Advertisement
علاقائی

پنجاب حکومت نے ’پرواز کارڈ‘ لانچ کر دیا ، ہزار نوجوانوں کو بیرون ملک روزگار کیلئے بلا سود قرض ملے گا

پروگرام کے تحت 45 ہزار ہنر مند نوجوانوں کو بیرون ملک ملازمت کے لیے 10 لاکھ روپے تک بلا سود قرض فراہم کیا جائے گا،حکام

GNN Web Desk
شائع شدہ 4 months ago پر Jun 8th 2026, 6:14 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
پنجاب حکومت نے  ’پرواز کارڈ‘ لانچ کر دیا ، ہزار نوجوانوں کو بیرون ملک روزگار کیلئے بلا سود قرض ملے گا

لاہور: پنجاب اسکلز ڈویلپمنٹ فنڈ (PSDF) اور بینک آف پنجاب (BOP) نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی پرواز کارڈ اسکیم برائے بین الاقوامی روزگار کو عملی شکل دینے کے لیے باقاعدہ معاہدے پر دستخط کر دیے ہیں۔ اس منصوبے کا مقصد بیرون ملک روزگار کے خواہشمند ہنر مند نوجوانوں کو مالی معاونت فراہم کرنا ہے۔

تفصیلات کے مطابق معاہدے پر بینک آف پنجاب کے چیف ڈیجیٹل آفیسر نوفل داؤد اور پی ایس ڈی ایف کے چیف ایگزیکٹو آفیسر احمد خان نے دستخط کیے۔ یہ شراکت داری ایک ایسے نتیجہ خیز ماڈل کی بنیاد رکھتی ہے جس کے ذریعے پنجاب کے ہنر مند نوجوانوں کو بیرون ملک ملازمت حاصل کرنے کے لیے درکار ابتدائی اخراجات کے بوجھ سے نجات دلائی جائے گی۔

اس اسکیم کے تحت تعمیرات، ریٹیل، کیئر گیونگ، ہاسپیٹیلٹی اور دیگر متعلقہ شعبوں سے وابستہ اہل امیدواروں کو بیرون ملک روانگی سے قبل اخراجات پورے کرنے کے لیے 10 لاکھ روپے تک بلا سود قرض فراہم کیا جائے گا۔ اس اقدام سے نوجوانوں کے لیے عالمی روزگار کے مواقع تک رسائی آسان بنانے میں مدد ملے گی۔

حکام کے مطابق آئندہ دو سال کے دوران 45 ہزار نوجوان اس اسکیم سے مستفید ہوں گے۔

اس موقع پروزیراعلیٰ پنجاب ٹاسک فورس برائے اسکلز ڈویلپمنٹ کے چیئرمین عدنان افضل چٹھہ نے کہا کہ پرواز کارڈ کے ذریعے پنجاب حکومت نوجوانوں کے بیرون ملک روزگار کے حق میں سرمایہ کاری کر رہی ہے، جس سے نہ صرف روزگار کے مواقع بڑھیں گے بلکہ ترسیلات زر کے ذریعے ملکی معیشت کو بھی تقویت ملے گی۔

سیکریٹری اسکلز ڈویلپمنٹ اینڈ ایمپلائمنٹ ڈیپارٹمنٹ، نادر چٹھہ نے کہا کہ پاکستان کے تربیت یافتہ افرادی قوت کے وسیع برآمدی امکانات اس منصوبے کی تشکیل کا بنیادی محرک ہیں۔

معاہدے کے تحت پی ایس ڈی ایف درخواست گزاروں کی رجسٹریشن، رہنمائی اور اوورسیز ایمپلائمنٹ پروموٹرز (OEPs) کے ساتھ رابطہ کاری کی ذمہ دار ہوگی، جبکہ بینک آف پنجاب قرضوں کی جانچ پڑتال، منظوری، فراہمی اور واپسی کے تمام مراحل سنبھالے گا۔

اس موقع پربینک آف پنجاب کے صدر ظفر مسعود نے کہا کہ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے ساتھ رابطے میں ہیں تاکہ پرواز کارڈ ہولڈرز کو روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس تک جلد رسائی دینے کے امکانات کا جائزہ لیا جا سکے۔

پی ایس ڈی ایف کے سی ای او احمد خان نے کہا کہ پرواز کارڈ اور بینک آف پنجاب کے ساتھ شراکت داری کے ذریعے اس بات کو یقینی بنایا جا رہا ہے کہ مالی مشکلات نوجوانوں کے بین الاقوامی روزگار کے سفر میں رکاوٹ نہ بنیں۔

بینک آف پنجاب کے چیف ڈیجیٹل آفیسر نوفل داؤد نے کہا کہ بینک کا جدید قرضہ جاتی نظام ایک ایسا ماڈل تشکیل دے رہا ہے جو نہ صرف مؤثر بلکہ طویل المدتی بنیادوں پر پائیدار بھی ثابت ہوگا۔

حکام کا کہنا ہے کہ یہ شراکت داری پنجاب میں ہنر مند افرادی قوت کو عالمی منڈیوں سے جوڑنے، ترسیلات زر میں اضافے اور صوبے و ملک کی معیشت کو مستحکم بنانے کی جانب ایک اہم قدم ہے۔

Advertisement
روس میں تربیتی پرواز کے دوران Tu-95 بمبار طیارہ گر کر تباہ،عملے کے 6 ارکان ہلاک

روس میں تربیتی پرواز کے دوران Tu-95 بمبار طیارہ گر کر تباہ،عملے کے 6 ارکان ہلاک

  • 3 دن قبل
فیفا آسیان کپ: پاکستان کا فلپائن کیخلاف میچ 2-2 سے برابر، اپنا پہلا پوائنٹ حاصل کرلیا

فیفا آسیان کپ: پاکستان کا فلپائن کیخلاف میچ 2-2 سے برابر، اپنا پہلا پوائنٹ حاصل کرلیا

  • 3 دن قبل
پاکستان کے افغانستان میں فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے ٹھکانوں پر فضائی حملے

پاکستان کے افغانستان میں فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے ٹھکانوں پر فضائی حملے

  • ایک دن قبل
امریکہ افغانستان جنگی کمیشن کی علاقائی امن کے لیے پاکستان کی خدمات کی تعریف

امریکہ افغانستان جنگی کمیشن کی علاقائی امن کے لیے پاکستان کی خدمات کی تعریف

  • 4 دن قبل
خیبرپختونخوا میں پولیو کا چوتھا کیس سامنے آگیا

خیبرپختونخوا میں پولیو کا چوتھا کیس سامنے آگیا

  • 3 دن قبل
آذربائیجانی خاتون زیادتی کیس، مرکزی ملزم گرفتار

آذربائیجانی خاتون زیادتی کیس، مرکزی ملزم گرفتار

  • 4 دن قبل
گوگل نے نیا اے آئی ماڈل جیمنائی آرگون متعارف کرا دیا

گوگل نے نیا اے آئی ماڈل جیمنائی آرگون متعارف کرا دیا

  • 16 گھنٹے قبل
ایشین گیمز ہاکی سیمی فائنل: بھارت نے پاکستان کو شکست دے کر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

ایشین گیمز ہاکی سیمی فائنل: بھارت نے پاکستان کو شکست دے کر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

  • ایک دن قبل
ممتاز عالمی مالیاتی اداروں کا پاکستان کی معاشی اصلاحات کی صورتحال پر اعتماد کا اظہار

ممتاز عالمی مالیاتی اداروں کا پاکستان کی معاشی اصلاحات کی صورتحال پر اعتماد کا اظہار

  • 3 دن قبل
آصف اقبال کی یاد میں تعزیتی ریفرنس، فنی خدمات کو خراجِ تحسین

آصف اقبال کی یاد میں تعزیتی ریفرنس، فنی خدمات کو خراجِ تحسین

  • 4 دن قبل
پریِم جی نے مشرقی ومغربی موسیقی کا منفرد امتزاج پیش کردیا

پریِم جی نے مشرقی ومغربی موسیقی کا منفرد امتزاج پیش کردیا

  • 21 گھنٹے قبل
29 ستمبر کو بھارت نے ایک اور 'فالس فلیگ آپریشن' کیا، ڈی جی آئی ایس پی آر

29 ستمبر کو بھارت نے ایک اور 'فالس فلیگ آپریشن' کیا، ڈی جی آئی ایس پی آر

  • 20 گھنٹے قبل
Advertisement