جی این این سوشل

پاکستان

بیٹے کو گرفتار کرنے اور تشدد کرنے کی دھمکیاں دی جا رہی ہیں، شاہ محمود

ملتان: پاکستان تحریک انصاف کے سینئر وائس چیئرمین مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ زین قریشی کو گرفتار کرنے اور اس پر تشدد کرنے کی دھمکیاں دی جا رہی ہیں۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

بیٹے کو گرفتار کرنے اور تشدد کرنے کی دھمکیاں دی جا رہی ہیں، شاہ محمود
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

ملتان: پاکستان تحریک انصاف کے سینئر وائس چیئرمین مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ زین قریشی کو گرفتار کرنے اور اس پر تشدد کرنے کی دھمکیاں دی جا رہی ہیں، زین قریشی کو کل نہیں آج ہی گرفتار کر لیں، ہم بھاگیں گے نہیں۔

سابق وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے ذرائع ابلاغ سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ اپنے مؤقف پر قائم ہوں اور پی ٹی آئی کے ساتھ کھڑا ہوں، استعفے اور الیکشن لڑنا ہماری حکمت عملی ہے۔

انہوں نے کہا کہ آئین شکنی کی سزا سب کے سامنے ہے، انتظامیہ کے ذریعے من پسند نتائج حاصل کرنے کے ارادے سے آگاہ ہیں۔ انہوں نے استفسار کیا کہ کیا آج پنجاب میں نگراں سیٹ اپ غیرجانبدار ہے؟

مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا کہ وفاداری اگر تبدیل کرنا ہوتی تو آج راجہ ریاض کی جگہ میں ہوتا لیکن مجھ جیسا لیڈر آف دی اپوزیشن ان کو منظور نہیں تھا۔

کھیل

چیمپئن ٹرافی کے انتظامات کیلئے اعلیٰ سطحی وفد آئندہ ہفتے پاکستان کادورہ کرےگا

آئی سی سی کی انسپکشن ٹیم چیمپئنز ٹرافی کے شیڈول، پریکٹس میچز ، وینیوز اور ٹکٹنگ پر بھی تبادلہ خیال کرے گی جبکہ پی سی بی حکام وینیوز کی اپ گریڈیشن پر تفصیلی بریفنگ دیں گے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

چیمپئن ٹرافی کے انتظامات کیلئے اعلیٰ سطحی  وفد آئندہ ہفتے پاکستان کادورہ کرےگا

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل چیمپئنز ٹرافی کے انتظامات کاجائزہ لینےکے لئے آئی سی سی کااعلیٰ سطح کا وفد آئندہ ہفتے پاکستان کادورہ کرےگا۔

میڈیا ذرائع  کے مطابق آئی سی سی کے وفد میں مختلف شعبوں کے سربراہان اور نمائندے شامل ہوں گے، آئی سی سی وفد لاہور، راولپنڈی اور کراچی کا دورہ کرے گا اور چیمپئنز ٹرافی کے انتظامات کا جائزہ لے گا۔ آئی سی سی اگلے ایک دو روز میں پی سی بی سے شیڈول شئیر کرے گی۔

آئی سی سی کی انسپکشن ٹیم چیمپئنز ٹرافی کے شیڈول، پریکٹس میچز ، وینیوز اور ٹکٹنگ پر بھی تبادلہ خیال کرے گی جبکہ پی سی بی حکام وینیوز کی اپ گریڈیشن پر تفصیلی بریفنگ دیں گے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

غیر ملکی پرواز کی کراچی ایئر پورٹ پر ہنگامی لینڈنگ

شارجہ سے ڈھاکہ جانے والی ایک غیر ملکی پرواز میں سوار ایک مسافر کا انتقال ہو گیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

غیر ملکی پرواز کی کراچی ایئر پورٹ پر ہنگامی لینڈنگ

کراچی :ایک افسوسناک واقعے میں شارجہ سے ڈھاکہ جانے والی ایک غیر ملکی پرواز میں سوار ایک مسافر کا انتقال ہو گیا جس کے بعد طیارے کو کراچی ائیرپورٹ پر ہنگامی طور پر لینڈ کرنا پڑا۔ 

تفصیلات کے مطابق غیر ملکی ائیر لائن کی پرواز نمبر جی 9512 شارجہ سے ڈھاکا جا رہی تھی کہ اچانک 42 سالہ مسافر کی طبیعت بگڑ گئی۔ اس ایمرجنسی صورتحال سے نمٹنے کے لیے پائلٹ نے کراچی ائیر ٹریفک کنٹرول سے ہنگامی لینڈنگ کی اجازت طلب کی۔ 

ایئر ٹریفک کنٹرولر نے فوری طور پر اجازت دیتے ہوئے طیارے کو کراچی ائیرپورٹ پر لینڈ کرنے کا حکم دیا۔ تاہم جب طبی عملہ مسافر کا معائنہ کرنے پہنچا تو وہ پہلے ہی انتقال کر چکا تھا۔

سول ایوی ایشن کے ترجمان کے مطابق تمام قانونی کارروائیاں مکمل کرنے کے بعد لاش کو ائیر لائن کے حوالے کر دیا گیا۔ بعد ازاں طیارہ میت لے کر صبح سوا 6 بجے کراچی سے ڈھاکا کے لیے روانہ ہوا۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹیکنالوجی

ایلون مسک نے خلا میں بھی پوزیشن مضبوط کرلی

تیز رفتار انٹرنیٹ اور ٹیلی فون کنیکٹیویٹی فراہم کرنے والا سٹار لنک کانسٹیلیشن 102 ملکوں میں فعال ہے اور اِس کے صارفین کی تعداد 30 لاکھ سے زیادہ ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ایلون مسک نے خلا میں بھی پوزیشن مضبوط کرلی

ٹیسلا، سپیس ایکس اور ایکس کے مالک ایلون مسک نے زمین کے ساتھ ساتھ خلا میں بھی اپنی پوزیشن مضبوط کرلی ہے۔ معلوم ہوا ہے کہ وہ اس وقت زمین کے مدار میں گردش کرنے والے دو تہائی مصنوعی سیاروں کو کنٹرول کر رہے ہیں۔

مصنوعی سیاروں سے متعلق معلومات رکھنے والے گروپ سیلس ٹریک نے تبایا ہے کہ ایلون مسک کی کمپنی اسپیس ایکس 62 فیصد فعال سیٹلائٹس کو کنٹرول کر رہی ہے۔ ان کی تعداد 6370 ہے۔

اسپیس ایکس نے 2019 میں اپنا پہلا سیٹلائٹ لانچ کیا۔ اس کے بعد سے وہ یومیہ 3 کے اوسط سے مصنوعی سیارے زمین کے مدار میں بھیج رہی ہے۔ایلون مسک کے زیرِتصرف مصنوعی سیاروں کی تعداد برطانوی حریف ادارے وین ویب کے مصنوعی سیاروں کی تعداد سے 10 گنا ہے۔

تیز رفتار انٹرنیٹ اور ٹیلی فون کنیکٹیویٹی فراہم کرنے والا سٹار لنک کانسٹیلیشن 102 ملکوں میں فعال ہے اور اِس کے صارفین کی تعداد 30 لاکھ سے زیادہ ہے۔

سپیس ایکس 42 ہزار سیٹلائٹس لانچ کرنا چاہتا ہے۔ اقتصادی اور انٹرنیٹ سے متعلق پابندیوں کے باعث ایران، شمالی کوریا، چین، افغانستان، روس اور شام کو سپیس ایکس کی فہرست سے فی الحال باہر رکھا گیا ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll