پاکستان
پنجاب کی ہیلتھ کیئر سسٹم میں مزید بہتری لانا ہو گی،نگران وزیر اعلیٰ
سرکاری ہسپتالوں میں مریضوں کو علاج معالجے کی معیاری سہولتیں ملنی چاہئیں۔محسن نقوی
نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی نے ہیلتھ کیئر سہولتوں میں مزید بہتری لانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ سرکاری ہسپتالوں میں مریضوں کو علاج معالجے کی معیاری سہولتیں ملنی چاہئیں۔
نگران وزیراعلیٰ پنجاب کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا، جس میں صوبے کے عوام کیلئے صحت کی معیاری سہولتوں کی فراہمی کے پروگرام کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں پنجاب کے ہسپتالوں میں میسر سہولیات کا جائزہ لیا گیا۔ شرکاء نے علاج معالجے کی سہولتوں و خدمات کو بہتر بنانے کیلئے سفارشات پیش کیں۔
محسن نقوی کا کہنا تھا کہ علاج معالجے و دیگر ضروری سہولتوں کی فراہمی سے متعلقہ امور کو جلد بہتر بنایا جائے، مفت علاج ہر نادار مریض کا حق ہے، ٹرانسپلانٹ کے بعد نادار مریضوں کی مالی معاونت کا جائزہ لیا جائے گا، حکومت پنجاب ہیلتھ سسٹم میں مزید بہتری لانے کیلئے کوشاں رہے گی۔
پاکستان
خیبرپختونخوا کے گورنر فیصل کریم کنڈی کی قومی معیشت کو مستحکم کرنے کی تجویز
فیصل کریم کنڈی نے وفد سے کہا کہ وہ برطانیہ اور دیگر یورپی ملکوں کو خیبرپختونخوا کی مصنوعات بڑھانے میں اپنا کردار ادا کریں
خیبرپختونخوا کے گورنر فیصل کریم کنڈی نے قومی معیشت کو مستحکم کرنے کے لئے برطانیہ کے ساتھ دوطرفہ تعلقات اور تعاون کو فروغ دینے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔
انہوں نے آج(جمعرات) راولپنڈی میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے بزنس فورم کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بدقسمتی سے دہشت گردی کی جاری لہر نے خیبرپختونخوا میں اقتصادی سرگرمیوں کو بری طرح متاثر کیا۔
وفد نے گورنر کو بیرون ملک پاکستان میں تیار کی گئی اشیاء کی نمائش میں اپنا کردار ادا کرنے کا یقین دلایا۔
فیصل کریم کنڈی نے وفد سے کہا کہ وہ برطانیہ اور دیگر یورپی ملکوں کو خیبرپختونخوا کی مصنوعات بڑھانے میں اپنا کردار ادا کریں۔
پاکستان
اسلام آباد احتجاج:بانی پی ٹی آئی سمیت دیگر ملزمان کیخلاف ایک اور مقدمہ درج
راولپنڈی کے تھانہ صادق آباد میں پی ٹی آئی قیادت کے خلاف انسداد دہشت گردی ایکٹ کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے اسلام آباد میں احتجاج کے معاملے پر بانی پی ٹی آئی، بشریٰ بی بی اور وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور سمیت دیگر کے خلاف راولپنڈی میں ایک اور مقدمہ درج کرلیا گیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق راولپنڈی کے تھانہ صادق آباد میں پی ٹی آئی قیادت کے خلاف انسداد دہشت گردی ایکٹ کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا، مقدمہ میں اقدام قتل، کارسرکار مداخلت سمیت تعزیرات پاکستان کی 14دفعات بھی شامل کی گئی ہیں۔
مقدمہ میں بانی چیئرمین پی ٹی آئی، علیمہ خان، بشریٰ بی بی، علی امین گنڈا پور،عمر ایوب، حماد اظہر، اسد قیصر، عارف علوی اور خورشید خان سمیت متعدد افراد کو نامز د کیا گیا ہے۔
مقدمے کے متن میں لکھا گیا کہ 26 اکتوبر کی صبح ساڑھے 7 بجے پی ٹی آئی کارکنان نے فیض آباد ناکہ پر اشتعال انگیز نعرے بازی کی، ملزمان نے ٹائر جلا کر سڑک بند کی اور راستہ روک لیا ، ملزمان نے ڈنڈوں اور پتھراؤ کرتے ہوئے پولیس پر حملہ کیا، جس سے کانسٹیبل جنید کی شرٹ پھاڑ کر نوشیروان سے سرکاری موٹرولا سیٹ چھین لیا، ملزمان نے ناکہ پر پولیس پارٹی پر سیدھی فائرنگ کی، 2 گولیاں سرکاری گاڑی پر لگیں۔
متن میں لکھا گیا کہ انسو گیس کی شیلنگ کے بعد پولیس نے موقع سے 77 پی ٹی آئی کارکنان کو گرفتار کر لیا، گرفتار ملزمان سے موٹرولا وائرلیس سیٹ، آنسو گیس کے شیل، ڈنڈے، کنچے اور غلیلیں برآمد ہوئیں، ملزمان کے زیر استعمال 3 گاڑیاں بھی قبضہ میں لے لی گئی، ملزمان نے بانی پی ٹی ائی کی سازش مجرمانہ اور ایماء پر خلاف قانون مجمع اکھٹا کیا۔
مقدمہ کے متن کے مطابق ملزمان نے پولیس سے مزاحمت کر کے سڑک بند کی عوام کا راستہ روک کر شہری زندگی کو مفلوج کیا، ملزمان نے عام عوام کی زندگیوں کو خطرے میں ڈالا، سرکاری اور نجی املاک کو نقصان پہنچایا، ملزمان نے حکومت ریاستی اداروں کے خلاف نعرے بازی کر کے عوام میں خوف و حراس پھیلایا، ملزمان نے قتل کی نیت سے پولیس پر سیدھی فائرنگ کی ۔
پاکستان
علی امین گنڈاپور اور بشریٰ بی بی ہیلی کاپٹر کے ذریعے مانسہرہ سے پشاورپہنچ گئے
تازہ ترین اطلاعات کے مطابق وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور اور بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی ہیلی کاپٹر کے ذریعے پشاور پہنچ گئے ہیں
وزیر اعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور اور بشریٰ بی بی کہاں ہیں اس حوالے سے اہم تفصیلات سامنے آئی ہیں ۔
تازہ ترین اطلاعات کے مطابق وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور اور بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی ہیلی کاپٹر کے ذریعے پشاور پہنچ گئے ہیں ۔
وزیر اعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور اور بشریٰ بی بی ہیلی کاپٹر کے ذریعے مانسہرہ سے پشاور پہنچے۔
-
پاکستان 2 دن پہلے
راستوں کی بندش: پٹرولیم مصنوعات کی قلت کا معاملہ سنگین ہو گیا
-
علاقائی 2 گھنٹے پہلے
پشاور،سوات سمیت خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے
-
دنیا 5 گھنٹے پہلے
آسٹریلیا:16 سال سے کم عمر بچوں پر سوشل میڈیا کے استعمال پر پابندی کا بل منظور
-
تجارت 22 گھنٹے پہلے
سونے کی فی تولہ قیمت میں 1600روپے اضافہ
-
کھیل ایک دن پہلے
آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کا مستقبل کیا ہوگا؟
-
پاکستان ایک گھنٹہ پہلے
سلمان اکرم راجہ پی ٹی آئی سیکریٹری جنرل کے عہدے سے مستعفی
-
تجارت 2 دن پہلے
سونے کی قیمت میں مسلسل دوسرے روز بھی کمی
-
تجارت 3 گھنٹے پہلے
ملک میں سونے کی قیمتوں میں معمولی کمی