پاکستان
نیپرا نے بجلی کی قیمتوں میں اضافے کی منظوری دیدی
اضافے کا اطلاق لائف لائن اور کےالیکڑک صارفین پر نہیں ہوگا
نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے نومبرکے ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی مہنگی کرنے کی درخواست پر سماعت کی۔
این پی سی سی کے سندھ سے ممبر رفیق شیخ نے کہا کہ نومبر میں مقامی گیس اور کوئلے سے بجلی کی پیداوار بہتر ہوئی ہے۔
رفیق شیخ نے سوال اٹھایا کہ نومبر میں اگر بجلی کی طلب کم تھی تو ملک میں لوڈشیڈنگ کیوں کی جارہی ہے۔
نیپرا نے کہا کہ بجلی کے صارفین کو آئندہ ماہ اضافی ادائیگیاں کرنا ہوں گی، نیلم جہلم پلانٹ کی بندش سے پانی سے کم بجلی پیدا ہوئی، نومبر میں ہائیڈل سے 11 فیصد کم بجلی پیدا کی گئی، اس کے علاوہ نومبر میں کوئلے سے کم جبکہ گیس سےزیادہ بجلی پیدا کی گئی۔
نیپرا حکام نے مزید کہا کہ نومبر میں میرٹ آرڈر کی خلاف ورزی سے 6 کروڑ 60 لاکھ روپے کا بوجھ پڑا ۔
دوران سماعت نیشنل پاور کنسٹرکشن کارپوریشن (این پی سی سی ) کے حکام نے کہا کہ حیرت ہےکہ ابھی تک ہمیں گیس پوری مل رہی ہے۔
نیپرا نے سماعت کے بعد نومبر کے لئے بجلی کیلئے 18 پیسے مہنگی کرنےکی منظوری دے دی، سماعت تفصیلی فیصلہ بعد میں جاری کرے گا، فیصلےکا اطلاق لائف لائن اور کےالیکڑک صارفین پر نہیں ہوگا۔
پاکستان
خیر پور: کالج لیب میں تجربے کے دوران دھماکے سے پروفیسر سمیت 4 افراد زخمی
ہسپتال انتظامیہ کے مطابق زخمی ہونے والے پروفیسر امجد میتلو اور اسٹنٹ حبیب اللہ کی حالت تشویشناک ہے اور وہ ابھی تک اسپتال میں زیرعلاج ہیں
سندھ کے ضلع خیرپور کے ایک گورنمنٹ کالج کی لیب میں سائنسی تجربے کےدوران دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں ایک پروفیسر اور 4 طلبہ زخمی ہوگئے۔
کالج انتظامیہ کا کہنا ہے کہ کیمسٹری کے پروفیسر امجد میتلو لیب میں طلبہ کو میزائل نما گاڑی کا تجربہ کروا رہے تھے جس دوران اچانک زوردار دھماکہ ہو گیا، جس سے پروفیسرسمیت 4 طلبہ زخمی ہو گئے۔
دھماکے کے دوران زخمی ہونے والے افرااد کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
ہسپتال انتظامیہ کے مطابق زخمی ہونے والے پروفیسر امجد میتلو اور اسٹنٹ حبیب اللہ کی حالت تشویشناک ہے اور وہ ابھی تک اسپتال میں زیرعلاج ہیں،جبکہ چاروں طلبہ معمولی زخمی ہوئے جنہیں طبی امداد فراہم کے بعد گھر بھیج دیا گیا ہے .
تفریح
پاکستانی فنکار مجھ سے جلتے ہیں ، چاہت فتح علی خان کا شکوہ
میں نے ڈھائی سالوں میں 48 گانوں کے ٹریک ریلیز کردیے ہیں اور ابھی مزید 5 گانوں کے ٹریک آنے والے ہیں، چاہت فتح علی خان
سوشل میڈیا پر اپنی انوکھی گلوکاری کے انداز سے مشہور ہونے والے چاہت فتح علی خان ایک ایسا ٹرینڈ ہے جو اپنے عجیب و غریب گانے اور ان کا ری میک بنانے کے حوالے سے مشہور ہوا اور پوری دنیا میں اپنی منفرد انداز کی وجہ سے دنیا میں پہچانے جانے لگا۔
وہ شہرت کی بلندیوں پر اس وقت پہنچے جب انہوں نے ماضی کے مقبول گانے اکھ لڑی بدو بدی کا منفرد انداز میں ری میک بنایا جو دیکھتے ہی دیکھتے پاکستان سمیت دنیا بھرمیں وائرل ہو گیا اور لوگ اس پر طرح طرح کے تبصرے کرنے لگے۔
اس کے بعد وہ کئی شوز میں بھی نظر آ چکے ہیں اور انٹرویو بھی دے چکے ہیں۔ یہاں تک کہ انہوں نے سیاست میں حصہ لے کرالیکشن لڑنے کی بھی کوشش کی۔انہوں نے اپنے حال ہی میں دئے گئے بیان میں کہا کہ پاکستانی فنکار ان سے جلتے ہیں، جبکہ بھارتی گلوکار میری تعریفیں کر رہے ہیں۔
مزاحیہ گلوکار چاہت فتح علی خان کو بھارت کی مشہور شخصیات کی کرن جوہر اور کرن اوجلا کی جانب سے بھی کافی ردعمل ملا ہے انہوں نے ان کے ٹیلنٹ کی تعریف کرتے ہوئے لوگوں کو ان کے بنائے ہوئے ری میک سننے کا مشورہ بھی دیا، مگر وہی بہت سے پاکستانیوں نے شفقت امانت علی اور بشریٰ انصاری جیسے ان کے ری میک کے انداز پر تنقید کی ہے۔
چاہت فتح علی خان نے اپنی حالیہ ایک ویڈیو میں پاکستانی اور بھارتی فنکاروں کا موازنہ کرتےہوئے اپنے دل کی بات کہہ ڈالی اور کہا کہ مجھے یقین ہے کہ پاکستانی گلوکار مجھ سے کیوں جلتے ہیں کیونکہ وہ مجھے نیچا سمجھتے ہیں جب کہ ہندوستانی مشہور شخصیات نے میری صلاحیتوں کو سراہا ہے اوروہ میرے ٹیلنٹ کو مانتے بھی ہیں۔
View this post on Instagram
چاہت فتح علی خان نے پاکستانی فنکاروں کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ خدارا ایسا نہیں کریں، خوش رہیں، حسد نہ کریں اور بس اپنے کام پر رہیں، جیسے میں کام کر رہا ہوں، ان کا مزید کہنا تھا کہ میں نے ڈھائی سالوں میں 48 گانوں کے ٹریک ریلیز کردیے ہیں اور ابھی مزید 5 گانوں کے ٹریک آنے والے ہیں۔
پاکستان
بشریٰ بی بی لاشیں گرانے کامنصوبہ لیکر آئیں ہیں، ریاست تحمل کامظاہرہ کررہی، عطا تارڑ
بشریٰ بی بی لاشیں گرانےکا منصوبہ لیکر آئیں ہیں، کیونکہ خون خرابے کے بغیر ان لوگوں کا گزارہ ہی نہیں ہے،عطا تارڑ
اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ کا کہنا ہے کہ ریاست تحمل کا مظاہرہ کر رہی ہے مگر بشریٰ بی بی لاشیں گرانےکا منصوبہ لیکر آئیں ہیں، کیونکہ خون خرابے کے بغیر ان لوگوں کا گزارہ ہی نہیں ہے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عطا تارڑ نے کہا کہ پی ٹی آئی نےدوسروں کے بچوں کو سامنے رکھا ہوا ہے جبکہ ان کے اپنے بچے باہر ہیں،ان کا منصوبہ خون خرابہ کرنے کا ہے، یہ لوگ ایک دفعہ پھر 9 مئی دہرانا چاہتے ہیں ،ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم سب کچھ دیکھ رہے ہیں مگر ریاست تحمل کا مظاہرہ کررہی ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ حکومت مظاہرین کو آگے نہیں بڑھنے دے گی،پنجاب ، سندھ اوربلوچستان سے کوئی باہر نہیں نکلا، کیونکہ لوگ جانتے ہیں کہ ان کا نظریہ ملک دشمن ہے،ہم نے جومظاہرین پکڑے ہیں انہوں نے اس بات کا اعتراف کیا ہے کہ ہمیں پیسے دے کر لایا جا رہا ہے، انہوں نے کہا کہ یہ لوگ بیلاروس کے صدر کے دورے کو سبوتاژ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
وزیراطلاعات نے کہا کہ پولیس اور رینجرز کے شہدا کا جو خون بہایا گیا وہ ہم کس کے ہاتھ پر تلاش کریں؟ ان کا کہنا تھا کہ یہ واحد جماعت ہے جس کے احتجاج میں افغانی شامل ہوتے ہیں، یہ چاہتے ہیں کوئی سانحہ ہو اور بعد میں اس کا فائدہ اٹھایا جائے۔
-
علاقائی ایک دن پہلے
اسلام آباد:نئے نویلے جوڑے کا کنٹینرز کے پاس انوکھا فوٹو شوٹ
-
علاقائی ایک دن پہلے
اسلام آباد میں تمام تعلیمی ادارے 26 نومبر کو بھی بند رکھنے کا فیصلہ
-
تجارت 10 گھنٹے پہلے
بجلی کی قیمت میں معمولی کمی کا امکان
-
دنیا ایک دن پہلے
لتھوانیا میں طیارہ رہائشی عمارت سے ٹکرا کر تباہ، پائلٹ ہلاک
-
پاکستان 12 گھنٹے پہلے
راستوں کی بندش: پٹرولیم مصنوعات کی قلت کا معاملہ سنگین ہو گیا
-
تجارت ایک دن پہلے
عالمی و مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کی کمی
-
علاقائی ایک دن پہلے
پنجاب میں موسم سرما کی چھٹیوں کا اعلان
-
ٹیکنالوجی ایک دن پہلے
ٹیسلہ کے سی ای او آئرن مین بن گئے