جی این این سوشل

پاکستان

وفاقی حکومت سیاسی انتقام میں اندھی ہو چکی ہے،پنجاب میں شب خون مارنے کی سازش ناکام ہوگی: عمران خان

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت کی پنجاب میں شب خون مارنے کی سازش ناکام ہوگی۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

وفاقی حکومت سیاسی انتقام میں اندھی ہو چکی ہے،پنجاب میں شب خون مارنے کی سازش ناکام ہوگی: عمران خان
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی  اور رکن قومی اسمبلی حسین الٰہی سے ملاقات کے دوران عمران خان نے موجودہ ملکی خصوصاً صوبائی سیاست اور اعتماد کے ووٹ کے حوالے سے مشاورت کی۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ فرحان خان کو انڈین ایجنٹ سمجھ کر الٹا کر سارا جسم زخمی کیا گیا۔ ایک محب وطن پاکستانی کا قصور کیا ہے۔ پوری قوم کے لیے سوالیہ نشان ہے۔ انہوں نے پرویز الٰہی کے اہل خانہ کو نو فلائی لسٹ میں شامل کرنے کے اقدام کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی حکومت سیاسی انتقام میں اندھی ہو چکی ہے۔

سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ امپورٹڈ حکومت نے آئین و قانون کی دھجیاں اڑا دی ہیں۔ پنجاب میں وفاقی حکومت کی شب خون مارنے کی سازش ناکام ہو گی۔ پی ٹی آئی اور ق لیگ کے اراکین اسمبلی متحد ہیں اور وفاقی وزرا کو منہ کی کھانا پڑے گی۔ سیاست میں کبھی انتقامی کارروائی کی اور نہ یقین رکھتے ہیں۔

اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی کا کہنا تھا کہ چاہے فرحان خان پر تشدد کی بات ہو یا بندے اٹھانے کی، شہبازشریف اور رانا ثنا کی ہر سازش ناکام ہو گی۔ ان شا اللہ ناکامیاں شہباز شریف اور رانا ثنا کا مقدر بن چکی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت اقتدار کے لالچ میں بدترین انتقامی کارروائیاں کر رہی ہے۔

پاکستان

پیپلز پارٹی کے قیام کو 57 برس مکمل ،یوم تاسیس کی تقریب سے بلاول بھٹو خطاب کریں گے

57 سال قبل فوجی حکمراں ایوب خان کی کابینہ سے مستعفی ہونے کے بعد ذوالفقار علی بھٹوپیپلز پارٹی کی بنیادرکھی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پیپلز پارٹی کے قیام کو 57 برس مکمل ،یوم تاسیس کی تقریب سے بلاول بھٹو خطاب کریں گے

پاکستان پیپلز پارٹی کو قائم ہوئے 57 برس بیت گئے، جیالے پارٹی کا یوم تاسیس آج جوش وجذبے سے منائیں گے۔ چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری تقریبات سے خطاب کریں گے۔

57 سال قبل فوجی حکمراں ایوب خان کی کابینہ سے مستعفی ہونے کے بعد  شہید ذوالفقار علی بھٹو نے ترقی پسندوں سے مل کر پاکستان پیپلز پارٹی قائم کی بنیاد رکھی، ذوالفقار علی بھٹو نے روٹی، کپڑا اور مکان کا نعرہ لگا کر مقبولیت حاصل کی اور پاکستان  پیپلز پارٹی کو پورے ملک کی سب سے بڑی سیاسی جماعت بنایا، اس کے بعد ہونے والے عام انتخابات میں وہ  ملک کے  وزیراعظم بنے، انہوں نے 1973 کا آئین بنایا اور پھر جنرل ضیاء  الحق کے ہاتھوں تختہ دار پر لٹک گئے۔

ذوالفقار بھٹو کی پھانسی کے بعد بینظیر بھٹو نے پارٹی کی کمان سنبھالی،اور جنرل ضیاء  الحق کا مقابلہ کیا، وہ دو مرتبہ وزیراعظم بنیں،انہوں نے جنرل مشرف کی آمریت کا بھی ڈٹ کر مقابلہ کیا  اور پھر دہشتگردوں کے ہاتھوں شہادت پائی،اس وقت پارٹی کی کمان بلاول بھٹو زرداری نے سنبھال رکھی ہے،صدر آصف علی زرداری  نے ملک میں جمہوریت بحال کرائی اور اب مسلم لیگ ن کے ساتھ ملک مخلوط حکومت بنا رکھی ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

