فیڈرل کانسٹیبلری پر بزدلانہ حملہ ناکام ،8 خارجی جہنم واصل ، جوابی کارروائی میں6 اہلکار شہید
شہداء کی قربانی رائیگاں نہیں جائے گی اور قوم بہادر سپوتوں کی اس عظیم قربانی کو ہمیشہ یاد رکھے گی،اہل خانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں،محسن نقوی


پشاور: فتنہ الخوارج کا خیبرپختونخوا کے علاقے حسن خیل میں فیڈرل کانسٹیبلری پر بزدلانہ حملہ ناکام بنا دیا گیا،جس کے دوران 8 خارجی دہشتگرد جہنم واصل ہو گئے جبکہ جوابی کارروائی میں فیڈرل کانسٹیبلری کے 6 جوان بھی شہیدہو گئے۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق شہید ہونے والے اہلکاروں میں نائیک عامرشہید، لانس نائیک محمد یوسف شہید، لانس نائیک محمد ریاض شہید، سپاہی اجمیر، احسان شہید اور ریاض شہید شامل ہیں، شہید اہلکاروں کی نماز جنازہ ادا کردی گئی، وزیر داخلہ محسن نقوی، وزیر مملکت چوہدری اور اعلیٰ پولیس افسران نے شرکت کی۔
اس موقع پر وزیر داخلہ اور وزیر مملکت نے شہداء کے اہلخانہ سے اظہار ہمدردی کرتے ہوئے کہا کہ شہداء کی قربانی رائیگاں نہیں جائے گی اور قوم بہادر سپوتوں کی اس عظیم قربانی کو ہمیشہ یاد رکھے گی۔
محسن نقوی نے یقین دلایا کہ شہداء کے اہلخانہ کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں اور انہیں تنہا نہیں چھوڑیں گے، وزیر مملکت طلال چوہدری نے کہا کہ پوری قوم دہشت گردی کے خلاف متحد اور یکسو ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ حملہ ایسے وقت میں ہوا ہے جب پاکستان مسلسل افغان سرزمین کے پاکستان کیخلاف استعمال ہونے سے روکنے کا مطالبہ کر رہا ہے، دہشتگردوں کا حملہ واضح ثبوت ہے کہ فتنہ الخوارج اور دیگر دہشتگرد تنظیموں کے محفوظ ٹھکانے افغانستان میں موجود ہیں۔
حملے کو ناکام بنا کر سیکیورٹی فورسز نے یہ واضح پیغام دیا ہے کہ پاکستان دہشت گردی کے خلاف اپنی جنگ میں پرعزم ہے، آپریشن غضب للحق افغانستان میں موجود آخری دہشتگرد کے خاتمے تک جاری رہے گا۔
پیراگلائیڈر آصف محمود چترال میں پیرا گلائیڈنگ کے دوران جان سے گئے
- 3 گھنٹے قبل

پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید اضافہ
- 2 دن قبل
پھر ناقص کارکردگی: تیسرے ٹیسٹ میں پاکستان انگلینڈ کیخلاف پہلی اننگزمیں133 رنز بناکر آؤٹ
- 2 دن قبل

پاکستان کا سعودی عرب کی خودمختاری، سلامتی اور خوشحالی کے لیے حمایت کا اعادہ
- ایک دن قبل

خریداروں کے لئے خوشخبری: ملک میں سونے کی قیمت میں بڑی کمی
- 3 گھنٹے قبل
پنجاب کی جیلوں میں کرپشن کے خلاف کریک ڈاؤن، 16 افسران و اہلکار معطل
- 2 دن قبل
کرکٹرزامام الحق اور محمد رضوان کےموبائل فونز ظبط، وجہ سامنے آگئی
- ایک دن قبل

ملک میں سونے فی تولہ قیمت میں معمولی کمی
- ایک دن قبل

پاکستان کا یمن میں کشیدگی کم کرنے کیلئے تمام مخلصانہ کوششوں کی حمایت جاری رکھنے کا عزم
- 2 گھنٹے قبل
اداکارہ ہنی خان نے خود پر ہونیوالی تنقید کا جواب دے دیا
- 2 دن قبل
وزیراعلیٰ پنجاب کی صاحبزادی ماہ نور صفدر کے نکاح کی تقریب کی تاریخ کا اعلان
- 2 دن قبل
پٹرولیم قیمتوں میں اضافہ مسترد، سینیٹر ڈاکٹر زرقا کا اضافہ فوری واپسی کا مطالبہ
- 2 دن قبل




