جی این این سوشل

پاکستان

نئی پارٹی بنانے کی کوششیں مجھے سربراہی کی آفر ہوئی، شیخ رشید کا دعوی

سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے دعوی کیا ہے کہ مجھے کہا جارہا ہے کہ نئی پارٹی کی سربراہی کرو، یہ پیٹریاٹ کی طرح نئی پارٹی بنانے کی کوشش کررہے ہیں۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

نئی پارٹی بنانے کی کوششیں مجھے سربراہی کی آفر ہوئی، شیخ رشید کا دعوی
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

 

شیخ رشید نے کہا کہ عمران خان کو پیغام دینا چاہتا ہوں کہ یہ پنجاب میں الیکشن نہیں کرائیں گے، یہ قومی اور صوبائی الیکشن اکٹھے کرائیں گے، ساری زندگی جیل میں گزار سکتا ہوں  لیکن غداری اور بے وفائی نہیں کرسکتا۔

دوسری جانب شیخ رشید کوجوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کاحکم دے دیا گیا ہے، مری میں شیخ رشید کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد ہو گئی ہے۔

جس کے بعد شیخ رشید نے کہا کہ این اے 62 سے میں قلم دوات کے نشان سے لڑ رہا ہوں، جیل سے لڑوں گا یا رمضان میں الیکشن لڑوں گا، میری جیت سے پاکستان اور غریب عوام کی فتح ہو گی، میرے خلاف کوئی پرچہ نہیں ہے، یہ سب فراڈ ہے، اس سب کے پیچھے ایک چہرہ ہے جس کو جلد ایکسپوز کریں گے۔

کھیل

ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی کیلئے جمعرات کو مزید تین میچ کھیلے جائیں گے

تینوں میچز چین کے شہر ہلنبیور کے موکی ٹریننگ بیس میں کھیلے جائیں گے ۔ رائونڈ رابن کے تحت کھیلے جانے والے ٹورنامنٹ میں ہر ٹیم 5 میچ کھیلے گی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ایشین ہاکی چیمپئنز  ٹرافی  کیلئے    جمعرات کو مزید تین میچ کھیلے جائیں گے

ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی کے آٹھویں ایڈیشن میں انتہائی دلچسپ اور کانٹے دار مقابلوں کا سلسلہ چین میں جاری ہے۔

ٹورنامنٹ میں (کل)جمعرات کو مزید تین میچ کھیلے جائیں گے ۔ پہلا میچ جاپان اور ملائیشیا کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا ۔ 

اسی روز کا دوسرا میچ جنوبی کوریا اور دفاعی چیمپئن بھارت کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گاجبکہ اسی روز کا تیسرا اور آخری میچ پاکستان اور میزبان چین کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا۔دفاعی چیمپئن بھارت پوائنٹس ٹیبل پر سب سے زیادہ 9 پوائنٹس کے ساتھ ٹاپ پوزیشن پر موجود ہے۔

تینوں میچز چین کے شہر ہلنبیور کے موکی ٹریننگ بیس میں کھیلے جائیں گے ۔ رائونڈ رابن کے تحت کھیلے جانے والے ٹورنامنٹ میں ہر ٹیم 5 میچ کھیلے گی اور چار ٹاپ ٹیموں کے درمیان سیمی فائنل مقابلے 16 ستمبر کو کھیلے جائیں گے جبکہ تیسری پوزیشن کے لئے میچ اور چیمپئن کا فیصلہ 17 ستمبر کو ہو گا ۔

پڑھنا جاری رکھیں

تجارت

ٹیکس دہندگان 30 ستمبر 2024 تک انکم ٹیکس گوشوارے جمع کروائیں ، ایف بی آر

نان فائلرز کے موبائل فون سمز، بجلی یا گیس کنکشن منقطع کیے جا سکتے ہیں، نوٹس ملنے کے باوجود گوشوارے جمع نہ کرانے والوں کے خلاف قانونی کارروائی ہوگی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ٹیکس دہندگان  30 ستمبر 2024 تک انکم ٹیکس گوشوارے جمع کروائیں ، ایف بی آر

ایف بی آر کی جانب سے کہا گیا ہے کہ انکم ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کی تاریخ میں توسیع نہیں  کی جائے گی۔

ذرائع  ایف بی آر کا کہنا ہے کہ  انکم ٹیکس ریٹرن فائل کرنے کی آخری تاریخ 30 ستمبر ہے،انکم ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کی تاریخ میں توسیع نہیں کی جائے گی، ٹیکس دہندگان کے لیے 30 ستمبر 2024 تک کے انکم ٹیکس گوشوارے جمع کروائیں، اب تک تقریبا 14 لاکھ 25 ہزار افراد نے مالی سال 2024 کے انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرا  دیئے ہیں۔ 

ایف بی آر کا کہنا ہے کہ سالانہ 6 لاکھ روپے سے زیادہ آمدن والے افراد ٹیکس ریٹرن فائل کرنے کے پابند ہیں ، گھر، پراپرٹی یا گاڑی کے مالکان کے لیے بھی انکم ٹیکس گوشوارے فائل کرنا ضروری ہے، مقررہ حد سے زیادہ آمدن والے کاروباری افراد بھی ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کے پابند ہیں ۔

نان فائلرز کے موبائل فون سمز، بجلی یا گیس کنکشن منقطع کیے جا سکتے ہیں، نوٹس ملنے کے باوجود گوشوارے جمع نہ کرانے والوں کے خلاف قانونی کارروائی ہوگی،  نان فائلرز کے وارننگ کے بعد بینک اکاؤنٹس بھی منجمد کیے جاسکتے ہیں ۔   

پڑھنا جاری رکھیں

تفریح

متھیرا نے اپنی بیماری سے پردہ اٹھا دیا

معروف ٹیلی ویژن میزبان نے کہا کہ اس بیماری کی تشخیص کے بعد مجھے دوائیں دی گئیں جو میں نے کچھ عرصے تک استعمال کیں پھر انہیں چھوڑ دیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

متھیرا   نے اپنی بیماری سے پردہ اٹھا دیا

پاکستان کی معروف ٹیلی ویژن میزبان متھیرا نے خطرناک بیماری میں مبتلا ہونے کا انکشاف کیا ہے۔

 حال ہی میں پاکستان کی معروف ٹیلی ویژن میزبان متھیرا نے نجی ٹی وی کے مارننگ شو میں بطور مہمان شرکت کی، جہاں انہوں نے انکشاف کیا کہ وہ ایک ذہنی بیماری کا شکار ہیں جسے “کاگنیٹو ڈس آرڈر” کہا جاتا ہے، اس بیماری کی وجہ سے ان کی یادداشت اور دماغی صلاحیتوں میں کمی آئی ہے۔

 متھیرا نے کہا کہ مجھے اٹینشن ڈیفیسٹ ہائپر ایکٹیویٹی ڈس آرڈر کے بارے میں اُس وقت پتا چلا جب میں بالغ ہوچکی تھی، اُس وقت جب آپ اپنی ذہنی حالت کے لیے طبی مدد حاصل کرنے کی کوشش کرتے ہیں تومجھے میرے ڈاکٹر نے بتایا کہ میں ADHD کا شکار ہوں۔

انہوں نے کہا کہ وہ اس پر قابو پانے کی کوشش کر رہی ہیں، یہ بیماری ان کے لیے بہت مشکل رہی ہے لیکن وہ مثبت سوچ کے ساتھ آگے بڑھ رہی ہیں۔

معروف ٹیلی ویژن میزبان نے کہا کہ اس بیماری کی تشخیص کے بعد مجھے دوائیں دی گئیں جو میں نے کچھ عرصے تک استعمال کیں پھر انہیں چھوڑ دیا کیونکہ میں دواؤں پر منحصر نہیں ہونا چاہتی تھی۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll