جی این این سوشل

پاکستان

آئی ایم ایف سے مذاکرات کے حوالے سے آج اچھی خبر دینگے: اسحاق ڈار

وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا کہ آئی ایم ایف سے فائنل راونڈ چل رہا ہے۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

آئی ایم ایف  سے مذاکرات  کے حوالے سے آج اچھی خبر دینگے: اسحاق ڈار
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا کہ آئی ایم ایف سے فائنل راونڈ چل رہا ہے، ہر چیز ٹھیک چل رہی ہے، آج پھر آئی ایم ایف سے مذاکرات ہوں گے، آئی ایم ایف سے کوئی اختلاف نہیں ہے۔

وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آپ کو بہت جلد خبر دیں گے، روڈ سیفٹی کانفرنس کا انعقاد خوش آئند ہے، روڈ سیفٹی کانفرنس سے جامع ایکشن پلان بنانے میں مدد ملے گی، سڑکوں پر روز بروز ٹریفک کا دباؤ بڑھ رہا ہے، حکومت رواں سال سڑکوں کے 50 سے زائد منصوبوں پر کام کر رہی ہے۔

اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ گزشتہ کچھ عرصے میں ملک میں مڈل کلاس طبقے میں اضافہ ہوا ہے، 90 کی دہائی میں نواز شریف نے موٹر وے بنائی تو بہت تنقید کا سامنا کرنا پڑا، اب پورے ملک میں موٹر ویز کا جال بچھا ہے، سڑکوں پر حادثات میں کمی کے لیے قوانین پر عملدآمد کرایا جا رہا ہے، مسلم لیگ ن نے اپنے ہر دور میں سڑکوں کا جال بچھایا۔

جرم

جیکب آباد میں خاتون پولیو ورکر سے دوران ڈیوٹی مبینہ طور پر زیادتی، وزیر اعلیٰ کو نوٹس

مراد علی شاہ نے گرفتار ملزمان کے خلاف تحقیقات مکمل کر کے رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کر دی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

جیکب آباد میں خاتون پولیو ورکر  سے  دوران ڈیوٹی مبینہ طور پر زیادتی، وزیر اعلیٰ کو نوٹس

صوبہ سندھ کے ضلع جیکب آباد میں خاتون پولیو ورکر کو دوران ڈیوٹی مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنایا گیا جس کا وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے نوٹس لے لیا۔

پولیو کے خاتمے کے لیے ملک گیر جاری مہم کے دوران ڈیوٹی پر مامور خاتون ورکر کو ضلع جیکب آباد میں زیادتی کا نشانہ بنا دیا گیا۔ایس ایس پی جیکب آباد سمیر نور چنا کے مطابق خاتون پولیو ورکر کے ساتھ زیادتی کا واقعہ گاؤں اللہ بخش جاکھرانی میں انسداد پولیو مہم کے دوران پیش آیا۔متاثرہ خاتون پولیس کے پاس پہنچی جسے میڈیکل کے لیے ہسپتال بھیج دیا گیا اور میڈیکل رپورٹ آنے پر کارروائی کی جائے گی۔

ڈپٹی کمشنر جیکب آباد ظہور مری نے ہسپتال میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ خاتون سمیت دو پولیو ورکرز کو اغوا کیا گیا تھا، موبائل فون بند ہونے پر لوکیشن ٹریس کرکے کارروائی کی گئی اور اور پولیو ورکز کو بازیاب کروا لیا گیا۔ ملزمان فرار ہوگئے لیکن واقعے میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

ڈپٹی کمشنر جیکب آباد ظہور مری نے بتایا کہ خاتون پولیو ورکر کو اغوا کرکے زیادتی کا نشانہ بنایا گیا اور جیکب آباد پولیس کے ہمراہ جائے واردات پر پہنچ کر مغوی خاتون کو بازیاب کرا لیا ہے۔ متاثرہ پولیو ورکر کو سخت سکیورٹی میں جمس ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے اور ان کا میڈیکل چیک اپ کیا جارہا ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے جیکب آباد میں خاتون پولیو ورکر سے مبینہ زیادتی کا نوٹس لیتے ہوئے کمشنر اور ڈی آئی جی لاڑکانہ سے واقعے کی رپورٹ طلب کر لی ہے۔

مراد علی شاہ نے گرفتار ملزمان کے خلاف تحقیقات مکمل کر کے رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے انتظامیہ کو ہدایت کی کہ پولیو ورکر کی بھرپور مدد کی جائے۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

شہباز شریف کی بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات ، سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال

اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف کا کہناتھا   پاکستان پیپلز پارٹی حکومت کی اہم اتحادی جماعت ہے، پاکستان پیپلز پارٹی نے ملکی معیشت کے استحکام کیلئے حکومت کا ہر اقدام میں ساتھ دیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

شہباز شریف کی بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات ، سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال

وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے  پاکستان پیپلز پارٹی کے وفد اور  چیئرمین پیلپز پارٹی  بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات کی ہے ۔   

تفصیلات کے مطابق ملاقات میں پاکستان کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیاگیا، پاکستان پیپلز پارٹی کے وفد نے ملکی معیشت کے استحکام کیلئے حکومتی معاشی پالیسیوں کی تعریف کی اور حکومتی پالیسیوں و اقدامات پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا جس کا وزیرِ اعظم نے خیر مقدم کیا۔ 

وزیر اعظم نے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی پارلیمنٹ میں دی گئی تجویز "چارٹر آف پارلیمنٹ" کو سراہا اور اس بات کا اظہار کیا کہ اس سے جمہوریت اور پارلیمنٹ مزید مضبوط ہوں گے۔   

اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف کا کہناتھا   پاکستان پیپلز پارٹی حکومت کی اہم اتحادی جماعت ہے، پاکستان پیپلز پارٹی نے ملکی معیشت کے استحکام کیلئے حکومت کا ہر اقدام میں ساتھ دیا ۔

واضح رہے کہ  پیپلز پارٹی کے  ملاقات کرنے والے وفد میں سید نوید قمر اور مئیر کراچی مرتضی وہاب شامل تھے،جبکہ نائب وزیرِ اعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار، وزیرِ قانون و انصاف اعظم نذیر تارڑ، وزیرِ اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ اور اٹارنی جنرل  بھی موقع پر موجود تھے۔   

پڑھنا جاری رکھیں

تجارت

سٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے مانیٹری پالیسی کا اعلان آج کیا جائے گا

اس وقت بنیادی شرح سود ساڑھے انیس فیصد ہے جبکہ اسٹیٹ بینک دو مانیٹری پالیسی میں مسلسل شرح سود ڈھائی فیصد کم کرچکا ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

سٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے مانیٹری پالیسی کا اعلان آج کیا جائے گا

سٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے مانیٹری پالیسی کا اعلان آج کیا جائے گا۔

شرح سود میں مسلسل تیسری بار کمی کا امکان ہے اور اس حوالے سے مرکزی بینک آج مانیٹری پالیسی جاری کرے گا ، مانیٹری پالیسی اجلاس میں معاشی اشاریوں کا جائزہ لے کر شرح سود کا تعین کیا جائے گا ۔

اس وقت بنیادی شرح سود ساڑھے انیس فیصد ہے جبکہ اسٹیٹ بینک دو مانیٹری پالیسی میں مسلسل شرح سود ڈھائی فیصد کم کرچکا ہے ۔

معاشی ماہرین کی اکثریت اس بارشرح سود میں ڈیڑھ فیصد کمی کی توقع کررہی ہے ۔

واضح رہے کہ پاکستان میں مہنگائی کی شرح 3 سال بعد سنگل ڈیجٹ 9.6 فیصد پرآگئی ہے ۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll