ملتان : وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ جہانگیر ترین سے کوئی خطرہ نہیں ، اگر جہانگیر ترین کوکوئی تشویش ہے تو وزیراعظم عمران خان کا دروازہ کھلا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ عمران خان کا ایک نظریہ ہے جس پر وہ قائم ہیں، ممبران قومی و صوبائی اسمبلی عمران خان کے فیصلےکے پابند ہیں، آزاد ممبران نے بیان حلفی جمع کروایا اور اسمبلی میں تحریک انصاف کے بینچ پر بیٹھنا شروع کیا، اگر جہانگیر ترین کو کچھ خدشات ہیں تو وہ وزیراعظم وزیراعظم سے ملاقات کریں ان کا دروازہ کھلا ہے ۔ عمران خان کا انتقامی کارروائی کا کوئی ارادہ نہیں ۔ 17شوگر ملز کو نوٹس دیئےگئے اکیلی ترین صاحب کی مل نہیں ، عدالتیں آزاد ہیں اپنامؤقف پیش کریں اگروہ صاف ہیں توبری ہوں گے ۔ وزیرخارجہ نے کہا کہ کرپشن کا خاتمہ ہمارے منشور کا فلسفہ ہے، ہمار اکوئی ممبر کسی دوسری پارٹی میں نہیں جا رہا، میرا پیپلز پارٹی سے اختلاف ہوا تو میں نے اپنی سیٹ چھوڑی اور استعفیٰ دیا۔
وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ حکومت کا سب سے بڑا چیلنج مہنگائی کو کنٹرول کرنا ہے اور اس حوالے سے وزیراعظم ہر ہفتے بریفنگ لیتے ہیں۔ حکومت کی جانب سے رمضان بازاروں کو سہولت بازارکی شکل دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔آج حکومت کی جانب سے ملتان میں رمضان پیکج کے آغاز کا افتتاح کیا جارہا ہے اور ہمیں امید ہے کہ یوٹیلٹی کارپوریشن شہریوں کو معیاری اشیاء فراہم کرے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کا روپیہ اب مستحکم ہونا شروع ہوگیا ہے جس سے امپورٹڈ اشیاء کی قیمتوں پر بھی فرق پڑے گا۔
شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ حکومت کی جانب سے جنوبی پنجاب کے اختیارات کو بحال کرتے ہوئے فنڈز کے لئے پہلی قسط 70 کروڑ جاری کی گئی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ اس سال بجٹ میں جنوبی پنجاب کے منصوبے الگ ہوں گے اور جنوبی پنجاب کا بجٹ جنوبی پنجاب کےعلاوہ کہیں خرچ نہیں کیا جائیگا کیونکہ ماضی میں جنوبی پنجاب کیلئے رکھی گئی رقم دوسرے منصوبوں میں لگادی جاتی تھی۔ حکومت نے جنوبی پنجاب کے لئے سرکاری ملازمتوں میں کوٹہ مختص کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ وزیر اعظم نے کل لاہور میں جنوبی پنجاب کے اراکین اسمبلی سے ملاقات کی ، 29مارچ کو اختیارات سلب کرنے والا نوٹی فیکشن واپس لے لیا گیا ہے ، دسمبر 2020کا نوٹیفکیشن کابینہ نے منظور کر دیا جائیگا۔

پنجاب میں انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن نے سالانہ نتائج کا اعلان
- 3 hours ago

طالبان کی جانب سے افغانستان میں انٹرنیٹ پر پابندی لگا دی گئی
- 2 hours ago

تھیلیسیمیا کے مریضوں کا جدید طریقہ علاج، پاکستانی نژاد برطانوی ڈاکٹر نے نئی تاریخ رقم کردی
- 4 hours ago

سعودیہ اور پاکستان، جارح کے مقابل ایک ہی صف میں، ہمیشہ اور ابد تک، سعودی وزیر دفاع کی اردو ٹویٹ
- 3 hours ago

مغوی اسسٹنٹ کمشنر حنیف نورزئی بازیاب، وزیر اعلیٰ کے خصوصی طیارے کے ذریعے کوئٹہ منتقل
- 6 hours ago

اسرائیلی فوج کی سفاکیت نہ تھم سکی، تازہ حملوں میں غزہ کے 98 فلسطینی شہید
- 5 hours ago

مریضوں کی طبی حالت اور ممکنہ بیماریوں کا اندازہ لگانے والا جدید اے آئی ماڈل تیار
- an hour ago

سکیورٹی فورسز کا خضدار میں ایک اور انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 4 بھارتی سرپرستی یافتہ دہشت گرد ہلاک
- 2 hours ago

حریت رہنما پروفیسر عبدالغنی بٹ 89 سال کی عمر میں انتقال کر گئے
- 32 minutes ago

یو اے ای میں رہنے والے پاکستانیوں کے لیے خوشخبری،مفت ترسیلات زر بھیج سکیں گے
- 6 hours ago

سکھر بیراج پر اونچے درجے کا سیلاب،کئی دیہاتوں میں پانی داخل
- 6 hours ago

وزیراعظم سعودی عرب کا تاریخی دورہ مکمل کر کے لندن روانہ
- 2 hours ago