Advertisement

آسٹریلیا نے پاکستان کو شکست دے کر اوور 40 ٹی 20 ورلڈکپ جیت لیا

آسٹریلوی ٹیم نے 151 رنز کا ہدف 19 اوورز میں 3 وکٹ کے نقصان پر حاصل کرلیا،آسٹریلیا کی جانب سے اسٹیفن پیلسن 42 اور اسٹیف نوٹلی 47 رنز بناکر نمایاں رہے

GNN Web Desk
شائع شدہ 10 months ago پر Dec 1st 2025, 8:23 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
آسٹریلیا نے پاکستان کو شکست دے کر اوور 40 ٹی 20 ورلڈکپ جیت لیا

کراچی: آسٹریلیا نے پاکستان کو شکست دے کر اوور 40 ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ جیت لیا۔

تفصیلات کے مطابق نیشنل بنک اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے گئے  اوور 40 ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے فائنل میں آسٹریلیا نے پاکستان کو 7 وکٹ سے شکست دی۔

پاکستان نے پہلے کھیلتے ہوئے 9 وکٹ پر 150 رنز بنائے۔

پاکستا ن کی جانب سے فواد عالم نے 24، عبدالرزاق نے 19 رنز اسکور کیے،جبکہ  ندیم جاوید24رنز بنا کر نمایاں رہے۔

آسٹریلیا کے مارک کلیری نے تباہ کن بولنگ کرتے ہوئے 22 رنز دے کر 5 وکٹیں حاصل کیں۔

 تعاقب میں اتری آسٹریلوی ٹیم نے 151 رنز کا ہدف 19 اوورز میں 3 وکٹ کے نقصان پر حاصل کرلیا،آسٹریلیا کی جانب سے اسٹیفن پیلسن 42 اور اسٹیف نوٹلی 47 رنز بناکر نمایاں رہے۔ 

خیال رہے کہ اوور 40 ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ورلڈ کپ 2025 میں مجموعی طور پر 12 بین الاقوامی ٹیموں نے حصہ لیا  اور 42 میچوں کا انعقاد کراچی میں کیا گیا۔

Advertisement
پاکستان کا اقوام متحدہ میں یوکرین تنازع میں فوری طور پر کشیدگی کم کرنے کا مطالبہ

پاکستان کا اقوام متحدہ میں یوکرین تنازع میں فوری طور پر کشیدگی کم کرنے کا مطالبہ

  • ایک دن قبل
پاکستان فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کے نو منتخب عہدیداروں کی تقریب حلف برداری

پاکستان فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کے نو منتخب عہدیداروں کی تقریب حلف برداری

  • ایک دن قبل
ایوان صدر میں اجلاس، وفاقی حکومت کا خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی لگانے پر 'اتفاق'

ایوان صدر میں اجلاس، وفاقی حکومت کا خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی لگانے پر 'اتفاق'

  • ایک دن قبل
کرکٹ لیجینڈ وسیم اکرم نےاپنے پسندیدہ بھارتی گلوکار کا نام بتا دیا

کرکٹ لیجینڈ وسیم اکرم نےاپنے پسندیدہ بھارتی گلوکار کا نام بتا دیا

  • 2 دن قبل
وزیراعظم کی ذیابیطس کی روک تھام کیلئے جامع حکمت عملی وضع کرنے کی ہدایت

وزیراعظم کی ذیابیطس کی روک تھام کیلئے جامع حکمت عملی وضع کرنے کی ہدایت

  • ایک دن قبل
پاکستان، ایران اور امریکہ تنازع کے پرامن حل کے لیے پرعزم ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

پاکستان، ایران اور امریکہ تنازع کے پرامن حل کے لیے پرعزم ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

  • 2 دن قبل
ٹانک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، ڈی جی الیکشن کمیشن شمشاد اخترہلاک

ٹانک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، ڈی جی الیکشن کمیشن شمشاد اخترہلاک

  • ایک دن قبل
مصطفیٰ زاہد پہلی بار پاکستانی فلم کا میوزک بنائیں گے

مصطفیٰ زاہد پہلی بار پاکستانی فلم کا میوزک بنائیں گے

  • 3 دن قبل
پہلا ٹی 20: پاکستان نے سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی

پہلا ٹی 20: پاکستان نے سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی

  • 2 دن قبل
جنوبی افریقہ کی نوی پلے کو امن کا نوبیل انعام دے دیا گیا

جنوبی افریقہ کی نوی پلے کو امن کا نوبیل انعام دے دیا گیا

  • ایک دن قبل
بلوچستان: سی ٹی ڈی کی کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے 10 دہشتگرد ہلاک

بلوچستان: سی ٹی ڈی کی کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے 10 دہشتگرد ہلاک

  • ایک دن قبل
ضلع خیبر: نامعلوم افراد کی فائرنگ، پولیس اہلکار شہید

ضلع خیبر: نامعلوم افراد کی فائرنگ، پولیس اہلکار شہید

  • 2 دن قبل
Advertisement