جی این این سوشل

پاکستان

آئی ایم ایف کی مذاکراتی ٹیم پاکستان میں مختلف حکام سے ملاقاتیں کرنے کیلئے پہنچ گئی

اسلام آباد:آئی ایم ایف کی مذاکراتی ٹیم پاکستان میں مختلف حکام سے ملاقاتیں کرنے کیلئے پہنچ گئی۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

آئی ایم ایف کی مذاکراتی ٹیم پاکستان میں مختلف حکام سے ملاقاتیں کرنے کیلئے پہنچ گئی
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

وزیرخزانہ اسحاق ڈارنےکہاہے کہ ماضی میں بھی  آئی ایم ایف کا پروگرام  کامیابی سے مکمل کیاتھا۔ موجودہ قرض پروگرام  بھی مکمل کریں گے۔

وزیرخزانہ اسحاق ڈار سے  آئی ایم ایف وفد کی ملاقات  کااعلامیہ جاری کردیا گیا۔ وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے آئی ایم ایف وفد کاخیرمقدم کیا اور آئی ایم ایف وفد کو معاشی صورتحال پر بریفنگ دی۔آئی ایم ایف نے نویں اقتصادی  جائزے کی تکمیل  کے لیے مل کر کام کرنے کا عزم کیا۔

آئی ایم ایف وفد کی سربراہی  مشن چیف نیتھن پورٹر   نے کی۔ مشن چیف نیتھن پورٹر نےکہا ہے کہ امیدہے پاکستان نویں جائزے کی تکمیل  کے لیے شرائط  پر پورا اترے گا۔اور مختلف شعبوں میں اصلاحات کے لیے پیش رفت جاری رکھے گا۔

آئی ایم ایف چیف کا کہنا تھا کہ توقع ہے پروگرام مقررہ وقت میں موثر طور پر مکمل ہوگا۔مالی اصلاحات کے لیے پاکستان کے ساتھ مل کر کام کریں گے۔

اسحاق ڈارنےکہاکہ توانائی کے شعبے میں اصلاحات متعارف کرائی  جارہی ہیں۔ ماضی میں بھی  آئی ایم ایف کا پروگرام  کامیابی سے مکمل کیاتھا،موجودہ قرض پروگرام  بھی مکمل کریں گے۔

ان کا کہنا ہے کہ گیس سیکٹر کے گردشی قرضے ختم کے لیے اعلی ٰسطح کی کمیٹی بنائی ہے۔توانائی شعبے میں اصلاحات متعارف کرائی جارہی ہیں۔

پاکستان

بینچ سے فرق نہیں پڑتا بتایا جائے آئین کے مطابق الیکشن ہوں گے یا نہیں: عمران خان

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ 5 رکنی بنچ ہو یا فُل کورٹ،ہمیں اس سے کچھ فرق نہیں پڑتا۔

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

بینچ سے فرق نہیں پڑتا بتایا جائے آئین کے مطابق الیکشن ہوں گے یا نہیں: عمران خان

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ 5 رکنی بنچ ہو یا فُل کورٹ،ہمیں اس سے کچھ فرق نہیں پڑتا کیونکہ ہم صرف یہ جاننا چاہتے ہیں کہ انتخابات آئین میں فراہم کردہ مدت 90 روز کےدوران ہورہے ہیں یا نہیں؟

اپنی ٹوئٹ میں انہوں نے کہا کہ میں نے اپنی 2اسمبلیاں تحلیل کرنے سے قبل اپنے چوٹی کے آئینی ماہرین سے مشاورت کی اور ان سب کی متفقہ رائے تھی کہ انتخاب کے90روز میں انعقاد کےحوالے سےمتعلقہ آئینی شق کو پھلانگنا ممکن نہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ مجرموں کی امپورٹڈ سرکار، اسکے سرپرست اور ایک نہایت متنازعہ الیکشن کمیشن اب آئین کا کھلا مذاق اڑانےپر اتر آئےہیں۔

مزید کہا کہ دستور کے مختلف حصوں/شقوں کو خود کیلئے قابلِ عمل جبکہ دیگر کو ناقابلِ نفاذ قرار دیکر یہ گروہ دراصل پاکستان کی اساس پر حملہ آور ہے جو آئین و قانون کی حکمرانی پر استوار ہے۔

انہوں نے کہا کہ انتخابات سے اس حد تک خوفزدہ اور اپنےسزایافتہ مجرم قائدین کو بچانےکیلئےاس قدر بے چین ہیں کہ دستور و قانون کی حکمرانی کی آخری علامت تک کو مٹانے پر آمادہ ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

کھیل

نیوزی لینڈ نے سری لنکا کو تیسرے ون ڈے میں 6 وکٹوں سے ہرا کر تین میچوں کی سیریز میں 0-2 سے جیت لی

ویل ینگ نے ناقابل شکست 86 اور ہنری نکولس ناقابل شکست 44 رنز بناکر اپنی ٹیم کی فتح میں کلیدی کردار ادا کیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

نیوزی لینڈ نے سری لنکا کو تیسرے ون ڈے میں 6 وکٹوں سے ہرا کر تین میچوں کی سیریز میں 0-2 سے جیت لی

ہملٹن: نیوزی لینڈ نے تیسرے اور آخری ون ڈے انٹرنیشنل میچ میں سری لنکا کو 6وکٹوں سے ہرا کر تین میچوں کی سیریز میں 0-2 سے جیت لی۔ دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا دوسرا میچ بارش کی نذر ہوگیا تھا۔

ویل ینگ نے ناقابل شکست 86 اور ہنری نکولس ناقابل شکست 44 رنز بناکر اپنی ٹیم کی فتح میں کلیدی کردار ادا کیا۔ کیوی ٹیم نے آئی لینڈرز کی طرف سے ملنے والا158 رنز کا ہدف 32ویں اوور کی پانچویں گیند پر 4 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر کے آئی لینڈرز کو میچ میں 6 وکٹوں سے ہرا دیا۔ویل ینگ کو عمدہ بیٹنگ پر مین آف دی قرار دیا گیا۔

دونوں ٹیموں کے درمیان سیڈن پارک، ہملٹن میں کھیلے گئے میچ میں آئی لینڈرز کے کپتان داسن شاناکا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کو ترجیح دی۔ سری لنکا کی طرف سے پاتھم نسانکا اور نوانیڈو فرنینڈو نے اننگز کا آغاز کیا جو کچھ خاص نہ تھا جب اس کی پہلی چار وکٹیں مجموعی 50 سکور سے قبل گر گئی۔

کیوی بائولرز کی تباہ کن بائولنگ کے باعث نوانیڈو فرنینڈو 2، کوسل مینڈس صفر،انجیلو میتھیوز صفر اور چارتھ اسالنکا 9 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے۔

دھننجایا ڈی سلوا 13 رنز بناکر آئوٹ ہوگئے ان کے بعد اوپننگ بلے باز پاتھم نسانکا بھی اپنی نصف سنچری مکمل کرنے کے بعد 57 رنز بناکر آئوٹ ہوگئے۔

کپتان داسن شاناکا 31رنز بناکر آئوٹ ہوئے، وینندو ہسرنگا آٹھویں آئوٹ ہونے والے کھلاڑی تھی جو کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے۔چمیکا کرونارتنے 24 رنز بنانے کے بعد آئوٹ ہوگئے۔

کسن راجیتھا سری لنکا کے آخری آئوٹ ہونے والے کھلاڑی تھے جو 9 رنز بناسکے۔لاہیرو کماراکوئی رن بنائے بغیر ناٹ آئوٹ رہے۔یوں آئی لینڈرز 41.1 اوورز میں 157 رنز بناکر آئوٹ ہوگئی۔

نیوزی لینڈ کی طرف سے عمدہ بائولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے میٹ ہنری،ہنری شپلی اور ڈئرل مچل نے تین، تین کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔جواب میں کیوی ٹیم نے ویل ینگ کی عمدہ بیٹنگ اور ناقابل شکست 86 رنز کی بدولت مطلوبہ ہدف 32 ویں اوور کی پانچویں گیند پر 4 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر کے آئی لینڈرز سے نہ صرف میچ 6 وکٹوں سے جیت لیا بلکہ تین میچوں کی سیریز بھی 0-2 سے اپنے نام کرلی۔ویل ینگ ناقابل شکست 86 اور ہنری نکولس ناقابل شکست 44 رنز کے ساتھ نمایاں بلے باز رہے۔

سری لنکن ٹیم کی طرف سے لاہیرو کمارا نے دو جبکہ کسن راجیتھا اور کپتان داسن شاناکا نے ایک ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا۔کیوی بلے باز ویل ینگ کو عمدہ بیٹنگ پر مین آف دی قرار دیا گیا ۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

ٹیلی تعلیم گھر کا خواب حقیقت بننے کے راستے پر ہے، وزیراعظم شہباز شریف

خوشی ہے کہ ٹیلی سکول پاکستان ایپ تیار کرنے کی کوششیں اب ثمر آور ہو رہی ہیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ٹیلی تعلیم گھر کا خواب حقیقت بننے کے راستے پر ہے، وزیراعظم شہباز شریف

اسلام آباد: وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ ٹیلی تعلیم گھر کا خواب حقیقت بننے کے راستے پر ہے، خوشی ہے کہ ٹیلی سکول پاکستان ایپ تیار کرنے کی کوششیں اب ثمر آور ہو رہی ہیں۔

جمعہ کو اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ طلباء کی گہری دلچسپی کا یہ واضح ثبوت ہے کہ صرف ایک ہفتے میں 310 شہروں میں 10 ہزار سے زیادہ ڈاؤن لوڈز، 5500 اندراجات اور 17000 ویڈیوز دیکھی گئی ہیں۔

وزیر اعظم نے کہا کہ ٹیلی تعلیم گھر کا خواب حقیقت بننے کے راستے پر ہے۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll