پاکستان
پنجاب اسمبلی کی تحلیل، قانونی ماہرین نے عمران خان کو آرا سے آگاہ کر دیا
دوسری جانب عمران خان کی 23 دسمبر کو پنجاب اور کے پی اسمبلی تحلیل کرنے کی حکمت عملی ناکام بنانے کے دعویدار حکمران اتحاد نے اسے پلان اے کی کامیابی قرار دیا، اب حکمران اتحاد نے پنجاب اسمبلی کے مخصوص ارکان سے حتمی روابط کیلئے منصوبہ بندی مکمل کر لی ہے جسے پلان بی کا نام دیا گیا ہے۔
قانونی ماہرین نے پنجاب اسمبلی کی تحلیل کے حوالے سے چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان کو آرا سے آگاہ کر دیا۔ اسمبلی کی تحلیل عدالتی حکم سے مشروط کر دی گئی۔
قانونی ماہرین نے بتایا کہ 11 جنوری سے پہلے اسمبلی تحلیل نہیں ہو سکتی۔گورنر کے وزیراعلیٰ کو اعتماد کا ووٹ کہنے کی قانونی حیثیت بھی ختم ہو گئی۔
اسپیکر کی رولنگ کے بعد وزیراعلیٰ پنجاب اعتماد کا ووٹ نہیں لے سکیں گے۔ قانونی ماہرین کے مطابق اعتماد کو ووٹ لینے کے لیے گورنر کو دوبارہ کہنا پڑے گا۔
پی ٹی آئی رہنما عمر سرفراز چیمہ کے مطابق عمران خان مشاورت اور قانونی ماہرین کے بعد لائحہ عمل طے کریں گے۔دوسری جانب حکمران اتحاد نے وزیر اعلٰی پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کی ناکامی کے لیے پلان بی تیار کرلیا۔
عمران خان کی 23 دسمبر کو پنجاب اور کے پی اسمبلی تحلیل کرنے کی حکمت عملی ناکام بنانے کے دعویدار حکمران اتحاد نے اسے پلان اے کی کامیابی قرار دیا،
اب حکمران اتحاد نے پنجاب اسمبلی کے مخصوص ارکان سے حتمی روابط کیلئے منصوبہ بندی مکمل کر لی ہے جسے پلان بی کا نام دیا گیا ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف اور چوہدری شجاعت کی حالیہ ملاقات میں اس پلان پر گراس روٹ لیول تک تفصیلی گفتگو ہوئی جس کے تحت مخصوص ممبران سے روابط کی تکمیل اور
مثبت نتیجہ خیزی حکمران اتحاد کے نزدیک چوہدری پرویز الٰہی کیلئے ایوان سے اعتماد کے ووٹ میں ممکنہ ناکامی کی سب سے بڑی وجہ ہوگی، روابط کیلئے تجویز کیے گئے ارکان مبینہ طور پر پنجاب کی حکمران جماعتوں سے اختلاف رکھتے ہیں۔
ذرائع کے حوالے سے مزید بتایا گیا کہ یہ کام آصف زرداری،چوہدری شجاعت،جہانگیر ترین اور ن لیگ کے اہم رہنما مکمل کریں گے۔اس پلان کے تحت پنجاب میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز ممکنہ طور پر 5 جنوری کو واپس وطن آرہے ہیں۔
حکمران اتحاد نے صوبائی وزیر حسنین بہادر دریشک کے استعفے کی نا منظوری کو پی ٹی آئی اور چوہدری پرویز الٰہی کے مابین عارضی سیٹلمنٹ قرار دیا۔
کھیل
بلائنڈٹی20 ورلڈکپ: پاکستان نے نیپال کو شکست دے کر سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا
پاکستان کی طرف سے نعمت اللہ نے 30 گیندوں پر 73 رنز کی ناقابلِ شکست اننگز کھیلی
بلائنڈ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستان بلائنڈ کرکٹ ٹیم نے نیپال کو 10 وکٹوں سے شکست دے کر سیمی فائنل تک رسائی حاصل کر لی۔
گزشتہ روز کھیلے گئے میچ میں پاکستان بلائنڈ کے خلاف کھیلتے ہوئے نیپال کی ٹیم 5 وکٹوں کے نقصان پر 100 رنز بنا سکی ،101 رنز کا ہدف پاکستان نے بغیر کسی نقصان کے 6.3 اوورز میں پورا کرلیا۔ پاکستان کی طرف سے نعمت اللہ نے 30 گیندوں پر 73 رنز کی ناقابلِ شکست اننگز کھیلی اور مین آف دا میچ کے حقدار قرار پائے۔
اس سے قبل کھیلے گئے ایک دوسرے میچ میں سری لنکا نے جنوبی افریقا کو 53 رنز سے ہرا دیا ، 218 رنز کے تعاقب میں افریقی ٹیم 9 وکٹ پر 164 رنز بنا سکی۔
جبکہ ایک اور میچ میں بنگلادیش نے افغانستان کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی ، فاتح ٹیم نے 150 رنز کا ہدف 12 اوورز میں پورا کر دیا۔
اس کے ساتھ ہی لاہور میں بلائنڈ کرکٹ ورلڈ کپ کا پہلا مرحلہ مکمل ہوگیا ہے، 28 نومبر کو ایونٹ میں آرام کا دن ہے ،ایونٹ کے دوسرے مرحلے کا آغاز 29 نومبر سے ملتان میں شروع ہوگا۔
جرم
اے این ایف کی مختلف کارروائیوں میں ایک کروڑ روپے سے زائد کی منشیات برآمد
ملک بھر میں انسداد منشیات اسمگلنگ کے لیے کریک ڈاؤن جاری ہے، ترجمان اے این ایف
اے این ایف نے انسداد اسمگلنگ کارروائیوں میں ایک کروڑ روپے سے زائد کی منشیات برآمد کرلی۔
ترجمان کے مطابق ملک بھر میں انسداد منشیات اسمگلنگ کے لیے کریک ڈاؤن جاری ہے، اس سلسلے میں 9 مختلف کارروائیوں میں 9 ملزمان کو گرفتار کرکے ایک کروڑ روپے سے زائد مالیت کی 63.151 کلو گرام منشیات برآمد کرلی گئی۔
کوہ نور ملز راولپنڈی کے قریب کار کے خفیہ خانوں میں چھپائی گئی 3.600 کلو گرام چرس برآمد کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔ اسی طرح فتح چوک حیدر آباد میں پیٹرول پمپ کے قریب ملزم سے 3 کلو چرس برآمد ہوئی۔ اُدھر پیر ودھائی موڑ جی ٹی روڈ راولپنڈی کے قریب ملزم سے 2.400 کلو گرام چرس برآمد کرلی گئی۔
ایکسپریس وے اسلام آباد پر کالج کے قریب ملزم کے قبضے سے 900 گرام چرس برآمد ہوئی۔ نجی ہاؤسنگ سوسائٹی اسلام آباد میں یونیورسٹی کے قریب 2 ملزمان سے 51 گرام ویڈ برآمد کرلی گئی۔ گرفتار ملزمان نے تعلیمی اداروں کے طلبہ کو منشیات فروخت کرنے کا اعتراف کرلیا ہے۔
دیگر کارروائیوں میں حاجی کیمپ پشاور کے قریب ملزم سے 1.200 کلو گرام آئس برآمد کرلی گئی۔ سریاب روڈ کوئٹہ پر 2 ملزمان سے 10 کلوگرام چرس برآمد ہوئی۔ گوادر میں کوسٹل لائن کے قریب چھپائی گئی 32 کلوگرام چرس برآمد کرلی گئی۔
ڈی بلاک چوک گوادر کے قریب گودام سے 5 کلوگرام ہیروئن اور 5 کلوگرام آئس برآمد کرلی گئی۔ گرفتار ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
علاقائی
سینئر صحافی مطیع اللہ جان دہشت گردی کے مقدمے میں گرفتار
انسانی حقوق کمیشن آف پاکستان اور کمیٹی ٹو پروٹیکٹ جرنلسٹ نے مطیع اللہ جان کی گرفتاری کی مذمت کرتے ہوئے ان کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا ہے
اسلام آباد پولیس کی جانب سے سینئر صحافی مطیع اللہ جان کو دہشت گردی کےمقدمے میں گرفتار کیاگیاہے۔
دوسری جانب انسانی حقوق کمیشن آف پاکستان (ایچ آر سی پی) اور کمیٹی ٹو پروٹیکٹ جرنلسٹ (سی پی جے) نے مطیع اللہ جان کی گرفتاری کی مذمت کرتے ہوئے ان کی فوری رہائی کا مطالبہ کردیا۔
اسلام آباد کے تھانہ مارگلہ میں درج ایف آئی آر کے مطابق اسلام آباد پولیس نے مارگلہ روڈ ناکہ بندی کررکھی تھی کہ رات سوا 2 بجے ایف 10 کی جانب سے آنے والی انتہائی تیز رفتاری گاڑی آئی جسے رکنے کا اشارہ کیا گیا تاہم ڈرائیور نے پولیس اہلکاروں کو مارنے کی غرض سے ان پر گاڑی چڑھادی۔
ایف آئی آر کے متن کےمطابق گاڑی میں سوار شخص نے باہر نکل کر پولیس کانسٹیبل مدثر کو زد و کوب کیا اور اس سے سرکاری ایس ایم جی رائفل چھین کر اہلکاروں پر تان لی اور جان سے مارنے کی دھمکیاں دیں، جس کے بعد پولیس اہلکاروں نے کار سوار شخص پر قابو پا لیا جس کی شناخت مطیع اللہ جان کے نام سے ہوئی،
ایف آئی کے مطابق گرفتاری کے وقت مطیع اللہ جان نشے کی حالت میں پایا گیا، گاڑی کی تلاشی کے دوران ڈرائیونگ سیٹ کے نیچے سے ملنے والے سفید شاپر سے 246 گرام آئس برآمد ہوئی۔
ایف آئی آر میں مزید لکھا گیا یے کہ مطیع اللہ جان کو ناکے پر گاڑی نہ روکنے، پولیس اہلکاروں کو جان سے مارنے کی نیت سے گاڑی بیریئر پر مارنے، سرکاری ملازمین کو کارسرکار سے روکنے، آئس رکھنے اور راہ گیروں کو خوف و ہراس سے مبتلا کرنے کا مرتکب قرار دیتے ہوئے ان کے خلاف انسداد دہشت گردی کی دفعہ 7اے ٹی اے سمیت دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا ہے، مطیع اللہ جان کو آج مقامی عدالت میں یش کیا جائے گا۔
دوسری جانب پاکستان کے صحافیوں نے مطیع اللہ جان کی گرفتاری اور ان پر درج کی گئی ایف آئی آر کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے ان کی رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔
-
تجارت ایک دن پہلے
سونے کی قیمت میں مسلسل دوسرے روز بھی کمی
-
پاکستان 21 گھنٹے پہلے
مولانا فضل الرحمن کی اسلام آباد میں پرتشدد واقعات کی مذمت
-
تجارت 20 گھنٹے پہلے
سونے کی فی تولہ قیمت میں 1600روپے اضافہ
-
تجارت 2 دن پہلے
بجلی کی قیمت میں معمولی کمی کا امکان
-
تجارت 2 دن پہلے
عالمی و مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کی کمی
-
تجارت ایک گھنٹہ پہلے
پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کتنا اضافہ متوقع ہے؟
-
علاقائی 2 دن پہلے
اسلام آباد میں تمام تعلیمی ادارے 26 نومبر کو بھی بند رکھنے کا فیصلہ
-
دنیا 3 گھنٹے پہلے
آسٹریلیا:16 سال سے کم عمر بچوں پر سوشل میڈیا کے استعمال پر پابندی کا بل منظور