لکی مروت : پولیس وین پر خود کش حملہ، ایک اہلکار شہید، متعدد زخمی ،ایک خارجی جہنم واصل
دونوں حملہ آور ایک سڑک کے کنارے کھڑے تھے، پولیس کی گاڑی نزدیک آنے پر ایک حملہ آور نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا جبکہ دوسرا حملہ آور فرار ہو گیا،حکام


لکی مروت: صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع لکی مروت میں پولیس وین پر خود کش حملہ ہوا جس کے نتیجے میں ایک اہلکار شہیداور چھ زخمی ہو گئےجبکہ سرچ آپریشن میں ایک دہشت گرد مارا گیا۔
پولیس حکام کے مطابق کٹوخیل اڈہ کے قریب تھانہ تجوڑی کی موبائل وین پر خودکش حملہ کیا گیا، زخمیوں میں دو اہلکاروں کی حالت تشویشناک ہے، جبکہ ایڈیشنل ایس ایچ او بھی زخمیوں میں شامل ہیں۔
پولیس کے مطابق پولیس کی گاڑی پر حملے میں ایک خودکش حملہ آور ہلاک ہو گیا جبکہ دوسرا بھاگ گیا۔
حکام کا مزید کہنا ہے کہ دونوں حملہ آور ایک سڑک کے کنارے کھڑے تھے، پولیس کی گاڑی نزدیک آنے پر ایک حملہ آور نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا جبکہ دوسرا حملہ آور فرار ہو گیا۔
پولیس کی گاڑی پر خودکش حملے کے بعد پولیس پارٹی نے عوام کے ساتھ مل کر فوری کلیئرنس آپریشن شروع کر دیا، سرائے نورنگ کے علاقے میں ایک شدت پسند سے سامنا ہوا جسے فائرنگ کے تبادلے میں جہنم واصل کر دیا گیا۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ابتدائی معلومات کے مطابق دھماکہ خودکش حملہ تھا۔

پاکستان کا اقوام متحدہ میں یوکرین تنازع میں فوری طور پر کشیدگی کم کرنے کا مطالبہ
- ایک دن قبل
کرکٹ لیجینڈ وسیم اکرم نےاپنے پسندیدہ بھارتی گلوکار کا نام بتا دیا
- 2 دن قبل

پاکستان فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کے نو منتخب عہدیداروں کی تقریب حلف برداری
- ایک دن قبل

جنوبی افریقہ کی نوی پلے کو امن کا نوبیل انعام دے دیا گیا
- ایک دن قبل

وزیراعظم کی ذیابیطس کی روک تھام کیلئے جامع حکمت عملی وضع کرنے کی ہدایت
- ایک دن قبل

پہلا ٹی 20: پاکستان نے سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی
- 2 دن قبل

ضلع خیبر: نامعلوم افراد کی فائرنگ، پولیس اہلکار شہید
- 2 دن قبل

ٹانک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، ڈی جی الیکشن کمیشن شمشاد اخترہلاک
- ایک دن قبل
بلوچستان: سی ٹی ڈی کی کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے 10 دہشتگرد ہلاک
- ایک دن قبل

پاکستان، ایران اور امریکہ تنازع کے پرامن حل کے لیے پرعزم ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 2 دن قبل

ایوان صدر میں اجلاس، وفاقی حکومت کا خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی لگانے پر 'اتفاق'
- ایک دن قبل

مصطفیٰ زاہد پہلی بار پاکستانی فلم کا میوزک بنائیں گے
- 3 دن قبل







