جی این این سوشل

کھیل

ملتان سلطانز کو پی ایس ایل سے قبل دھچکا، دو اہم کھلاڑی دستیاب نہیں ہوں گے

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 8 ویں ایڈیشن کے ابتدائی 7 میچز میں جارح مزاج بیٹر ٹم ڈیوڈ ملتان سلطانز کو دستیاب نہیں ہوں گے۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

ملتان سلطانز کو پی ایس ایل سے قبل دھچکا، دو اہم کھلاڑی دستیاب نہیں ہوں گے
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

پاکستان سپر لیگ 8 کا ایکشن 13 فروری سے شروع ہوگا، ملتان سلطانز اپنے ہوم گراؤنڈ پر لاہور قلندرز کے خلاف افتتاحی میچ کے ساتھ اپنی مہم کا آغاز کرے گی تاہم اس کے جارح مزاج بیٹر ٹم ڈیوڈ ابتدائی سات میچز میں ٹیم کو دستیاب نہیں ہوں گے، وہ مارچ کے پہلے ہفتے میں ٹیم کو جوائن کریں گے۔

ٹم ڈیوڈ نے ورک لوڈ منیجمنٹ کی وجہ سے ابتدائی میچز میں شرکت سے معذرت کی ہے۔

سلطانز کے سی ای او حیدر اظہر نے تصدیق کی کہ ٹم ڈیوڈ آخری تین گروپ میچز اور پلے آف مرحلے کیلئے دستیاب ہوں گے تاہم ملتان سلطانز نے ابتدائی میچز کیلئے ان کی جگہ کوئی متبادل پلیئر طلب نہیں کیا۔

ٹیم انتظامیہ کا مؤقف ہے کہ جب ڈیوڈ ملر آٹھ میچز کے بعد واپس روانہ ہوجائیں گے تو اس سلاٹ پر ٹم ڈیوڈ آجائیں گے اور جب تک ٹم نہیں اس سلاٹ پر ملر موجود ہوں گے۔

دوسری جانب وائین پارنیل گروئین انجری کا شکار ہوگئے ہیں، ملتان سلطانز ان کی فٹنس پر رپورٹ کی منتظر ہے تاہم خدشہ ہے کہ وہ ابتدائی میچز میں ٹیم کو دستیاب نہ ہوں۔

حیدر اظہر نے مزید تصدیق کی کہ رائیلی روسو اور کیرون پولارڈ مکمل پی ایس ایل کیلئے ٹیم کو دستیاب ہیں۔

صحت

اسلام آباد میں مونکی پاکس کے مزید 2کیسز رپورٹ

ذرائع نے بتایا کہ ممکنہ طور پر دونوں ایم پاکس سے متاثرہ ہیں ، 27 سالہ نوجوان کا تعلق فیصل آباد اور 35 سالہ شہری گوجر خان کا رہائشی ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

اسلام آباد میں مونکی پاکس کے مزید 2کیسز رپورٹ

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے پمز اسپتال میں مونکی پاکس کے مزید 2 مشتبہ کیسز رپورٹ ہوئے ہیں ۔

اسپتال ذرائع کے مطابق دونوں افراد گزشتہ رات خلیجی ملک سے اسلام آباد ایئرپورٹ پر پہنچے تھے جنہیں بارڈر ہیلتھ مینجمنٹ اسٹاف نے جسم پر خراش کی علامات پر پمز اسپتال بھجوادیا۔

ذرائع نے بتایا کہ ممکنہ طور پر دونوں ایم پاکس سے متاثرہ ہیں ، 27 سالہ نوجوان کا تعلق فیصل آباد اور 35 سالہ شہری گوجر خان کا رہائشی ہے۔

یاد رہے کہ دونوں افراد کے نمونے ٹیسٹ کیلئے قومی ادارہ صحت بھجوا دیئے گئے ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

ریاست کے خلاف منصوبہ بندی کر کے حملہ کرنےوالوں کو کوئی معافی نہیں ، مریم اورنگزیب

مریم اورنگزیب نے اپنے بیان میں یہ بھی کہا کہ جلسے نو مئی اور ریاست کے خلاف منصوبہ سازی کے جرم سے بچنے کے لئے این آر او کی بھیگ ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ریاست کے خلاف منصوبہ بندی کر کے حملہ کرنےوالوں کو کوئی معافی نہیں ، مریم اورنگزیب

سینیئر وزیرمریم اورنگزیب نے کہا کہ ریاست کے خلاف منصوبہ بندی کر کے حملہ کرنے کے جرم کی کوئی معافی نہیں۔

 سینیئر وزیرمریم اورنگزیب نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ جلسے کریں، روئیں، پیٹیں یا چیخیں سزا تو ملے گی، ‎نئے نیب قانون کے تحت ریلیف کی پہلی درخواست نو مئی کے مجرم نے دی۔

مریم اورنگزیب نے اپنے بیان میں یہ بھی کہا کہ جلسے نو مئی اور ریاست کے خلاف منصوبہ سازی کے جرم سے بچنے کے لئے این آر او کی بھیگ ہے، مریم اورنگزیب نے سوال کیا کہ نیب قانون کو “چوروں کا قانون” کہنے والے نے خود سب سے پہلے ریلیف کی درخواست کیوں دی؟

مریم اورنگزیب نے کہا کہ کہتا ہے قانون چوروں کو بچانے کے لئے بنایا گیا ہے اور ‘این آر او’ کی پہلی درخواست موصوف کی اپنی ہے، این آراو بھی مانگتا ہے اور جلسے بھی کرتا ہے۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ ‎گھڑی اور توشہ خانہ کا چور، 190 ملین پاؤنڈ کا مجرم دوسروں پر کیچڑ اچھالنے کی آڑ میں خود ‘این آر او’ لے کر بھاگنا چاہتا ہے، ہر روز این آر او کی بھیگ مانگتا ہے، جرم کا حساب نہیں دیتا۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

معروف پروڈیوسر اور ڈائریکٹر اطہر وقار حرکت قلب بند ہونے کے باعث انتقال کر گئے

اطہر وقار عظیم نے پسماندگان میں ایک بیٹا چھوڑا ہے، ان کی خدمات اور شوبز کی دنیا میں ان کا کردار ہمیشہ یاد رکھا جائے گا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

معروف پروڈیوسر اور ڈائریکٹر اطہر وقار حرکت قلب بند ہونے کے باعث انتقال کر گئے

پاکستان کے معروف پروڈیوسر اور ڈائریکٹر اطہر وقار عظیم کا 76 سال کی عمر میں حرکت قلب بند ہونے سے انتقال ہوگیا، ان کی تدفین منگل کو کراچی میں کی جائے گی۔

میڈیا کے مطابق معروف پروڈیوسر اور ڈائریکٹر اطہر وقار عظیم نے کئی سربراہان مملکت اور وزرائے اعظم کے انٹرویوز پروڈیوس کیے، انہوں نے متعدد شوبز شخصیات کے انٹرویز بھی ترتیب دیے۔

بھارت کے خلاف شارجہ میں تاریخی کرکٹ میچ کی کوریج کی، ورلڈکپ کرکٹ 1987 سمیت ہاکی اور اسکواش کے متعدد کھیلوں کے ایونٹس کی کوریج کی ، اطہر وقار عظیم ہم نیٹ ورک کے بانی اراکین میں شامل تھے، وہ ہم ٹی وی ، ہم مصالحہ اور ہم نیوز سمیت دیگر چینلز کی لانچنگ ٹیم میں شامل تھے جب کہ اطہر وقار عظیم پی ٹی وی میں ڈائریکٹر کرنٹ افیئرز اور جنرل مینیجر کراچی سینٹر بھی رہے۔

اطہر وقار عظیم نے پسماندگان میں ایک بیٹا چھوڑا ہے، ان کی خدمات اور شوبز کی دنیا میں ان کا کردار ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

انہوں نے اپنے تعزیتی بیان میں مرحوم کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اطہر وقار عظیم کے انتقال سے پیدا ہونے والا خلا کبھی پُر نہیں ہو سکے گا، 50 سال پر محیط اطہر وقار عظیم کا پیشہ ورانہ کیریئر آئندہ نسلوں کے لئے مشعل راہ ہے۔

وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات عطااللہ تارڑ نے پی ٹی وی نیوز کے سابق ڈائریکٹر کرنٹ افیئرز اطہر وقار عظیم کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اطہر وقار عظیم کی پاکستان ٹیلی ویژن کے لئے خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنے جوار رحمت میں اعلیٰ مقام اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll