پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) آٹھویں ایڈیشن کی ٹرافی کی رونمائی تقریب شالامار باغ لاہور میں ہوئی۔

تقریب میں پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین نجم سیٹھی اور فرنچائز مالکان نے شرکت کی۔ ٹرافی کو شاہی انداز میں بارہ دری لایا گیا۔
24 قیراط کی سپرنووا ٹرافی کو پاکستان میں بنایا گیا ہے، ٹرافی کے تین ستون ہیں، جنہیں 9,907 چمکتے زرقون پتھروں سے جڑا گیا ہے۔ ٹرافی اتحاد، جذبہ اور طاقت کی ترجمانی کرتی ہے۔
نجم سیٹھی، چیئرمین پی سی بی منیجمنٹ کمیٹی نے کہا کہ پی ایس ایل میرے دل کے بہت قریب ہے اور یہ ہمیشہ سے میرا عزم اور کوشش رہی ہے کہ اسے ہر سال بڑا، بہتر اور مضبوط بنایا جائے۔ شائقین کو مدنظر رکھتے ہوئے نئی ٹرافی ڈیزائن کرنے کا فیصلہ کیا۔ سپرنووا ٹرافی پاکستانی عوام کے جذبے اور استقامت کا ثبوت اور کرکٹ کھلاڑیوں کی آنے والی نسلوں کے لیے تحریک کا ذریعہ ہے۔
ملتان سلطانز کے مالک عالمگیر خان ترین نے کہا کہ پاکستان میں سب سے بڑا ایونٹ قریب ہی ہے، ملتان سلطانز کا پی ایس ایل میں سفر ناقابل یقین ہے اور مجھے اس میں کوئی شک نہیں کہ ہمارے لڑکے آنے والے ایڈیشن میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے۔ ہم اس ٹرافی کی جیت کے منتظر ہیں۔
اسلام آباد یونائیٹڈ کے مالک علی نقوی کا کہنا تھا کہ ہم اس سیزن کی ٹرافی کی نقاب کشائی کے ساتھ کے آٹھویں سیزن کے آغاز کو دیکھ کر بہت پُرجوش ہیں۔ یہ کورونا کے بعد پہلا سیزن ہے اور ہم واقعی چار سالوں میں پہلی بار شائقین کو اسٹیڈیم تک غیر محدود رسائی حاصل کرنے کے منتظر ہیں۔
لاہور قلندرز کے چیف ایگزیکٹیو عاطف رانا بولے کہ پی ایس ایل کے دفاعی چیمپئن کے طور پر ہم اس سے بھی زیادہ اچھی اور وسائل سے بھرپور ٹیم کے ساتھ میدان میں اتریں گے۔
پشاور زلمی کے مالک جاوید آفریدی نے کہا کہ پاکستان سپر لیگ ٹرافی کی پاکستان میں اپنے آٹھویں ایڈیشن میں رونمائی ہوتے دیکھنا بہت اچھا ہے۔ مجھے اس سیزن سے بہت امیدیں ہیں کیونکہ تمام ٹیمیں باصلاحیت کرکٹرز پر مشتمل ہیں۔ میں ایک دلچسپ اور مسابقتی ٹورنامنٹ کا منتظر ہوں۔ مجھے یقین ہے کہ پشاور زلمی اپنی اے گیم صلاحیتوں سے تمام شائقین کو محظوظ کرے گی۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے مالک، ندیم عمر کا کہنا تھا کہ ٹرافی کی نقاب کشائی کی تقریب کا باضابطہ آغاز ہوا اور ہم سیزن آٹھ کے بارے میں واقعی پُرجوش ہیں اور ہر کوئی ٹرافی کی جیت کا متمنی ہے۔

آئینی بینچ نےسنی اتحاد کونسل کےوکیل کوٹوک دیا ، سیاسی باتیں نہ کریں
- 3 hours ago
لاہور ائیر پورٹ کے قریب سرویلنس ڈرون کو سیکیورٹی اداروں نے تحویل میں لے لیا
- 5 hours ago
.webp&w=3840&q=75)
آپریشن بنیان مرصوص نے مختلف سوالات اٹھا دیے
- 3 hours ago

پاک بھارت کشیدگی : پاکستان نے دنیا کو دکھا دیا کہ وہ دشمن کو جواب دینا جانتا ہے ، وزیر اعظم
- 5 hours ago

سونے کی قیمت میں اضافہ
- 3 hours ago

امریکہ اور سعودی عرب کے مابین تعاون کے متعدد معاہدوں پردستخط
- an hour ago

ایل این جی کی قیمت میں کمی کر دی گئی
- 3 hours ago

پی ٹی آئی رہنما جنید اکبر نے پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی چیئرمین شپ سے استعفیٰ دےدیا
- 7 hours ago

پی ایس ایل 10 : فائنل سمیت تمام میچز کا شیڈول آگیا
- 4 hours ago

گوگل نے اپنا لوگو تبدیل کر دیا
- 5 hours ago

سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی جنگی اقدام تصور ہو گا : اسحاق ڈار
- 5 hours ago
سکھ سنگت پاکستان کے ساتھ چٹان کی طرح کھڑی ہے ، صوبائی وزیر برائے اقلیتی امور سردار رامیش سنگھ اروڑا
- 19 minutes ago