جی این این سوشل

پاکستان

ملک کے بیشتر علاقوں میں بارش ، سردی کی شدت میں اضافے کا امکان

اسلام آباد: نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی نے 28 تا 29 دسمبر ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں بارش و برفباری کے پیش نظر موسم سرما کی شدت میں اضافے کا امکان ظاہر کیا ہے ۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

ملک کے  بیشتر  علاقوں میں بارش ، سردی کی شدت میں اضافے  کا امکان
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

 اس حوالے سے محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق بلوچستان کے شمال مغربی علاقوں میں مغربی سرد ہواؤں کا نظام داخل ہو چکا ہے جس کی وجہ سے 28 تا 29 دسمبر ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں موسم سرما کی شدت میں اضافہ ہو سکتا ہے۔

این ڈی ایم اے کی جانب سے جاری تفصیلات کے مطابق اس موسمی نظام کے زیر اثر 27 سے 29 دسمبر کے دوران، بلوچستان کے بیشتر علاقوں خصوصاً کوئٹہ، ژوب، بارکھان، زیارت، نوکنڈی، دالبندین ، ہرانی، قلعہ سیف اللہ، قلعہ عبداللہ، چمن، پشین، گوادر، جیوانی، تربت، پنجگور، قلات، خضدار، سبی، نصیر آباد اور لسبیلا میں بارش کے ساتھ پہاڑوں پر برفباری متوقع ہے۔

مزید برآں28 اور 29 دسمبر کی شب کو کشمیر، گلگت میں بھی ہلکی سے درمیانی بارش اور پہاڑوں پر برفباری متوقع ہے ۔ 

بلتستان، چترال، دیر، سوات، مالاکنڈ، کوہستان، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، مردان، پشاور، چارسدہ، باجوڑ، کرم، وزیرستان، کوہاٹ، سرگودھا، اسلام آباد، مری، گلیات اور پوٹھوہار ریجن میں ہلکی بارش کا امکان ہے۔ 

اسی دوران سکھر، لاڑکانہ، جیکب آباد، ڈیرہ غازی خان، راجن پور، گوجرانوالہ، سیالکوٹ، لاہور، شیخوپورہ، فیصل آباد، ملتان، بہاولپور، رحیم یار خان اور بھکر میں بارش کا امکان ہے۔

دنیا

ڈونلڈ ٹرمپ کا چین سمیت مختلف ممالک سے درآمدہ شدہ اشیاءپر ٹیکس لگانے کا اعلان

ٹرمپ نے  اپنے عہدے کا حلف اٹھانے سے پہلے ہی میکسیکو، کینیڈا اور چین سے آنے والی اشیاء پر بھاری ٹیکس لگانے کا اعلان کردیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ڈونلڈ ٹرمپ کا چین سمیت مختلف ممالک سے درآمدہ شدہ اشیاءپر ٹیکس لگانے کا اعلان

نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے  اپنے عہدے کا حلف اٹھانے سے پہلے ہی میکسیکو، کینیڈا اور چین سے آنے والی اشیاء پر بھاری ٹیکس لگانے کا اعلان کردیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ  کا کہنا ہے کہ وہ عہدہ سنبھالنے کے ساتھ ہی  میکسیکو،کینیڈا اور چین سے آنے والی اشیاء پر بھاری ٹیکس لگائیں گے۔

ٹرمپ نے کہا کہ 20 جنوری کو میکسیکو اورکینیڈا سےآنے والی تمام اشیاء پر 25 فیصد ٹیرف لگانے کی منظوری دوں گا اور یہ ٹیرف منشیات اور غیر قانونی تارکین وطن کا داخلہ بند ہونے تک نافذ رہے گا۔

ٹرمپ کا مزید کہنا تھا  کہ چین سے درآمد اشیاء پر بھی موجودہ ٹیرف سے 10 فیصد زیادہ ٹیکس عائد کروں گا، امریکا میں منشیات کی ترسیل روکنے کے چینی اقدامات تک اضافی ٹیکس رہے گا،ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ چینی حکام نے وعدہ کیا تھا وہ منشیات سمگلروں کے خلاف سخت کارروائی کریں گے۔

دوسری جانب ڈونلڈ ٹرمپ  کے بیان پر ترجمان چینی سفارتخانے نے  ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ چین اور امریکا منشیات کےخلاف کارروائیوں پررابطے میں رہے ہیں، چین امریکا اقتصادی اور تجارتی تعاون باہمی فائدے پر مبنی ہے،کوئی بھی تجارت یا ٹیرف کی جنگ نہیں جیت پائے گا۔ 

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

تحریک انصاف تین صوبوں سے عوام کو نکالنے میں مکمل طور پر ناکام رہی

پی ٹی آئی صرف ایک صوبے سے لوگ نکال پائی جہاں انکی اپنی حکومت تھی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

تین صوبوں سے پی ٹی آئی عوام کو نکالنے میں مکمل طور پر ناکام رہی

تحریک انصاف تین صوبوں سے عوام کو نکالنے میں مکمل طور پر ناکام رہی۔

لاکھوں لوگ نہیں نکلے، پی ٹی آئی صرف ایک صوبے سے لوگ نکال پائی جہاں انکی اپنی حکومت تھی اور تمام تر حکومتی وسائل کا بھرپور استعمال کیا گیا۔ کے پی کی چار کروڑ آبادی میں جہاں پی ٹی آئی کلین سویپ کی دعویدار ہے صرف 20 ہزار کے قریب لوگ نکال سکی۔

پی ٹی آئی کی تمام تر احتجاجی قوت کو صرف ایک ڈی پی او نے 17 گھنٹوں تک روکے رکھا۔ پی ٹی آئی نے ہر وہ چیز دوبارہ دہرائی جو 9 مئی کو کی تھی اس بار یہ نہیں کہہ سکے گی کہ فالس فلیگ تھا۔                   

بشری بی بی کے سیاسی کردار کے حوالے سے تمام دعوے درست نکلے اور وہ پوری طرح پی ٹی آئی کو کنٹرول کرتی ہیں تمام تر مطالبات محض دکھاوا تھے احتجاج عمران خان نے صرف اپنی رہائی کے لیے کروایا ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

علاقائی

حکومت پنجاب کی صوبہ بھر میں دفعہ 144 کے نفاذ میں 28 نومبر تک توسیع

صوبے میں 3 دن کے لیے ہر قسم کے احتجاج، جلسے، جلوس، ریلیوں، دھرنوں اور ایسی تمام سرگرمیوں پر پابندی عائد کی گئی ہے، محکمہ داخلہ پنجاب

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

حکومت پنجاب کی صوبہ بھر میں دفعہ 144 کے نفاذ میں 28 نومبر تک توسیع

حکومت پنجاب نے سکیورٹی خطرات کے پیش نظر صوبہ بھر میں دفعہ 144 کے نفاذ میں 28 نومبر تک توسیع کر دی۔

محکمہ داخلہ پنجاب کے جاری کردہ نوٹی فکیشن کے مطابق صوبے میں 3 دن کے لیے ہر قسم کے احتجاج، جلسے، جلوس، ریلیوں، دھرنوں اور ایسی تمام سرگرمیوں پر پابندی عائد کی گئی ہے۔

نوٹی فکیشن کے مطابق منگل 26 نومبر سے جمعرات 28 نومبر تک دفعہ 144 کے نفاذ میں توسیع کی گئی ہے، توسیع کا فیصلہ امن و امان کے قیام، انسانی جانوں اور املاک کے تحفظ کے لیے کیا گیا۔ سکیورٹی خطرات کے پیش نظر کوئی بھی عوامی جلوس دہشت گردوں کے لیے سافٹ ٹارگٹ ہو سکتا ہے۔

خیال رہے کہ کابینہ کمیٹی برائے امن و امان کی سفارش پر گزشتہ 3 دنوں سے پنجاب میں دفعہ 144 نافذ ہے۔اس سے قبل 18 نومبر کو وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں بھی دفعہ 144 نافذ کی گئی تھی، جس کے تحت کسی بھی قسم کے مذہبی، سیاسی اجتماع پر پابندی ہوگی۔

بانی پی ٹی آئی کی رہائی اور دیگر مطالبات کی منظوری کے لیے پی ٹی آئی کا مرکزی قافلہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور اور بشریٰ بی بی کی قیادت میں اسلام آباد کی جانب رواں دواں ہے، جو اسلام آباد میں 26 نمبر چونگی پہنچ چکا ہے، جبکہ پولیس کی جانب سے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے شدید شیلنگ کی گئی۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll