربی موسیقی کا منفرد امتزاج پیش کردیا
- 10 hours ago

آذربائیجانی خاتون زیادتی کیس، مرکزی ملزم گرفتار
- 3 days ago

فیفا آسیان کپ: پاکستان کا فلپائن کیخلاف میچ 2-2 سے برابر، اپنا پہلا پوائنٹ حاصل کرلیا
- 2 days ago

امریکہ افغانستان جنگی کمیشن کی علاقائی امن کے لیے پاکستان کی خدمات کی تعریف
- 3 days ago

پاکستان کے افغانستان میں فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے ٹھکانوں پر فضائی حملے
- 11 hours ago

گوگل نے نیا اے آئی ماڈل جیمنائی آرگون متعارف کرا دیا
- 4 hours ago

خیبرپختونخوا میں پولیو کا چوتھا کیس سامنے آگیا
- 2 days ago

29 ستمبر کو بھارت نے ایک اور 'فالس فلیگ آپریشن' کیا، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 8 hours ago

ممتاز عالمی مالیاتی اداروں کا پاکستان کی معاشی اصلاحات کی صورتحال پر اعتماد کا اظہار
- 2 days ago

روس میں تربیتی پرواز کے دوران Tu-95 بمبار طیارہ گر کر تباہ،عملے کے 6 ارکان ہلاک
- 2 days ago

آصف اقبال کی یاد میں تعزیتی ریفرنس، فنی خدمات کو خراجِ تحسین
- 3 days ago

ایشین گیمز ہاکی سیمی فائنل: بھارت نے پاکستان کو شکست دے کر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا
- 11 hours ago




