نواز شریف اس لیے واپس نہیں آرہا کیونکہ اسے ناکامی نظر آرہی ہے،عمران خان ملک کیلئے جذبہ رکھتے ہیں :پرویزالہٰی
لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہی نے کہا ہے کہ ہم نے اعتماد کا ووٹ لے لیا ہے اب انہیں اعتماد کا ووٹ لینا پڑے گا، ن لیگ بہت نیچے چلی گئی ہے نواز شریف اس لیے واپس نہیں آرہا کیونکہ اسے ناکامی نظر آرہی ہے۔


وزیراعلی پنجاب پرویز الٰہی نے خاتم النبیین یونیورسٹی کا افتتاح پر میڈیا سے بات چیت میں کہا کہ آج یونیورسٹی کا افتتاح کیا ہے، اللہ کا شکر ہے کہ یہ وعدہ تھا جو کہ عمرے پر اور روزہ رسولؐ پر کیا تھا، یونیورسٹی کا منصوبہ ڈیڑھ ارب روپے کا ہے، میں نے سیرت اکیڈمی 2004ء میں شروع کی تھی۔
انہوں ںے کہا کہ ہم نے سود کے خلاف کام کیا، نکاح نامے پر بھی پہلی بار حلف دیا جائے گا کہ خاتم النبییؐن پر جو ایمان رکھتا ہو وہ دلہا اور دلہن کے لیے لازمی ہوگا، ہم نے پہلی سے پانچویں تک ناظرہ اور بارہویں تک ترجمہ قرآن لازمی قرار دیا۔
چوہدری پرویز الہی نے کہا کہ کل عمران خان نے ٹھیک کہا کہ شہباز شریف کا بندوبست کروں گا، ہم نے اعتماد کا ووٹ لے لیا ہے اب انہیں اعتماد کا ووٹ لینا پڑے گا، مسلم لیگ (ن) مکمل طور پر ایکسپوز ہوچکی ہے، اب پی ڈی ایم میں ایسے پھوٹ پڑے گی کہ یہ اٹھنے کے قابل نہیں رہیں گے۔
انہوں ںے نواز شریف کی فوری واپسی نہ ہونے کے بیانات پر کہا کہ نواز شریف اس لیے نہیں آرہا کیونکہ اسے ناکامی نظر آرہی ہے، ن لیگ بہت نیچے چلی گئی ہے، یہ الیکشن میں بھی منہ چھپاتے پھریں گے، اسحاق ڈار کہتا تھا میں ڈالر نیچے لے آؤں گا، یہ بری طرح ناکام ہوا، اب شہباز شریف کسی غیبی مدد کا انتظار کر رہا ہے۔
پرویزالہٰی نے کہا کہ عمران خان ملک کیلیے جذبہ رکھتے ہیں، کسی کو تو کھڑا ہونا تھا، عمران خان قوم کی امید ہے کسی کو تو ملک کو ٹھیک کرنا ہے۔
بلوچستان: سی ٹی ڈی کی کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے 10 دہشتگرد ہلاک
- 2 دن قبل

ٹانک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، ڈی جی الیکشن کمیشن شمشاد اخترہلاک
- 2 دن قبل

پہلا ٹی 20: پاکستان نے سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی
- 3 دن قبل

مصطفیٰ زاہد پہلی بار پاکستانی فلم کا میوزک بنائیں گے
- 4 دن قبل

وزیراعظم کی ذیابیطس کی روک تھام کیلئے جامع حکمت عملی وضع کرنے کی ہدایت
- 2 دن قبل

پاکستان، ایران اور امریکہ تنازع کے پرامن حل کے لیے پرعزم ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 3 دن قبل
کرکٹ لیجینڈ وسیم اکرم نےاپنے پسندیدہ بھارتی گلوکار کا نام بتا دیا
- 3 دن قبل

پاکستان کا اقوام متحدہ میں یوکرین تنازع میں فوری طور پر کشیدگی کم کرنے کا مطالبہ
- 2 دن قبل

ایوان صدر میں اجلاس، وفاقی حکومت کا خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی لگانے پر 'اتفاق'
- 2 دن قبل

ضلع خیبر: نامعلوم افراد کی فائرنگ، پولیس اہلکار شہید
- 3 دن قبل

پاکستان فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کے نو منتخب عہدیداروں کی تقریب حلف برداری
- 2 دن قبل

جنوبی افریقہ کی نوی پلے کو امن کا نوبیل انعام دے دیا گیا
- 2 دن قبل





