جی این این سوشل

پاکستان

ریکوڈک ڈیل فائنل کی تو جنرل (ر) باجوہ نے مجھے ہیرو قرار دیا، شوکت ترین

سابق وزیر خزانہ شوکت ترین کا کہنا ہے کہ ریکوڈک ڈیل فائنل کی تو جنرل (ر) باجوہ نے مجھے ہیرو قرار دیا۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

ریکوڈک ڈیل فائنل کی تو جنرل (ر) باجوہ نے مجھے ہیرو قرار دیا، شوکت ترین
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

سابق وزیر خزانہ شوکت ترین نے کہا ہے کہ اگر سابق آرمی چیف نے میرے متعلق وہی گفتگو کی ہے جو کالم نگار نے چھاپی ہے تو میں  جواب دینا چاہوں گا۔مجھے یقین نہیں کہ جنرل(ر) باجوہ نے ان خیالات کا اظہار کیا مگر پھر بھی ریکارڈ کی درستگی کیلئے کچھ حقائق عرض کرنا چاہتا ہوں۔

ان کا کہنا ہے کہ ریکوڈک ڈیل فائنل کی تو جنرل صاحب نے مجھے ہیرو قرار دیا۔کالم نگار کے مطابق سابق آرمی چیف نے دعویٰ کیا کہ نیب کے 8ارب کے مقدمے کے خاتمے میں جنرل( ر)فیض حمید نے میری مدد کی،یہ تاثر خلافِ حقیقت اور  مضحکہ خیر ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ کسی مالی کرپشن کے الزام کے بغیر چار رینٹل پاورز کامعاملہ مجھ پر ڈالا  گیا۔میں نے رینٹل کمپنیوں کو اضافی سات فیصد ایڈوانس کی فراہمی کی منظوری دی۔

2019میں وزیراعظم عمران خان نے مجھے ذمے داری سونپنے کا کہا تو میں نے معذرت کی۔میری معذرت کا سبب یہ تھا کہ میرے خلاف مقدمے تھے جن میں پچھلے سات سال سے کوئی کارروائی نہ ہوئی تھی۔

پاکستان

5 سال میں 3200 ارب کے ریکارڈ منصوبے مکمل، وزیر منصوبہ بندی

وفاقی وزیر نے کہا کہ آج 6 سال بعد ترقیاتی بجٹ 1100 ارب روپے ہے، 2013 میں ترقیاتی بجٹ کا حجم 340 ارب روپے تھا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

5 سال میں 3200 ارب کے ریکارڈ منصوبے مکمل، وزیر منصوبہ بندی

وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ صوبوں کی بنیاد پر پی اسی ڈی پی تقسیم نہیں ہوتی۔
قومی اسمبلی کے اجلاس میں وفاقی وزیر احسن اقبال کا کہنا تھا کہ پی ایس ڈی پی وفاق کے دائرہ کار کے مطابق تقسیم ہوتی ہے، پہلے صوبوں کو 40 اور وفاق کو 60 فیصد حصہ ملتا تھا۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ آج 6 سال بعد ترقیاتی بجٹ 1100 ارب روپے ہے، 2013 میں ترقیاتی بجٹ کا حجم 340 ارب روپے تھا۔

انہوں نے کہا کہ اب صوبوں کو 58 اور وفاق کو 42 فیصد حصہ ملتا ہے، 2018 سے 2022 تک پی ایس ڈی پی میں بہت بے ضابطگیاں ہوئیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم نے 5 سال بعد ترقیاتی بجٹ ایک ہزار ارب روپے کر دیا تھا، ہمارے 5 سال میں 3200 ارب کے ریکارڈ منصوبے مکمل ہوئے۔

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

نیدرلینڈز کی عدالت نے اشرف جلالی کو 14 سال جبکہ سعد رضوی کو 4سال قید کی سزا سنا دی

سعد رضوی اور مولانا اشرف جلالی پر گیرٹ وائلڈرز کے قتل کا فتویٰ دینےکا مقدمہ کیا گیا تھا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

نیدرلینڈز کی عدالت نے   اشرف جلالی کو 14 سال جبکہ  سعد رضوی کو 4سال قید کی سزا سنا دی

نیدرلینڈز کی عدالت نے تحریک لبیک پاکستان(ٹی ایل پی) کے سربراہ حافظ سعد حسین رضوی اور علیحدگی اختیار کرنے والے دھڑے تحریک لبیک یارسول اللہﷺ کے سربراہ ڈاکٹر محمد اشرف جلالی کو اسلام مخالف انتہا پسند ڈچ رہنما گیرٹ ولڈرز کے قتل کے لیے لوگوں کو اکسانے کے الزام میں سزا سنا دی۔

خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کے مطابق دونوں رہنماؤں کے خلاف گزشتہ ہفتے پیر کو ان کی غیرحاضری میں نیدرلینڈز کی عدالت میں مقدمہ چلایا گیا تھا۔ 56 سالہ اشرف جلالی کو 14سال قید کی سزا سنائی گئی ہے جہاں ان پر الزام تھا کہ انہوں نے اپنے پیروکاروں کو گیرٹ ولڈرز کے قتل پر اکسایا اور ان سے آخرت میں اس کا انعام ملنے کا وعدہ بھی کیا۔

29سالہ سعد رضوی کو چار قید کی سزا سنائی گئی جہاں ان پر بھی الزام تھا کہ انہوں نے اپنے چاہنے والوں کو گیرٹ ولڈرز کے قتل کی ترغیب دی۔ واضح رہے کہ اسی الزام پر گزشتہ سال سابق پاکستانی کرکٹر خالد لطیف کو بھی نیدرلینڈز کی عدالت نے 12سال قید کی سزا سنائی تھی۔

گیرٹ ولڈرز نے اگست 2018 میں حضور اکرمﷺ کے گستاخانہ خاکوں کے مقابلہ منعقد کرانے کی کوشش کی تھی لیکن اس اعلان پر پاکستان بھر میں شدید مظاہرے کیے گئے تھے جس پر انہوں نے مقابلہ منسوخ کر دیا تھا اور انہیں جان سے مارنے کی دھمکیاں بھی موصول ہوئی تھیں۔ یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ نیدرلینڈز کے انتہا پسند قانون دان کو 2004 سے 24 گھنٹے ریاستی تحفظ حاصل ہے۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

تجارت

اوپن مارکیٹ میں امریکی کرنسی ڈالر کی قیمت 281 روپے سے تجاوز

انٹربینک اور اوپن ماریکٹ میں ڈالر کی طلب بڑھ گئی ہے اور دونوں کرنسی مارکیٹس میں ڈالر کی قدر میں اضافہ ہوا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

اوپن مارکیٹ میں امریکی کرنسی ڈالر کی قیمت 281 روپے سے تجاوز

اوپن مارکیٹ میں امریکی کرنسی ڈالر کی قیمت 281 روپے سے تجاوز کرگئی۔

انٹربینک اور اوپن ماریکٹ میں ڈالر کی طلب بڑھ گئی ہے اور دونوں کرنسی مارکیٹس میں ڈالر کی قدر میں اضافہ ہوا۔

سٹیٹ بینک آف پاکستان ( ایس بی پی ) کے مطابق انٹربینک میں ڈالر 13 پیسے مہنگا ہو کر 278 روپے 70 پیسے پر بند ہوا۔

دوسری جانب ای کیپ کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالر 17 پیسے مہنگاہو کر 281 روپے 3 پیسے کا ہو گیا ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll