جی این این سوشل

پاکستان

تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی تعطیلات میں ہفتے کا مزید اضافہ

نجاب بھر میں سردی کی شدت میں اضافے کے بعد طلباء کی موجیں لگ گئیں۔ موسم سرما کی چھٹیاں مزید بڑھ گئیں۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی تعطیلات میں ہفتے کا مزید اضافہ
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

تفصیلات  کے مطابق سردی کی شدت میں اضافے کے بعد سکولوں میں ایک ہفتہ مزید چھٹیاں بڑھانے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔ چھٹیاں 9 جنوری سے 15 جنوری تک بڑھائی جائیں گی۔ 

 چھٹیوں میں ایک ہفتہ توسیع دینے کا فیصلہ والدین کے شدید مطالبہ پر کیا گیا ہے۔اس سے قبل سکولوں میں صرف 8 جنوری تک چھٹیاں دی گئی ہیں۔

تاہم والدین کا سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ سے ایک ہفتہ مزید چھٹیاں بڑھانے کا مطالبہ سامنے آیا تھا۔ سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کا کہنا ہے کہ چھٹیاں بڑھانے کے حوالے سے تمام تر صورتحال کا جائزہ لیا جارہا ہے۔

علاقائی

لاہور: میٹرو بس سروس جزوی بحال، مختلف مقامات پر سڑکوں سے رکاوٹیں ہٹا دی گئیں

میٹرو بس سروس کا روٹ  گجومتہ سے ایم اے او کالج چوک تک کر دیا گیا ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

لاہور: میٹرو بس سروس جزوی بحال، مختلف مقامات پر سڑکوں سے رکاوٹیں ہٹا دی گئیں

لاہور میں میٹرو بس سروس جزوی طور پر بحال کر دی گئی ہے تا ہم اس کا روٹ محدود کر دیا گیا ہے،ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کے مطابق میٹرو بس سروس کا روٹ  گجومتہ سے ایم اے او کالج چوک تک کر دیا گیا ہے، جبکہ ایم اے او کالج سے شاہدرہ تک  میٹرو بس سروس کا روٹ احتجاج کے پیش نظر بند ہے۔


دوسری جانب پولیس نے جی ٹی روڈ اور نیازی چوک پر ٹریفک جزوی طور پر بحال کردی ہے جبکہ نیازی چوک میں لگائے گئے ٹرکوں کو ایک طرف سے ہٹاکر لوکل ٹرانسپورٹ کیلئے کھولے راستے گئے ہیں ،جبکہ اس وقت  شاہدرہ  ،بتی چوک، آزادی چوک اور داتا دربار پر ٹریفک کو جزوی طور پر بحال کردیا گیا ہے۔
پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں راستے دوبارہ بند کیے جا سکتے ہیں، تاہم  لاہور میں موٹر ویز کے مختلف سیکشنز آج چوتھے روز اور جنرل بس اسٹینڈ، بادامی باغ اور بند روڈ کے اڈے بھی بدستور بند ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

بیلاروس کا وفد پاکستان پہنچ گیا

سفارتی ذرائع نے بتایا کہ فریقین زراعت, تجارت, سائنس و ٹیکنالوجیی , صنعت اور ادویات سازی کے شعبوں میں 4 مفاہمتی یاداشوں پر دستخط کریں گے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

بیلاروس کا وفد پاکستان پہنچ گیا

ٹریڈ روڈ میپ 2027- 2025 کے مشترکہ مشن میں اہم پیش رفت ہوئی ہے،بیلاروس کا وفد پاکستان پہنچ گیا.

وفد میں 80 سے زاید افراد شامل ہیں۔  سفارتی ذرائع کے مطابق بیلارس کے صدر الیگزینڈر لوکاشینکو کل اسلام آباد پہنچیں گے,الیگزینڈر لوکاشینکو وزیر اعظم شہباز شریف کی دعوت پر دو روزہ دورہ پاکستان کر رہے ہیں،دورے کے دوران اہم ترین پاکستان بیلارس ٹریڈ روڈ میپ 2027- 2025 پر دستخط کیے جائیں گے۔  

بیلارس کے صدر اپنے دورے میں صدر مملکت آصف علی زرداری وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقاتیں کریں گے,بیلارس کے صدر کی مسلح افواج کے سربراہ جنرل عاصم منیر سے بھی ملاقات متوقع ہے،ملاقاتوں میں باہم تجارت, سرمایہ کاری, سیکیورٹی و دفاعی تعاون, خطے و عالمی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا جاے گا۔

سفارتی ذرائع نے بتایا کہ فریقین زراعت, تجارت, سائنس و ٹیکنالوجیی , صنعت اور ادویات سازی کے شعبوں میں 4 مفاہمتی یاداشوں پر دستخط کریں گے،دونوں ممالک مشترکہ طور پر الیکٹرک وہیکل بسوں کی پیداوار کے منصوبے کو حتمی شکل دہنے پر غور کریں گے,زرعی مشینری و ٹریکٹر کی تیاری کی صنعت میں تعاون کے فروغ پر بھی تبادلہ خیال کیا جاے گا۔

واضح رہے کہ حال ہی میں بیلارس کے وزیر توانائی الیکسی کشنارینکو نے پاکستان کا دورہ کیا تھا,ستمبر 2024 میں ہونے والے دورے میں پاک بیلارس مشترکہ وزراتی کمیشن کا 7واں اجلاس منعقد کیا گیا تھا, حالیہ دورے میں دونوں ممالک میں ٹیکسٹائل کے شعبے مین تعاون کے لیے مفاہمتی یادشت پر دستخط کیے گئے تھے۔ 

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

بشریٰ بی بی کے خلاف تھانہ گکھڑ میں ایف آئی آر درج

بشریٰ بی بی کے خلاف گکھڑ  کے رہائشی نوجوان سعید بٹ کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا،مقدمہ پیکا ایکٹ کے تحت درج کیا گیا ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

بشریٰ بی بی کے خلاف تھانہ گکھڑ میں ایف آئی آر درج

وزیرآباد  میں بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف تھانہ گکھڑ میں ایف آئی آر درج کر لی گئی۔

بشریٰ بی بی کے خلاف گکھڑ  کے رہائشی نوجوان سعید بٹ کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا،مقدمہ پیکا ایکٹ کے تحت درج کیا گیا ہے،ایف آئی آر کے متن میں کہا گیا ہے کہ بشریٰ بی بی کے بیان سے ملک کی بدنامی اور برادر ملک کیلئے برا تاثر گیا ہے ۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll