پارٹی صدارت سے ہٹانے کا معاملہ، لاہور ہائیکورٹ نے عمران خان کی درخواست پر فیصلہ سنا دیا
پارٹی صدارت سے ہٹانے کے معاملے پر لاہور ہائیکورٹ نے عمران خان کی درخواست پر فیصلہ سنا دیا، عدالت نے الیکشن کمیشن کو عمران خان کیخلاف کارروائی سے روک دیا۔


تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں پارٹی صدارت سے ہٹانے کے معاملے پر عمران خان کی الیکشن کمیشن کی کارروائی کیخلاف درخواست پر سماعت ہوئی، وکیل بیرسٹر علی ظفر نے دلائل دیتے ہوئے کہاکہ عمران خان میانوالی سے رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے ۔
جسٹس جواد حسن نے استفسار کیا کیا عمران خان ابھی رکن قومی اسمبلی ہیں یا نہیں ؟وکیل نے کہاکہ عمران خان اپنی نشست سے استعفیٰ دے چکے ہیں عدالت نے استفسار کیا جب توشہ خانہ ریفرنس بھیجا گیا تو کیا عمران خان رکن اسمبلی تھے؟
وکیل علی ظفر نے کہاکہ جب ریفرنس بھیجا گیا تب عمران خان رکن قومی اسمبلی تھے ، الیکشن کمیشن نے عمران خان کو نااہل کیا۔
لاہور ہائیکورٹ نے وکیل سے مکالمہ کرتے ہوئے کہاکہ الیکشن کمیشن ایک آزاد اور خود مختار اداراہ ہے ،عدالتوں کا کام تشریح کرنا ہے،
جسٹس جواد حسن نے بیرسٹر علی ظفر سے مکالمہ کرتے ہوئے کہاکہ قانون آتا ہے تو ترمیم آتی ہے،لاہورہائیکورٹ نے عمران خان کے وکیل کو مختلف عدالتوں کے فیصلے پڑھنے کی ہدایت کی۔
بیرسٹر علی ظفر نے کہاکہ آئین کے مطابق کرپشن کے الزامات کا معاملہ ٹرائل عدالت جائے گا، عدالت نے کہاکہ جوبات آئین میں نہیں اس پر قانون کی ضرورت نہیں ہوئی ، یہاں الیکشن کمیشن پھنستا ہے کہ وہ بتائے قانون کااستعمال کیسے کیا؟
علی ظفر نے کہاکہ الیکشن کمیشن کاکام صرف حلقہ بندیاں کرنا اور انتخابات کرانا ہے ، الیکشن کمیشن کسی کو نااہل نہیں کر سکتا ،عدالت نے کہاکہ پیرسے اس کیس کی سماعت روزانہ کی بنیاد پر کرے گی ،
اس کیس کو روزانہ کی بنیاد پر سن کر فیصلہ کر دیں گے ،عدالت نے سماعت میں وقفہ کردیا ۔ وقفے کے بعد سماعت کرتے ہوئے لاہور ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کو عمران خان کیخلاف کارروائی سے روک دیا۔

جنوبی بھارت کی معروف اداکارہ 87 برس کی عمر میں انتقال کر گئیں
- 7 گھنٹے قبل

معاشی ترقی میں بینکوں کا اہم کردار ہے، نجی شعبے کے قرض میں اضافہ ہونا چاہئے،وزیر خزانہ
- 7 گھنٹے قبل

معیشت کی ڈیجیٹائزیشن سسٹم میں شفافیت لانا حکومت کی اولین ترجیح ہے، وزیر اعظم
- 3 گھنٹے قبل

جون 2025 کیلئےآئی سی سی پلیئر آف دی منتھ کا ایوارڈ جنوبی افریقی بلے باز ایڈن مارکرم کے نام
- 4 گھنٹے قبل

اسحاق ڈارشنگھائی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ اجلاس میں شرکت کیلئے چین پہنچ گئے
- 4 گھنٹے قبل

لارڈز ٹیسٹ:انگلینڈ نے سنسنی خیز مقابلے کے بعدبھارت کو بعد 22 رنز سے شکست دے دی
- 2 گھنٹے قبل

چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کا غریب سائلین کو مفت قانونی نمائندگی فراہم کرنے کا اعلان
- 4 گھنٹے قبل

پنجاب کے لوگوں کی خدمت کو فرض سمجھتی ہوں ،مہنگائی میں کمی کیلئے اقدامات جاری ہیں،مریم نواز
- 6 گھنٹے قبل

پاکستان نے ایران کیلئے ہر فورم پر آواز اٹھائی،وزیر داخلہ محسن نقوی
- 7 گھنٹے قبل

محکمہ موسمیات کی ملک بھر میں 15 سے 17 جولائی کے دوران بارشوں اور آندھی طوفان کی پیشگوئی
- 7 گھنٹے قبل

حالیہ مون سون بارشوں کے دوران کتنے افراد جاں بحق ہوئے،تفصیلات سامنے آ گئیں
- ایک گھنٹہ قبل

پی ٹی آئی سے اختلاف کو اختلاف تک رکھ کر تلخیوں کو دور کرنا چاہتا ہوں، سربراہ جے یو آئی
- 4 گھنٹے قبل