Advertisement
پاکستان

دو روزہ پاک فارما اینڈ ہیلتھ کیئر نمائش ایکسپو سینٹر لاہور میں شروع، 100 سے زائد کمپنیاں شریک

ایتھوپیا کے سفیر ایچ ای جمال بیکر، اعزازی قونصل جنرل ابراہیم تواب، میاں اسد شجاع الرحمان، آرگنائزر کامران عباسی نے فیتا کاٹ کر افتتاح کیا

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 years ago پر Feb 16th 2023, 1:32 am
ویب ڈیسک کے ذریعے
دو روزہ پاک فارما اینڈ ہیلتھ کیئر نمائش ایکسپو سینٹر لاہور میں شروع، 100 سے زائد کمپنیاں شریک

پاکستان فارماسیوٹیکل مینوفیکچررز ایسوسی ایشن (پی پی ایم اے) کے تعاون سے پاک فارما اینڈ ہیلتھ کیئر ایکسپو (پی پی ای) ایکسپو سینٹر لاہور میں شروع ہو گئی ہے۔ ایتھوپیا کے سفیر ایچ ای جمال بیکر، اعزازی قونصل جنرل ابراہیم تواب، سی او شازو گروپ میاں اسد شجاع الرحمان اور آرگنائزر ڈائریکٹر پرائم ایونٹ منیجمنٹ کامران عباسی نے فیتا کاٹ کر نمائش کا افتتاح کیا۔

اس موقع پر نمائش میں شریک کمپنیوں کے نمائندے بھی موجود تھے۔ دو روزہ نمائش کا اہتمام پرائم ایونٹ مینجمنٹ نے کیا ہے جو جمعرات 15 فروری کو اختتام پذیر ہو گی۔ نمائش کے آرگنائزر کامران عباسی نے مہمان خصوصی کو اسٹالز کا دورہ کرایا۔ اس دوران ایمبیسیڈر ایتھوپیا ایچ ای جمال بیکر نے پاکستانی مصنوعات خصوصا ادویات اور آلات کے معیار کی تعریف کی اور منتظمین کی کاوشوں کو سراہا۔ بعد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مہمان خصوصی نے کہا کہ پاکستان اسلامی دنیا میں انتہائی اہمیت کا حامل ملک ہے۔

ادویہ سازی کی صنعت میں بھی وہ پاکستانی مصنوعات کے اعلی معیار کے معترف ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ادویہ سازی کے لیے ایتھوپیا سمیت افریقی ممالک پاکستانی کمپنیوں کے لیے اچھی مارکیٹس ہیں۔ مہنگائی عالمی مسئلہ ہے، اس کے باوجود پاکستان اپنی مصنوعات باہر ایکسپورٹ کر سکتا ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نمائش کے منتظم ڈائریکٹر پرائم ایونٹ کامران عباسی نے بتایا کہ یہ ایکسپو خصوصی طور پر فارماسیوٹیکل آلات مینوفیکچررز، لیبارٹری آلات، ریسرچ اینڈ ٹیسٹنگ لیبارٹریز،

را اور پیکجنگ سپلائرز، فارما پرنٹنگ، فارما کیمیکلز، لیب کیمیکلز، فارما انسٹرومنٹس، ہسپتال اور صحت کے آلات بنانے والے اداروں پر مرکوز ہے۔ الٹرا ساؤنڈ، ایکسرے، ایم آر آئی مشینیں، کارڈیک مانیٹر، ادویات بنانے والے، سرجیکل آلات، ہسپتال کے استعمال کی اشیاء اور لوازمات پر مشتمل ہو گی۔

کامران عباسی نے بتایا کہ ایکسپو سینٹر کے دو ہالز میں 100 سے زائد نمائش کنندگان 250 اسٹالز کے ذریعے اپنی مصنوعات، ٹیکنالوجی کی نمائش کر رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ ایکسپو بین الاقوامی منڈیوں میں مقامی ادویہ سازی کی صنعت کو فروغ دینے اور مقامی صنعت کاروں کو ترقی یافتہ دنیا کی طرف سے اپنائی گئی اس شعبے میں نئی ​​ٹیکنالوجیز اور ترقی کے بارے میں ایک بہترین موقع فراہم کرے گا۔ 

Advertisement
محکمہ موسمیات کی  ملک کے چند مقامات پر بارش کی پیشگوئی

محکمہ موسمیات کی ملک کے چند مقامات پر بارش کی پیشگوئی

  • 2 گھنٹے قبل
اوپن اے آئی نے اپنا پہلا اے آئی  ویب براؤزر ” اٹلس“ متعارف کرا دیا

اوپن اے آئی نے اپنا پہلا اے آئی ویب براؤزر ” اٹلس“ متعارف کرا دیا

  • ایک گھنٹہ قبل
حکومت نے سیلاب کے باعث رواں سال 4 فیصد ترقی کا ہدف مشکل قرار دےد یا

حکومت نے سیلاب کے باعث رواں سال 4 فیصد ترقی کا ہدف مشکل قرار دےد یا

  • 3 گھنٹے قبل
وزیراعظم کی ہدایت پر سہیل آفریدی اور عمران خان کی ملاقات کا امکان

وزیراعظم کی ہدایت پر سہیل آفریدی اور عمران خان کی ملاقات کا امکان

  • 16 گھنٹے قبل
اسلام آباد:پمز  میں بریسٹ کینسر کی مفت اسکریننگ کےلیے ملک کا پہلا سہولیات مرکز قائم

اسلام آباد:پمز میں بریسٹ کینسر کی مفت اسکریننگ کےلیے ملک کا پہلا سہولیات مرکز قائم

  • 3 گھنٹے قبل
لاہور:نواں کوٹ کے علاقے میں  گلے پر ڈور پھرنے سے 21 سالہ نوجوان جاں بحق

لاہور:نواں کوٹ کے علاقے میں گلے پر ڈور پھرنے سے 21 سالہ نوجوان جاں بحق

  • 2 گھنٹے قبل
ملک کے مختلف شہروں میں 5.3 شدت کا زلزلہ، شہری خوفزدہ

ملک کے مختلف شہروں میں 5.3 شدت کا زلزلہ، شہری خوفزدہ

  • 14 گھنٹے قبل
پاکستان کے ساتھ جنگ نہیں ہونی چاہیے، ٹرمپ کی مودی کو وارننگ

پاکستان کے ساتھ جنگ نہیں ہونی چاہیے، ٹرمپ کی مودی کو وارننگ

  • 3 گھنٹے قبل
مدینہ منورہ میں ’’گرین سٹی انیشی ایٹو‘‘ کے نام سے ایک نیا ماحول دوست منصوبہ شروع

مدینہ منورہ میں ’’گرین سٹی انیشی ایٹو‘‘ کے نام سے ایک نیا ماحول دوست منصوبہ شروع

  • 2 گھنٹے قبل
پاک نیوی کی بحیرہ عرب میں  کارروائی، اربوں روپے مالیت کی منشیات پکڑ لی

پاک نیوی کی بحیرہ عرب میں کارروائی، اربوں روپے مالیت کی منشیات پکڑ لی

  • 2 گھنٹے قبل
سونے کی قیمت میں بڑی گراوٹ، فی تولہ سونا ہزاروں روپے نیچے آ گیا

سونے کی قیمت میں بڑی گراوٹ، فی تولہ سونا ہزاروں روپے نیچے آ گیا

  • ایک گھنٹہ قبل
یوگنڈا میں خوفناک ٹریفک حادثے میں  63 افراد ہلاک ، متعدد زخمی

یوگنڈا میں خوفناک ٹریفک حادثے میں 63 افراد ہلاک ، متعدد زخمی

  • 3 گھنٹے قبل
Advertisement