پاکستان سپر لیگ 8 کے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے کراچی کنگز کو 4 وکٹوں سے شکست دیدی، کولن منرو اور اعظم خان نے جارحانہ بیٹنگ کی۔


پی ایس ایل سیزن 8 کا چوتھا میچ کراچی کنگز اور اسلام آباد یونائٹڈ کے مابین نیشنل بینک کرکٹ ارینا میں کھیلا گیا، کراچی کنگز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کی اور 174 رنز کا ہدف دیا۔
اسلام آباد یونائیٹڈ کو پہلی 2 وکٹیں 21 رنز پر گرگئیں تاہم رسی وان ڈر ڈوسین اور کولن منرو کے درمیان 59 رنز کی شراکت قائم ہوئی، ڈوسین 31رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔
اس کے بعد اعظم خان نے منرو کو جوان کیا اور دونوں نے مل کر ٹیم کیلئے مزید 56 رنز جوڑے، کولن منرو نے جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے 28 گیندوں پر 5 چوکوں اور 4 چھکوں کی مدد سے 58 رنز کی اننگز کھیلی۔
اعظم خان 28 گیندوں پر 6 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 44 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، فہیم اشرف 12 رنز بناسکے، ٹام کرن 10 اور آصف علی 4 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے۔
کراچی کنگز کی جانب سے محمد عامر اور محمد موسیٰ نے 2، 2 جبکہ عماد وسیم نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
کراچی کنگز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں پر 173 رنز بنائے۔ حیدرعلی 59، شرجیل خان 34 اور شعیب ملک 18 رنز بنا کر ٹاپ اسکورر رہے۔ جیمز ونس 4، میتھیو ویڈ 18 اور عماد وسیم صفر پر آؤٹ ہوگئے۔

وزیراعظم کی ذیابیطس کی روک تھام کیلئے جامع حکمت عملی وضع کرنے کی ہدایت
- 3 دن قبل

پاکستان کا اقوام متحدہ میں یوکرین تنازع میں فوری طور پر کشیدگی کم کرنے کا مطالبہ
- 3 دن قبل

پاکستان اور برازیل کا فوجی سطح پر تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
- 19 گھنٹے قبل

ٹانک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، ڈی جی الیکشن کمیشن شمشاد اخترہلاک
- 3 دن قبل

جنوبی افریقہ کی نوی پلے کو امن کا نوبیل انعام دے دیا گیا
- 3 دن قبل

پاکستان فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کے نو منتخب عہدیداروں کی تقریب حلف برداری
- 3 دن قبل

پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ گرکر تباہ، دونوں پائلٹ شہید
- ایک دن قبل

اداکارہ نیلم منیر نے نومولود بیٹے کے ساتھ تصویر شیئر کردی
- ایک دن قبل

جلی کے آلات کی مقامی تیاری، لمز میں قومی مشاورت
- 19 گھنٹے قبل

ایف کلاس نیشنل لانگ رینج شوٹنگ چیمپئن شپ 2026 مظفرگڑھ فیلڈ فائرنگ رینجز میں اختتام پذیر
- 4 گھنٹے قبل

ایوان صدر میں اجلاس، وفاقی حکومت کا خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی لگانے پر 'اتفاق'
- 3 دن قبل
بلوچستان: سی ٹی ڈی کی کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے 10 دہشتگرد ہلاک
- 3 دن قبل






