پاکستان
مریم نواز کی پریس کانفرنس کے دوران خاتون ورکر کا احتجاج
پاکستان مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر مریم نواز کی بہاولپور میں میڈیا گفتگو کے دوران ایک خاتون کارکن نے دھکے لگنے پر شور مچا دیا۔

تفصیلات کے مطابق بہاولپور میں عوامی رابطہ مہم کے سلسلے میں ن لیگی رہنماؤں کی میڈیا ٹاک کے وقت ن لیگ کی ایک خاتون کارکن دھکے دیے جانے پر نالاں نظر آئیں۔
ن لیگی خاتون کارکن نے کہا کہ ’’میں 25 سال سے کارکن ہوں اور یہاں مجھے دھکے دیے گئے۔‘‘
خاتون نے دھکے لگنے پر کافی دیر شور کیا، اور تیز آواز میں شکایت کرتی رہیں، تاہم مریم نواز نے ناراض کارکن کا غصہ ٹھنڈا کرتے ہوئے انھیں اپنے پاس بلا لیا۔
میڈیا گفتگو میں مریم نواز نے صحافیوں کے سوالات کے جواب میں سیاسی انتقام کے حوالے سے کہا کہ ’’میں انتقام کے حق میں نہیں ہوں، لیکن کسی نے کوئی جرم کیا ہے تو اس کی سزا ملنی چاہیے، خواہ سیاست دان ہو، پارٹی سربراہ ہو، اور سابق وزیر اعظم ہونے پر بھی بچنے کا موقع نہیں ملنا چاہیے۔‘‘
مریم نواز نے مزید کہا ’’نواز شریف، شہباز شریف، رانا ثنا اور مجھ سمیت پوری جماعت گرفتار تھی، انتقام اسے کہتے ہیں کہ جب آپ پاناما کا شور مچاتے ہیں اور پھر اقامہ پر نکال دیتے ہیں۔‘‘
انھوں نے کہا ’’شاہد خاقان، میرا یا شہباز شریف کیس کے پیچھے انتقام سب کو پتا ہے، عمران خان کو توشہ خانہ چوری پر سزا ملے تو اسے انتقام نہیں کہیں گے، ان کو اگر فارن فنڈنگ پر سزا ملے گی تو انتقام نہیں کہیں گے، آپ نے کچھ کیا ہے تو سامنا کرنا پڑے گا ، اسے انتقام نہیں احتساب کہتے ہیں۔‘‘
جرم
لاہور ٹریفک وارڈن نے بچے کے اغوا کی کوشش ناکام بنا دی
شیخوپورہ سے موٹر سائیکل سوار رفیق نے بچے کو اغوا کر لیا

لاہور: لاہور کے علاقے بھاٹی چوک میں ٹریفک وارڈن نے بچے کے اغوا کی کوشش ناکام بنا دی۔
چیف ٹریفک آفیسر (سی ٹی او) لاہور کے مطابق پٹرولنگ آفیسر آصف صدیق نے دیکھا کہ مشکوک موٹر سائیکل سوار رفیق نے بچے کو شیخوپورہ سے اغوا کیا اور زبردستی لے جا رہے تھے جس پر اہلکار نے تعاقب کر کے اسے روک لیا۔
یہ پوچھنے پر کہ بچہ کیوں رو رہا ہے، موٹر سائیکل سوار نے فرار ہونے کی کوشش کی۔ لیکن افسر آصف نے اسے پکڑ لیا۔
سی ٹی او نے بتایا کہ بچے کی شناخت ریحان کے نام سے ہوئی، جسے تھانہ بھاٹی گیٹ کے حوالے کر دیا گیا، جبکہ ملزم کو بھی پولیس نے حراست میں لے لیا۔
ٹیکنالوجی
حکومت پاکستان کا ٹوئٹر اکاؤنٹ بھارت میں بلاک، رپورٹ
قانونی تقاضے پورے کرتے ہوئے اکاؤنٹ بلاک کیا گیا، ٹوئٹر

رپورٹ کے مطابق سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹوئٹر نے جمعرات کو قانونی تقاضہ پورا کرتے ہوئے بھارت میں پاکستانی حکومت کے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر پابندی لگادی، اب یہ اکاؤنٹ بھارت میں نہیں دیکھا جاسکے گا۔
نجی ٹی وی نے برطانوی خبر رساں ادارے کے حوالے سے خبر شائع کی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ٹوئٹر ضوابط کے تحت یہ ضروری ہے کہ جائز قانونی تقاضے، جیسا کہ عدالتی حکم کے تحت پورے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر پابندی لگادی جائے۔

خبر رساں ادارے نے تصدیق کی ہے کہ پاکستانی حکومت کا ٹوئٹر اکاؤنٹ امریکا اور کینیڈا جیسے ممالک میں دیکھے جانے اور رابطے کیلئے دستیاب ہے۔
غیر ملکی نیوز ایجنسی کا دعویٰ ہے کہ ٹوئٹر اور پاکستان کی وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی سے تبصرے کیلئے رابطہ کیا گیا تاہم فوری طور پر کوئی جواب موصول نہیں ہوا۔
پاکستان
صدر مملکت نے انشورنس کمپنی کو متوفی پالیسی ہولڈر کی بیوہ کو ڈیتھ انشورنس کلیم ادا کرنے کی ہدایت
متوفی موت سے ایک سال پہلے سے ذیابیطس اور جگر کی بیماری میں مبتلا تھا

اسلام آباد: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے انشورنس کمپنی کو متوفی پالیسی ہولڈر کی بیوہ کو ڈیتھ انشورنس کلیم ادا کرنے کی ہدایت کر دی۔ انشورنس کمپنی نے متوفی شوہر کی جانب سے جان بوجھ کر بیماری چھپانے کے عذر پر بیوہ کو انشورنس کلیم ادائیگی سے انکار کر دیا تھا۔
ایوان صدر کے پریس ونگ کے مطابق صدر مملکت نے یہ فیصلہ شکایت کنندہ شہناز اختر کی جانب سے وفاقی انشورنس محتسب کے فیصلے کے خلاف دائر کی گئی اپیل کو قبول کرتے ہوئے دیا جس کے تحت اس کیس کو اس بنیاد پر بند کر کے نمٹا دیا گیا تھا کہ بیوہ کو اس کے مرحوم شوہر کے اکاؤنٹ سے ڈیڑھ لاکھ روپے کی کٹوتی کی گئی پریمیم کی رقم واپس کر دی گئی ہے اور چونکہ معاملہ ہمدردی کی بنیاد پر طے پا گیا تھا، اس طرح، کمپنی موت کے بیمہ کے دعوے کی ادائیگی کی ذمہ دار نہیں رہی۔
وفاقی انشورنس محتسب کے فیصلے کے خلاف شکایت کنندہ نے صدر مملکت کے پاس ایک درخواست دائر کی، جسے انہوں نے قبول کر لیا۔ اپنے فیصلے میں، صدر نے قرار دیا کہ انشورنس کمپنی نے موت کے سرٹیفکیٹ کی بنیاد پر اس دعوے کو مسترد کر دیا کہ جس سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ متوفی موت سے ایک سال پہلے سے ذیابیطس اور جگر کی بیماری میں مبتلا تھا لیکن سرٹیفکیٹ میں ایسی کوئی مدت نہیں بتائی گئی تھی۔
-
جرم 21 گھنٹے پہلے
لاہور:پولیس نے جعلی اسناد،اشٹام پیپراورٹکٹیں بنانے کی فیکٹری پکڑلی
-
پاکستان ایک دن پہلے
بینچ سے فرق نہیں پڑتا بتایا جائے آئین کے مطابق الیکشن ہوں گے یا نہیں: عمران خان
-
جرم 2 دن پہلے
پولیس نے چارسدہ سے دہشت گرد کو گرفتار کرلیا
-
پاکستان 21 گھنٹے پہلے
عید سے پہلے تنخواہیں ملیں گی یا نہیں؟ حکومت کا بڑا فیصلہ
-
تجارت 2 دن پہلے
روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر دوبارہ مہنگا
-
پاکستان ایک دن پہلے
پاکستان تحریک انصاف کے 72 کارکنوں کو رہا کرنے کا حکم
-
تجارت 6 گھنٹے پہلے
چین سے پاکستان کا 2 ارب ڈالر کا قرضہ رول اوور ہوچکا ہے،اسحاق ڈار
-
پاکستان 2 دن پہلے
عالمی سفارتی محاذ پر پاکستان کی بڑی کامیابی