نیپرا نے کے الیکٹرک صارفین کیلئے بجلی 10روپے 80 پیسےاور دیگر صارفین کے لیے 2 روپے31 پیسے سستی کرنے کی منظوری دے دی۔ بجلی صارفین کو فروری کے بلوں میں ریلیف ملے گا۔


نیپرا نے کے الیکٹرک صارفین کیلئے بجلی 10روپے 80 پیسےاور دیگر صارفین کے لیے 2 روپے31 پیسے سستی کرنے کی منظوری دے دی۔ بجلی صارفین کو فروری کے بلوں میں ریلیف ملے گا۔
کے الیکٹرک صارفین کے لیے بجلی 10روپے 80 پیسے سستی کردی گئی۔ بجلی سستی ہونے سے کے الیکٹرک صارفین کو 12 ارب 71 کروڑ سے زائد کا ریلف ملے گا۔
کراچی الیکٹرک سپلائی کمپنی نے10روپے 26 پیسے کمی کی درخواست کی تھی،،نیپرا اتھارٹی تفصیلی فیصلہ بعد میں جاری کرے گی۔
دوسری جانب ڈسکوزکےدسمبرکےماہانہ فیول چارجزایڈجسٹمنٹ سے متعلق نیپرا ہیڈ کوارٹر نے سماعت کے بعد فیصلہ جاری کیا۔ٓسی پی پی اےجی نےایف سی اے کی مدمیں 2 روپے20 پیسے فی یونٹ کمی کی درخواست کی تھی۔
نیپرا کے مطابق ڈیٹاکی ابتدائی جانچ پڑتال کےمطابق2روپے 31پیسےفی یونٹ کمی بنتی ہے۔دسمبر کاایف سی اے نومبر کی نسبت 2روپے 50پیسےفی یونٹ صارفین سے کم چارج کیاجائےگا۔
نیپرا کا کہنا ہے کہ اس کمی کااطلاق صرف ایک ماہ کےلیےہو گا۔بجلی صارفین کو18ارب 70 کروڑ روپے کا ریلیف ملے گا۔
لائف لائن ،300 یونٹس تک گھریلو،زرعی صارفین اورالیکٹرک وہیکل چار جنگ ا سٹیشنز پر کمی کااطلاق نہیں ہوگا۔نیپرا اتھارٹی ڈیٹا کی مزید جانچ پڑتال کے بعد اپنا تفصیلی فیصلہ جاری کرے گی۔

پاکستان کا اقوام متحدہ میں یوکرین تنازع میں فوری طور پر کشیدگی کم کرنے کا مطالبہ
- 2 دن قبل

پاکستان فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کے نو منتخب عہدیداروں کی تقریب حلف برداری
- 2 دن قبل

مصطفیٰ زاہد پہلی بار پاکستانی فلم کا میوزک بنائیں گے
- 4 دن قبل
بلوچستان: سی ٹی ڈی کی کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے 10 دہشتگرد ہلاک
- 2 دن قبل

پہلا ٹی 20: پاکستان نے سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی
- 3 دن قبل

ایوان صدر میں اجلاس، وفاقی حکومت کا خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی لگانے پر 'اتفاق'
- 2 دن قبل

جنوبی افریقہ کی نوی پلے کو امن کا نوبیل انعام دے دیا گیا
- 2 دن قبل
کرکٹ لیجینڈ وسیم اکرم نےاپنے پسندیدہ بھارتی گلوکار کا نام بتا دیا
- 3 دن قبل

ٹانک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، ڈی جی الیکشن کمیشن شمشاد اخترہلاک
- 2 دن قبل

پاکستان، ایران اور امریکہ تنازع کے پرامن حل کے لیے پرعزم ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 3 دن قبل

ضلع خیبر: نامعلوم افراد کی فائرنگ، پولیس اہلکار شہید
- 3 دن قبل

وزیراعظم کی ذیابیطس کی روک تھام کیلئے جامع حکمت عملی وضع کرنے کی ہدایت
- 2 دن قبل





