ہم فواد چوہدری کے ساتھ کھڑے ہوں گے،انہوں نے گڑ بڑ کرنے کیلئے غلط شخص کا انتخاب کیا،رہنما مسلم لیگ ق


مسلم لیگ ق کے رہنما مونس الٰہی کا فواد چوہدری کی گرفتاری پر ردِعمل آ گیا۔ انہوں نے کہا ہے کہ ہم فواد چوہدری کے ساتھ کھڑے ہوں گے۔ مونس الٰہی نے ٹویٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ فواد چوہدری کی اہلیہ سے بات ہوئی،فواد چوہدری کی اہلیہ کو بلند حوصلے میں دیکھ کر خوشی ہوئی۔ہم فواد چودھری کے ساتھ کھڑے ہوں گے،انہوں نے گڑبڑ کرنے کیلئے غلط شخص کا انتخاب کیا۔
دوسری جانب چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا ہے کہ فواد چوہدری کے خلاف کیس انتقامی کارروائی ہے کیوں کہ فواد چوہدری تحریک انصاف کے ہراول دستے کا حصہ ہیں۔فواد چوہدری کی سی ای سی کی مناسب وضاحت پر گرفتاری کسی کے ذہن میں کوئی شک نہیں چھوڑتی کہ پاکستان قانون کی حکمرانی سے خالی بنانا ری پبلک بن چکا ہے۔
ہمیں اب اپنے بنیادی حقوق کے لیے کھڑا ہونا چاہیے تاکہ پاکستان کو ناقابل واپسی مقام کی طرف بڑھنے سے بچایا جاسکے،میں آج شام 4 بجے میڈیا ٹاک کروں گا۔
عمران خان نے کہا کہ امپورٹڈ حکومت مجھے کبھی گرفتار نہیں کرسکتی جبکہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے احتجاج کے حوالے سے پارٹی کے سینئر رہنماؤں سے مشاورت مکمل کرلی،اس دوران عمران خان کی ممکنہ گرفتاری کے خدشے کے حوالے سے بھی مشاورت ہوئی،عمران خان نے اس حوالے سے تحریک انصاف کی مرکزی قیادت کو ہدایات جاری کردیں جس کے تحت پی ٹی آئی کارکن مختلف شفٹوں میں زمان پارک لاہور میں عمران خان کی رہائش گاہ کے باہر احتجاج کریں گے۔
پارٹی کے سینئر رہنماؤں سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ 22 کروڑ عوام تحریک انصاف کے ساتھ کھڑے ہیں، اس لیے امپورٹڈ حکومت مجھے کبھی گرفتار نہیں کرسکتی،ان کے اپنے کیسز عدالتوں میں ہیں۔ خیال رہے کہ لاہور کی مقامی عدال

اسحاق ڈار کی اقوام متحدہ میں مستقل مندوب عاصم افتخار سے ملاقات،، پاکستان مشن کی سرگرمیوں پر بریفنگ
- 17 گھنٹے قبل

رواں سال پاکستانیوں نے سب سے زیادہ گوگل پر کس کو سرچ کیا؟ رپورٹ جاری
- 17 گھنٹے قبل

دیر، چترال جنوبی وزیرستان میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری سے سردی کی شدت بڑھ گئی
- 15 گھنٹے قبل

وزیراعظم شہباز شریف کی روس کے صدر کی رہائش گاہ پر مبینہ حملےکی شدید مذمت
- 17 گھنٹے قبل

این اے 130 لاہور سے نواز شریف کی کامیابی درست قرار، یاسمین راشد کی درخواست مسترد
- 17 گھنٹے قبل

قومی ائیر لائن کا 6 سال بعد لندن کیلئے پروازیں بحال کرنے کا اعلان
- 17 گھنٹے قبل

لاہور:نئے سال 2026 کیلئے پولیس کا سیکیورٹی پلان سامنے آگیا
- 11 گھنٹے قبل

اسحاق ڈار کا سعودی وزیر خارجہ سے ٹیلیفونک رابطہ،علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال
- 14 گھنٹے قبل

اسلامی دنیا میں نئی پراکسی وار:سعودی عرب کا یمنی بندرگاہ پر کھڑے اماراتی جہازوں پر فضائی حملے
- 15 گھنٹے قبل

جے یو آئی کے سینئررہنما انتقال کر گئے،مولانا فضل الرحمان کا اظہار تعزیت
- 13 گھنٹے قبل

پاکستان نے صومالی لینڈ کو تسلیم کرنے اور فلسطینیوں کی بے دخلی کاممکنہ اسرائیلی منصوبہ مسترد کردیا
- 17 گھنٹے قبل
.webp&w=3840&q=75)
وزیراعظم کی یواے ای صدرسے ملاقات، دو طرفہ تعلقات ،معاشی و دیگرامور پر تبادلہ خیال
- 12 گھنٹے قبل