پاکستان میں کل ووٹرز کی تعداد کتنی ہے؟ الیکشن کمیشن نے رپورٹ جاری کر دی

مرد ووٹرز کی شرح 53.74 فیصد اور خواتین کی 46.26 فیصد ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پاکستان میں کل ووٹرز کی تعداد کتنی ہے؟ الیکشن کمیشن نے رپورٹ جاری کر دی

الیکشن کمیشن پاکستان (ای سی پی) نے ملک میں کل ووٹر ز  کی تعداد کے حوالے سے اعداد و شمار جاری کر دیے۔

الیکشن کمیشن کے مطابق ملک بھر میں مجموعی طور پر 13 کروڑ 22 لاکھ 54 ہزار سے زائد ووٹ رجسٹرڈ ہیں۔

پاکستان میں مرد ووٹرز کی تعداد 7 کروڑ 10 لاکھ 76 ہزار 830، خواتین ووٹرز کی تعداد 6 کروڑ 11 لاکھ 77 ہزار 480 ہے، مرد ووٹرز کی شرح 53.74 فیصد اور خواتین کی 46.26 فیصد ہے۔

رپورٹ  کے مطابق صوبہ پنجاب میں رجسٹرڈ ووٹ کی تعداد 7 کروڑ 53 لاکھ سے زائد ہے، جبکہ سندھ میں رجسٹرڈ ووٹ کی تعداد 2 کروڑ 77 لاکھ سے زائد ہے۔

اسی طرح  بلوچستان میں رجسٹرڈ ووٹ کی تعداد 55 لاکھ سے زائد ہے، خیبر پختونخواہ میں دو کروڑ 25 لاکھ سے زائد ووٹر رجسٹر ہیں، جبکہ وفاقی دار الحکومت اسلام آباد میں 11 لاکھ 54 ہزار سے زائد ووٹ رجسٹرڈ ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

تفریح

منی لانڈرنگ کے الزام میں شلپا شیٹی کے شوہر راج کندرا کے گھر اور دفتر پر چھاپہ

راج کندرا  پر فحش فلمیں بنانے اور منی لانڈڑنگ کیس میں ملوث ہونے کی  وجہ سےان کے  گھر اور دفتر پر چھاپے مارے جا رہے ہیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

منی لانڈرنگ کے الزام میں شلپا شیٹی کے شوہر راج کندرا کے گھر اور دفتر پر چھاپہ

بالی وڈ کی مشہور اور نامور ادکارہ شلپا شیٹی کے شوہر راج کندرا  پر فحش فلمیں بنانے اور منی لانڈڑنگ کیس میں ملوث ہونے کی  وجہ سےان کے  گھر اور دفتر پر چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے راج کندرا کے گھر اور دفتر سمیت مختلف  مقامات پر چھاپے مارے ہیں۔

ای ڈی حکام کا کہنا ہے کہ یہ کارروائی منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے سلسلے میں کی گئی ہے جو کہ مبینہ طور پر فحش فلمیں  اور مواد کی تیاری اور موبائل ایپلیکیشنز کے ذریعے اس کی تقسیم سے متعلق ہے۔

ای ڈی حکام نے مزید بتایا کہ اس معاملے میں راج کندرا کے کچھ ساتھیوں کے ٹھکانوں کی بھی تلاشی لی جا رہی ہے جبکہ ان تحقیقات کا مقصد اس غیر قانونی کاروبار میں شامل افراد اور فنڈز کے ذرائع کا پتہ لگانا ہے۔

اس  کے علاوہ راج کندرا پر یہ بھی  الزام عائد  ہے کہ انہوں نے 2017 میں ڈیجیٹل کرنسی بٹ کوائن میں جعل سازی کر کے منی لانڈرنگ کی، جس سے اس وقت کے متعدد کاروباری افراد کو 66 ارب بھارتی روپے کا نقصان ہوا،ان کی کاروباری کمپنیوں نے اس وقت بٹ کوائن میں سرمایہ کاری کے لیے کاروباری لوگوں  کو ماہانہ 10 فیصد منافع کا لالچ دے کر انہیں مالی نقصان پہنچایا اور اب تفتیشی ادارے اسی کیس میں ان کے خلاف شواہد اکٹھے کرنے میں مصروف ہیں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل راج کندرا کو ابتدائی طور پر فحش فلمیں بنانے اور ان کے غیر قانونی پھیلاؤ کے حوالے سے جولائی 2021 میں مقدمہ درج کرکے انہیں گرفتار بھی کیا گیا تھا اور وہ چار ماہ تک جیل میں بھی رہے تھے، بعد ازاں ضمانت منظور ہونے پر ان کی رہائی ہوئی تھی۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll