جی این این سوشل

پاکستان

میری دعا ہے نیب عقوبت خانے میں دشمن بھی نہ جائے،وزیر اعظم

باب پاکستا ن کامنصوبہ پوری دنیاکو قیام پاکستان کی تاریخ بتائے گا

پر شائع ہوا

کی طرف سے

میری دعا ہے نیب عقوبت خانے میں دشمن بھی نہ جائے،وزیر اعظم
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

لاہور: وزیر اعظم شہباز شریف نے باب پاکستان کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ والٹن کا یہ وہ مقام ہے جہاں ہزاروں مہاجرین نے آکر قیام کیا، یہ تاریخی مقام بھارت سے ہجرت کرنے والے مسلمانوں کی یادتازہ کرتا ہے،25 سال میں یہاں کا میرا آٹھواں یا دسواں دورہ ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ نوازشریف نے 1991میں منصوبے کاسنگ بنیاد رکھاتھا، باب پاکستا ن کامنصوبہ پوری دنیاکو قیام پاکستان کی تاریخ بتائے گا، 110 کروڑ رو پے باب پاکستان منصوبے میں دفن ہوچکے،کھنڈرات وہی کے وہی ہیں،باب پاکستان منصوبے کو بیدردی سے خراب کیاگیا ۔

شہباز شریف نے مزید کہا کہ نیب نے کبھی باب پاکستان منصوبے میں غبن کرنیوالوں کا احتساب کیوں نہ کیا؟ماضی میں انصاف کا قتل کیاگیا ،بے گناہ لوگوں کو عقوبت خانے میں بھیجا گیا،میری دعا ہے نیب عقوبت خانے میں دشمن بھی نہ جائے۔
آئندہ ہفتے آئی ایم ایف سے معاہدہ ہوجائے گا، جب آئی ایم ایف کا معاہدہ ہوگا تو اس کے بعد منصوبے کے موخر کرنے کی وجوہات پر بات کروں گا۔

قبل ازیں
وفاقی وزیرریلوے سعد رفیق نے اپنے خطاب میں کہا کہ باب پاکستان منصوبہ 50سال تک زندگی آسان کرے گا، باب پاکستان کی یادگار پر شہریوں کے لیے کھیل کی سہولتیں بھی ہوں گی۔

وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ شہبازشریف کے دور میں پارکس اور سڑکوں کے منصوبے لگے ،ہمارے دور میں ترقیاتی کام ہوئے،  ن لیگ کے دور میں باب پاکستان پر کام ہوا، ہماری حکومت کے بعد دیگر حکو متوں نے منصوبوں پر کام نہیں کیا۔

دنیا

سعودی عرب میں مصری شہری نے اہلیہ اور ساس کوقتل کر دیا

پولیس نے ملزم کو گرفتار کرکے قانونی کارروائی مکمل کرلی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

سعودی عرب میں مصری شہری نے  اہلیہ اور ساس کوقتل کر دیا

سعودی عرب کے شہر مکہ مکرمہ میں پولیس نے ایک مصری شہری کو اہلیہ اور ساس کے قتل کے الزام میں گرفتار کرلیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی نے محکمہ امن عامہ کے بیان کے حوالے سے بتایا کہ مصری شہری نے جھگڑے کے دوران اپنی اہلیہ اور ساس پر جھگڑے کے دوران چاقو سے حملہ کیا جو ان کی موت کا باعث بنا۔

۔بیان میں کہا گیا کہ پولیس نے ملزم کو گرفتار کرکے قانونی کارروائی مکمل کرلی۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

پی ٹی آئی رہنما محمود الرشید کا بیٹا گرفتار، پولیس کی شرکاء کووارننگ

ڈاکٹر حسن محمود کو اسلام آباد میں گرفتار کیا گیا اور تھانہ سنگجانی منتقل کر دیا گیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پی ٹی آئی رہنما محمود الرشید کا بیٹا گرفتار، پولیس کی شرکاء کووارننگ

اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما میاں محمود الرشید کے بیٹے ڈاکٹر حسن محمود کو پولیس نے گرفتار کر لیا ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق ڈاکٹر حسن محمود کو اسلام آباد میں گرفتار کیا گیا اور تھانہ سنگجانی منتقل کر دیا گیا۔ 

ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر حسن محمود ساتھیوں کے ہمراہ سنگجانی جلسہ گاہ جا رہے تھے جب انہیں حراست میں لیا گیا۔ قابل ذکر ہے کہ میاں محمود الرشید خود پہلے ہی کیمپ جیل میں قید ہیں۔

خیال رہے کہ آج اسلام آباد میں تحریک انصاف کا ایک بڑا جلسہ منعقد ہونا ہے جس کے لیے انتظامیہ نے 40 شرائط کے ساتھ نوٹیفکیشن جاری کیا ہے۔ 

دوسری جانب اسلام آباد پولیس نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) جلسے کے شرکاء کو وارننگ دیدی۔

ترجمان اسلام آباد پولیس کا کہنا ہے کہ جلسے میں شرکت کیلئے ضلعی انتظامیہ کی طرف سے روٹ متعین کردیے گئے ہیں، متعین روٹس کے علاوہ پیدل، موٹر سائیکلوں یا گاڑی پر جلسہ گاہ کی طرف سفر منع ہے اور اس کی قانوناً اجازت نہیں ہوگی۔

متعین کردہ راستوں کی خلاف ورزی پر سخت سے سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی اور خلاف ورزی کرنے والوں کو فوری گرفتار کیا جائے گا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ اسلام آباد میں پرامن اجتماع کا قانون بن چکا ہے جو کہ نافذالعمل بھی ہے، قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت ایکشن ہوگا۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

رانا ثناء اللہ خان نے عمران خان کو ’اسرائیلی سیاسی برانڈ‘ قرار دے دیا

ٹائمز آف اسرائیل نے پاکستان میں انقلاب اور تبدیلی لانے کی حقیقت کھول دی، رہنما مسلم لیگ ن

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

رانا ثناء اللہ خان نے عمران خان کو ’اسرائیلی سیاسی برانڈ‘ قرار دے دیا

وزیراعظم کے مشیر رانا ثناء اللہ خان نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان کو ’اسرائیلی سیاسی برانڈ‘ قرار دے دیا۔

رانا ثناء اللہ نے کہا کہ ٹائمز آف اسرائیل نے پاکستان میں انقلاب اور تبدیلی لانے کی حقیقت کھول دی، اس انکشاف کے بعد نو مئی کی منصوبہ سازی اور حملوں کی وجوہات مزید واضح ہوگئی ہیں۔ فارن فنڈنگ اور سماجی خدمت ایک پلاننگ کا حصہ تھی، جس کا مقصد پاکستان کی اسلامی، نظریاتی سوچ اور خارجہ پالیسی کو بدلنا تھا۔

رانا ثناء اللہ نے کہا کہ نواز شریف کو اقتدار سے نکالنے کی پوری کہانی اسرائیلی اخبار کے مضمون کو پڑھ کر سمجھ آتی ہے، اسرائیل نے بانی پی ٹی آئی جیسے مہرے کے حق میں بیان کیوں دیا تھا، امریکی کانگریس سے قرارداد کیوں منظور ہوئی تھی، اس کے تانے بانے سب کھل کر سامنے آگئے ہیں۔

وزیر اعظم کے مشیر نے کہا کہ پی ٹی آئی اسرائیلی برانڈ ہے جسے اسلامی ٹچ دے کر مسلمانوں میں مقبول کرنے کی کوشش کی گئی، پاکستان سمیت ہر مسلمان کو فلسطینیوں کے قاتل اسرائیل کے سیاسی برانڈ کا بائیکاٹ کرنا چاہیئے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll