لاہور ہایکورٹ نے پنجاب میں الیکشن کی تاریخ دینے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔


لاہور ہائی کورٹ میں تحریک انصاف کی پنجاب میں الیکشن کی تاریخ دینے کی درخواست پر سماعت ہوئی ۔آئی جی پنجاب عثمان انور عدالت کے رو برو پیش ہوئے ۔جسٹس جواد حسن نے آئی جی سے استفسار کیا کہ آئی جی صاحب آپ الیکشن کے بارے میں کیا کہتے ہیں؟
آئی جی پنجاب نے کہاکہ ہم نے اپنی تجاویز الیکشن کمیشن کو دے دی ہیں۔انتخابات سے متعلق جو الیکشن کمیشن کا فیصلہ ہو گا ہم اس پر عملدرآمد کریں گے۔جسٹس جواد حسن نے کہاکہ ہمیں بس آپ کی یقین دہانی چاہیے تھی۔آئی جی پنجاب جانا چاہیں تو عدالت سے جا سکتے ہیں۔
عدالت نے پی ٹی آئی کی جانب سے پنجاب میں الیکشن کی تاریخ دینے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔ محفوظ فیصلہ آج ہی سنایا جائے گا۔
گزشتہ روز سماعت کے دوران جسٹس جواد حسن نے ریمارکس دیئے کہ الیکشن نوے روز میں ہونے ہیں اس پر عدالتی فیصلے موجود ہیں۔ پنجاب اسمبلی کو گورنر نے تحلیل نہیں کیا۔ اب معاملہ الیکشن کمیشن کے کورٹ میں ہے۔ ہم نے وہ فیصلہ کرنا ہے جو آئین اور قانون کے مطابق ہے۔
دوران سماعت گورنر پنجاب کی جانب سے جواب جمع کروایا گیا، جواب میں کہا گیا کہ جب گورنر اسمبلی تحلیل کرے تب الیکشن کی تاریخ دینا گورنر کی آئینی ذمہ داری ہے، الیکشن کمیشن کے اختیار میں کوئی رکاوٹ نہیں ڈالی۔ اگر گورنر نے وزیراعلیٰ کی نام نہاد ایڈوائس پر اسمبلی تحلیل نہیں کی تو الیکشن کی تاریخ دینا گورنر کی ذمہ داری نہیں۔

قومی اسمبلی میں تنازعہ کشمیر کے پرامن حل کے حق میں قرارداد منظور
- 3 دن قبل

نوشکی: مسلح افرادکی گرلز ڈگری کالج میں فائرنگ، تین طالبات زخمی
- 3 دن قبل

پاکستان، سنگاپور کا مختلف شعبوں میں تعاون مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اظہار
- ایک گھنٹہ قبل

لام فیشن ویک تمام ترجلوے اور رنگینیاں بکھیرتا اختتام پذیر
- 3 دن قبل

شاہکار’دیوداس‘ اسٹیج پر پیش کیا جائے گا
- 4 دن قبل

گلوکارہ ماریہ میر نے لیجنڈ گائیک استاد حامد علی خاں کی شاگردی اختیار کر لی
- 4 دن قبل

اسپین: دو تیز رفتار ٹرینوں میں خوفناک تصادم، 68 افراد ہلاک
- ایک دن قبل

پاکستان کے بجلی ترسیلی نظام میں فرانسیسی سرمایہ کاری کے لیے دلچسپی کا اظہار
- 21 گھنٹے قبل

کرپٹو کرنسی کی تاریخ کی سب سے بڑی چوری
- 5 گھنٹے قبل

ہانگ کانگ سپر سکسز: پاکستان نے بھارت کو 4 وکٹوں سے شکست دیدی
- 5 گھنٹے قبل

گلوکار جبران راحیل کی عالمی سطح پر کامیابیاں، بطور پلے بیک سنگر بھی مداحوں کے دل جیت لیے
- 3 دن قبل

پاکستان کے بجلی ترسیلی نظام میں فرانسیسی سرمایہ کاری کے لیے دلچسپی کا اظہار
- 21 گھنٹے قبل






