Advertisement
پاکستان

رانا ثنااللہ نے جو بیان دیا وہ غلط اور عوام کو گمراہ کرنے کے مترادف ہے: الیکشن کمیشن

الیکشن کمیشن نے حلقہ بندیوں کے حوالے سے مختلف سیاسی رہنماؤں کے بیانات کانوٹس لے لیا۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 4 years ago پر Jan 15th 2023, 6:32 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
رانا ثنااللہ نے جو بیان دیا وہ غلط اور عوام کو گمراہ کرنے کے مترادف ہے: الیکشن کمیشن

ترجمان الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری بیان کے مطابق بلدیاتی ایکٹ سیکشن 10کے مطابق ہرضلع کی لوکل کونسلز کی تعداد مہیا کرنا صوبائی حکومت کا استحقاق ہے۔

حکومت سندھ نے 31دسمبر2021 کے نوٹی فکیشن میں لوکل کونسلز کی تعداد مہیا کی، الیکشن کمیشن صوبائی حکومت کی جانب سے مہیا تعداد کے مطابق حلقہ بندیاں کرنے کاپابند تھا، الیکشن کمیشن نے صاف وشفاف اور قانونی تقاضے پورے کرتے ہوئے حلقہ بندیا ں کیں۔

ترجمان الیکشن کمیشن نے کہا کہ وفاقی حکومت الیکشن شیڈول کے بعد یونین کونسلز کی تعداد میں ردوبدل نہیں کرسکتی تھی، وفاقی حکومت نے الیکشن کے دوران یونین کونسلز کی تعداد 101 سے بڑھا کر 125کردی۔

اسلام آباد بلدیاتی انتخابات پر الیکشن کمیشن نے وقت پر الیکشن ہونے کا آرڈر پاس کیا، اسلام آباد بلدیات الیکشن کامعاملہ عدالت میں زیرسماعت رہا، الیکشن کمیشن 7 سے 10 دن میں اسلام آباد میں الیکشن کیلئے تیار تھا

ترجمان نے مزید کہا کہ الیکشن کمیشن اپنی آئینی ذمہ داریاں احسن طریقے سے ادا کررہا ہے، رانا ثنااللہ نے جو بیان دیا وہ غلط اور عوام کو گمراہ کرنے کے مترادف ہے الیکشن کمیشن پر لگائے گئے الزامات بے بنیاد اور حقائق کے منافی ہیں۔

انتخابی شیڈول جاری ہونےکے بعد فہرستوں میں نہ تو نام درج کیا جاسکتا ہے نہ ہی اخراج، جو انتخابی فہرستیں اکتوبر 2022 کو شائع کی گئیں وہ آئندہ عام انتخابات میں استعمال کی جائیں گی۔

واضح رہے کہ وزیرداخلہ رانا ثناء اللہ نے گزشتہ روز کہا تھا کہ الیکشن کمیشن حلقہ بندیوں پر ذمہ داری پوری نہیں کر سکا۔

Advertisement
بلوچستان: سی ٹی ڈی کی کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے 10 دہشتگرد ہلاک

بلوچستان: سی ٹی ڈی کی کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے 10 دہشتگرد ہلاک

  • 2 دن قبل
پاکستان، ایران اور امریکہ تنازع کے پرامن حل کے لیے پرعزم ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

پاکستان، ایران اور امریکہ تنازع کے پرامن حل کے لیے پرعزم ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

  • 2 دن قبل
جنوبی افریقہ کی نوی پلے کو امن کا نوبیل انعام دے دیا گیا

جنوبی افریقہ کی نوی پلے کو امن کا نوبیل انعام دے دیا گیا

  • 2 دن قبل
مصطفیٰ زاہد پہلی بار پاکستانی فلم کا میوزک بنائیں گے

مصطفیٰ زاہد پہلی بار پاکستانی فلم کا میوزک بنائیں گے

  • 3 دن قبل
پاکستان فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کے نو منتخب عہدیداروں کی تقریب حلف برداری

پاکستان فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کے نو منتخب عہدیداروں کی تقریب حلف برداری

  • 2 دن قبل
وزیراعظم کی ذیابیطس کی روک تھام کیلئے جامع حکمت عملی وضع کرنے کی ہدایت

وزیراعظم کی ذیابیطس کی روک تھام کیلئے جامع حکمت عملی وضع کرنے کی ہدایت

  • 2 دن قبل
پہلا ٹی 20: پاکستان نے سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی

پہلا ٹی 20: پاکستان نے سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی

  • 2 دن قبل
ضلع خیبر: نامعلوم افراد کی فائرنگ، پولیس اہلکار شہید

ضلع خیبر: نامعلوم افراد کی فائرنگ، پولیس اہلکار شہید

  • 3 دن قبل
ایوان صدر میں اجلاس، وفاقی حکومت کا خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی لگانے پر 'اتفاق'

ایوان صدر میں اجلاس، وفاقی حکومت کا خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی لگانے پر 'اتفاق'

  • ایک دن قبل
کرکٹ لیجینڈ وسیم اکرم نےاپنے پسندیدہ بھارتی گلوکار کا نام بتا دیا

کرکٹ لیجینڈ وسیم اکرم نےاپنے پسندیدہ بھارتی گلوکار کا نام بتا دیا

  • 3 دن قبل
ٹانک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، ڈی جی الیکشن کمیشن شمشاد اخترہلاک

ٹانک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، ڈی جی الیکشن کمیشن شمشاد اخترہلاک

  • 2 دن قبل
پاکستان کا اقوام متحدہ میں یوکرین تنازع میں فوری طور پر کشیدگی کم کرنے کا مطالبہ

پاکستان کا اقوام متحدہ میں یوکرین تنازع میں فوری طور پر کشیدگی کم کرنے کا مطالبہ

  • 2 دن قبل
Advertisement