جی این این سوشل

پاکستان

 ترک عوام کی مدد کیلئے کوئی کسر نہ چھوڑیں گے، وزیراعظم شہباز شریف

امدادی سامان میں خیمے،کمبل اور دیگر اشیاء شامل ہیں

پر شائع ہوا

کی طرف سے

 ترک عوام کی مدد کیلئے کوئی کسر نہ چھوڑیں گے، وزیراعظم شہباز شریف
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

لاہور: ایئرپورٹ پر امدادی سامان کی ترکیہ روانگی کے موقع پر شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ترک بہن بھائیوں کی مددکیلئے کوئی کسر نہ چھوڑیں گے۔ پاکستان اس مشکل وقت میں ترک عوام کے ساتھ کھڑا ہیں۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ 100 سالہ تاریخ میں ترکیہ میں بدترین زلزلہ آیا، ترکیہ اور شام میں ہزاروں قیمتی جانوں کا نقصان ہوا، شہباز شریف نے پاکستانی عوام اورفلاحی اداروں سے ترک بھائیوں کی مدد کی اپیل کی۔

وزیراعظم نے اپنے خطاب میں کہا کہ پاکستان میں سیلاب متاثرین کی مدد کیلئے ترکیہ نے بھرپور تعاون کیا، پاکستان میں زلزلہ کے وقت خود ترک صدر پاکستان آئے۔ ترکیہ نے سیلاب متاثرین کیلئے ہوائی، زمینی اور سمندری راستے سے سامان بھیجا۔

وزیر اعظم نے کہا کہ امدادی سامان میں خیمے،کمبل اور دیگر اشیاء شامل ہیں۔

پاکستان

عمران خان اور شیخ رشید کے خلاف تھانہ آبپارہ میں درج مقدمے میں بریت کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر مقدمہ درج کیا گیا، ملزمان کو بری کیا جائے، وکیل شیخ رشید

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

عمران خان  اور شیخ رشید کے خلاف تھانہ آبپارہ میں درج مقدمے میں بریت کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اور عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کے خلاف تھانہ آبپارہ میں درج مقدمے میں بریت کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں سابق وزیراعظم عمران خان اور سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کے خلاف تھانہ آبپارہ میں درج مقدمے کی درخواست پر سماعت ہوئی جبکہ کیس کی سماعت جج یاسرمحمود چوہدری نے کی۔

اس موقع پر شیخ رشید اور صداقت عباسی اپنے وکلاء سردار مصروف اور سردار شہباز کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے۔

وکیل سردار مصروف نے کہا کہ مقدمے میں شریک ملزمان پہلے ہی بری ہو چکے، دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر مقدمہ درج کیا گیا، ملزمان کو بری کیا جائے۔

بعدازاں عدالت نے عمران خان اور شیخ رشید کی بریت کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

توشہ خانہ گاڑی ریفرنس، نیب اور عدالت کا دائرہ اختیار چیلنج

ترامیم بحال ہونے کے بعد احتساب عدالت اور نیب کا دائرہ اختیار ختم ہوچکا، وکیل یوسف رضا گیلانی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

توشہ خانہ گاڑی ریفرنس،  نیب اور عدالت کا دائرہ اختیار چیلنج

توشہ خانہ گاڑیوں کے ریفرنس پر سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے نیب اور عدالت کا دائرہ اختیار چیلنج کر دیا۔

احتساب عدالت اسلام آباد میں صدرمملکت آصف زرداری اور سابق وزرائے اعظم نوازشریف اور یوسف رضا گیلانی کےخلاف توشہ خانہ گاڑیوں کے ریفرنس پر سماعت ہوئی ، یوسف رضا گیلانی نے نیب اور عدالت کا دائرہ اختیار چیلنج کر دیا ۔

عدالت میں وکیل یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ ترامیم بحال ہونے کے بعد احتساب عدالت اور نیب کا دائرہ اختیار ختم ہوچکا۔

احتساب عدالت کے جج عابد سجاد نے یوسف رضا گیلانی کی درخواست پر نیب کو نوٹس جاری کر دیا ، نیب آگاہ کرے کہ توشہ خانہ کیس اس کے دائرہ اختیار میں ہے یا نہیں؟ ۔

احتساب عدالت دائرہ اختیار کی درخواست پر 26 ستمبر تک سماعت ملتوی کر دی گئی۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

عدالت نے چیئرمین نادرا لیفٹیننٹ جنرل منیر افسر کو عہدے پر بحال کردیا

لاہور ہائیکورٹ کے دورکنی بینچ نے سنگل بینچ کا فیصلہ معطل کردیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

عدالت نے چیئرمین نادرا لیفٹیننٹ  جنرل منیر افسر کو عہدے پر بحال کردیا

لاہور ہائیکورٹ نے چیئرمین نادرا لیفٹننٹ جنرل منیر افسر کو عہدے پر بحال کردیا۔

جس کے بعد لاہور ہائیکورٹ میں چیئرمین نادرا لیفٹیننٹ جنرل منیر افسر کو عہدے سے ہٹانے کے خلاف اپیل پر سماعت ہوئی، جسٹس چوہدری محمد اقبال پر مشتمل 2 رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی۔

لاہور ہائیکورٹ میں وفاقی حکومت نے چیئرمین نادرا کی تعیناتی کالعدم قرار دینے کیخلاف درخواست دائر کی تھی ، لاہور ہائیکورٹ کے دورکنی بینچ نے سنگل بینچ کا فیصلہ معطل کردیا۔

چیئرمین نادرا کی تعیناتی کالعدم قرار دینے کے فیصلے کو آج لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کیا گیا، سیکرٹری داخلہ کے ذریعے انٹرا کورٹ اپیل ہائیکورٹ میں دائر کی گئی جس میں صدر پاکستان کو بذریعہ سیکرٹری اور وزیر اعظم کو بذریعہ سیکرٹری سمیت دیگر کو اپیل میں فریق بنایا گیا۔

درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ سنگل بینچ نے حقائق کے منافی فیصلہ دیا، سنگل بینچ کے سامنے دائر درخواست قابل سماعت ہی نہیں تھی، درخواست لاہور ہائیکورٹ پرنسپل سیٹ پر دائر نہیں ہوسکتی تھی، منتخب وفاقی حکومت نے چیئرمین نادرا کو مارچ میں 3سال کی توسیع دی، عدالت سنگل بینچ کے فیصلے کو کالعدم قرار دے، عدالت سنگل بینچ کے فیصلے کو فوری معطل کرنے کا حکم دے۔

لاہور ہائیکورٹ نے چیئرمین نادرا کی تقرری کو کالعدم قرار دینے کا سنگل بینچ کا فیصلہ معطل کرتے ہوئے لیفٹیننٹ جنرل محمد منیر افسر کو ان کے عہدے پر بحال کردیا۔جسٹس چوہدری محمد اقبال نے استفسار کیا کہ درخواست میں کون سا نوٹیفکیشن چیلینج ہوا تھا؟ جس پر سرکاری وکیل نے بتایا کہ درخواست میں نگراں حکومت کا چئیرمین نادرا کی تقرری کا نوٹیفکیشن چیلینج ہوا، درخواست گزار کی درخواست صرف نگراں حکومت کے نوٹیفکیشن کی تک محدود رہی، درخواست گزار نے کبھی بھی نئے رول کو چیلینج نہیں کیا۔

درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ جسٹس عاصم حفیظ نے چیئرمین نادرا کی تعیناتی کو کالعدم قرار دیا، عدالت چیئرمین نادرا کو عہدے سے ہٹانے کا سنگل بینچ کا فیصلہ کالعدم قرار دے۔

واضح رہے کہ 6 ستمبر کو لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس عاصم حفیظ نے لیفٹیننٹ جنرل محمد منیر افسر کی بطور چیئرمین نادرا تقرری کو کالعدم قرار دیا تھا۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll