Advertisement
پاکستان

روزگارکے مواقع، برآمدات، معاشی بہتری اورپیداواری صلاحیت بڑھانا سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے،وزیراعظم

مشکلات کے باوجود کوشش کی کہ آئی ایم ایف پروگرام پرعمل پیرا رہیں،کل رات ایم ڈی آئی ایم ایف سے بات کی، انہوں نے پاکستان کی مخلصانہ کوششوں کو سراہا ،شہباز شریف

GNN Web Desk
شائع شدہ 4 months ago پر Jun 10th 2026, 8:24 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
روزگارکے مواقع، برآمدات، معاشی بہتری اورپیداواری صلاحیت بڑھانا سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے،وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نےکہا ہےکہ روزگارکے مواقع، برآمدات، معاشی بہتری اور پیداواری صلاحیت بڑھانا سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔

تفصیلات کے مطابق قومی اقتصادی کونسل(این ای سی) سے خطاب  میں وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ بجٹ کے حوالے سے صوبوں کے ساتھ کئی ہفتوں سے مشاورت جاری ہے، صوبوں کے ساتھ مزید وسائل پیدا کرنےکے حوالے سے مشاورت ہوئی، جی ڈی پی میں تیزی کے لیے ایسے اقدامات کرنے ہوں گے جس سے ایکسپورٹ بڑھیں۔

وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ معیشت میں میکرو لیول  پر بہتری آئی ہے لیکن ابھی مزید محنت کرنےکی ضرورت ہے، ٹیم ورک کےطور پر پاکستان کے بہترین مفاد میں فیصلے کیے، ملکی معیشت کو بڑے چیلنجز کا سامنا کرنا پڑا۔

اجلاس سے خطاب میں انہو ں نے مزید کہا کہ زیادہ سے زیادہ  وسائل پیدا کرنا اور دفاع کے لیے وسائل کی فراہمی ہماری ترجیح ہے، دہشت گردی کے چیلنج سے نمٹنے کے لیے  وسائل درکار  ہیں۔

وزیر اعظم نے کہا مشکلات کے باوجود کوشش کی کہ آئی ایم ایف پروگرام پرعمل پیرا رہیں، کل رات ایم ڈی آئی ایم ایف سے بات کی، انہوں نے پاکستان کی مخلصانہ کوششوں کو سراہا۔

ان کا کہنا تھا کہ خطےکی صورتحال کی وجہ سے تیل کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگی ہیں، صوبوں نے اس حوالے سے بھرپور تعاون کیا، روزگارکے مواقع، برآمدات، معاشی بہتری اور پیداواری صلاحیت بڑھانا سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔

انہوں نے مزید کہا تیل کی قیمتوں کی مد میں عوام کو 128 ارب روپےکا ریلیف فراہم کیا، دنیا کے کئی ممالک میں پیٹرول پمپوں  پر لائنیں دیکھنے میں آئیں، بروقت اقدامات کی وجہ سے پاکستان میں عوام کوپیٹرول دستیاب رہا۔

Advertisement
ممتاز عالمی مالیاتی اداروں کا پاکستان کی معاشی اصلاحات کی صورتحال پر اعتماد کا اظہار

ممتاز عالمی مالیاتی اداروں کا پاکستان کی معاشی اصلاحات کی صورتحال پر اعتماد کا اظہار

  • 2 دن قبل
ایشین گیمز ہاکی سیمی فائنل: بھارت نے پاکستان کو شکست دے کر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

ایشین گیمز ہاکی سیمی فائنل: بھارت نے پاکستان کو شکست دے کر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

  • 12 گھنٹے قبل
پریِم جی نے مشرقی ومغربی موسیقی کا منفرد امتزاج پیش کردیا

پریِم جی نے مشرقی ومغربی موسیقی کا منفرد امتزاج پیش کردیا

  • 11 گھنٹے قبل
گوگل نے نیا اے آئی ماڈل جیمنائی آرگون متعارف کرا دیا

گوگل نے نیا اے آئی ماڈل جیمنائی آرگون متعارف کرا دیا

  • 5 گھنٹے قبل
29 ستمبر کو بھارت نے ایک اور 'فالس فلیگ آپریشن' کیا، ڈی جی آئی ایس پی آر

29 ستمبر کو بھارت نے ایک اور 'فالس فلیگ آپریشن' کیا، ڈی جی آئی ایس پی آر

  • 9 گھنٹے قبل
امریکہ افغانستان جنگی کمیشن کی علاقائی امن کے لیے پاکستان کی خدمات کی تعریف

امریکہ افغانستان جنگی کمیشن کی علاقائی امن کے لیے پاکستان کی خدمات کی تعریف

  • 3 دن قبل
فیفا آسیان کپ: پاکستان کا فلپائن کیخلاف میچ 2-2 سے برابر، اپنا پہلا پوائنٹ حاصل کرلیا

فیفا آسیان کپ: پاکستان کا فلپائن کیخلاف میچ 2-2 سے برابر، اپنا پہلا پوائنٹ حاصل کرلیا

  • 2 دن قبل
خیبرپختونخوا میں پولیو کا چوتھا کیس سامنے آگیا

خیبرپختونخوا میں پولیو کا چوتھا کیس سامنے آگیا

  • 2 دن قبل
آذربائیجانی خاتون زیادتی کیس، مرکزی ملزم گرفتار

آذربائیجانی خاتون زیادتی کیس، مرکزی ملزم گرفتار

  • 3 دن قبل
آصف اقبال کی یاد میں تعزیتی ریفرنس، فنی خدمات کو خراجِ تحسین

آصف اقبال کی یاد میں تعزیتی ریفرنس، فنی خدمات کو خراجِ تحسین

  • 3 دن قبل
پاکستان کے افغانستان میں فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے ٹھکانوں پر فضائی حملے

پاکستان کے افغانستان میں فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے ٹھکانوں پر فضائی حملے

  • 12 گھنٹے قبل
روس میں تربیتی پرواز کے دوران Tu-95 بمبار طیارہ گر کر تباہ،عملے کے 6 ارکان ہلاک

روس میں تربیتی پرواز کے دوران Tu-95 بمبار طیارہ گر کر تباہ،عملے کے 6 ارکان ہلاک

  • 2 دن قبل
Advertisement