اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہباز شریف نے شہید محترمہ بے نظیربھٹوکی برسی پر انہیں خراج عقیدت پیش کیا ہے۔


تفصیلات کے مطابق وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ 27 دسمبر 2007 عوام کی محبوب رہنما کی شہادت کا ناقابل فراموش دن ہے ، ملک ، عوام اور جمہوریت کے لئے محترمہ بے نظیر بھٹو کی تاریخی خدمات پرانہیں خراج عقیدت پیش کرتے ہیں ، محترمہ بے نظیر بھٹو جمہوری وسیاسی جدوجہد کی روشن علامت ہیں۔
وزیراعظم نے کہا کہ اسلامی دنیا کی پہلی خاتون وزیراعظم بے نظیر بھٹو کی تمام عمر جہد مسلسل کی ولولہ انگیز داستان ہے،آئین کی سربلندی، آمریت کے خلاف ان کی پرعزم اور نڈر عوامی و سیاسی تحریک تاریخ کا قابل فخر اور سنہرا باب ہے ۔
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ قائد محمد نوازشریف اور محترمہ بے نظیر بھٹو نے ملک اور عوام کو میثاق جمہوریت کا تاریخی تحفہ دیا، ملک کی سیاست میں ایک نئے دور کا آغاز کیا ، میثاق جمہوریت ہمارے قائدین کی سیاسی بصیرت کا ایک تاریخی کارنامہ ہے جس سے پاکستان میں ایک نئے سیاسی کلچر اور روایت کا آغاز ہوا،محترمہ بے نظیر بھٹو شہید نے دہشت گردی کے خلاف جرأت مندانہ اور واضح موقف اختیار کیا ۔
وزیراعظم نے کہا کہ محترمہ بے نظیر بھٹو کی شہادت دہشت گردی کے خلاف پاکستان کے آہنی عزم کا ثبوت ہے،محترمہ بے نظیر بھٹو نے ملکی دفاع کی مضبوطی، آئینی اداروں کی تقویت اور سماجی فلاح و بہبود کے لئے انتھک خدمات انجام دیں۔
وزیراعظم نے کہا کہ سابق صدر زرداری، بلاول بھٹو سمیت اہل خانہ اور شہید بے نظیر بھٹو کے تمام وابستگان سے تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں ،اللہ تعالیٰ شہید بے نظیر بھٹو سمیت تمام شہدا کے درجات بلند فرمائے اور اہل خانہ کو صبر جمیل عطا فرمائے۔
مسیحی برادری کل پاکستان سمیت دنیا بھرمیں کرسمس منائے گی
- 16 hours ago
ملکہ ترنم نور جہاں کی پچیسویں برسی
- 2 days ago
وزیراعظم کا انڈر 19 ٹیم کے ہر کھلاڑی کیلئے 1 کروڑ روپے انعام کا اعلان
- 2 days ago
وزیراعظم نے جامع قومی انرجی پلان کی تشکیل کی اصولی منظوری دے دی
- 16 hours ago
فیلڈ مارشل عاصم منیر بااثر تزویراتی رہنما کے طور پر ابھرے، فنانشل ٹائمز
- 2 days ago

امریکی ٹینس سٹار وینس ولیمز نے اطالوی اداکار سے شادی کرلی
- 19 hours ago
بانی پاکستان کا یوم پیدائش کل قومی جوش و جذبے سے منایا جائے گا
- 16 hours ago
خیبر پختونخوا: سکیورٹی فورسز کی 2کارروائیوں میں فتنہ الخوارج کے 9 دہشتگرد ہلاک
- 4 days ago

عارف حبیب کنسورشیم نے135 ارب روپے میں پی آئی اے خرید لی
- 2 days ago
کسی کو قومی یکجہتی کو نقصان پہنچانے کی اجازت نہیں دی جائے گی، کور کمانڈرز کانفرنس
- 16 hours ago
کراچی میں زیر علاج ریبیز کا شکار لڑکا جان سے گیا
- 17 hours ago

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی ایشیا کپ فاتح پاکستان انڈر19 کرکٹ ٹیم سے ملاقات
- 2 days ago
